ججز کا ٹرانسفر کیس چیلنج، سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے ٹرانسفر کیس کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ ججز کی جانب سے سینئر وکیل منیر اے ملک نے انٹرا کورٹ اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی۔
یہ بھی پڑھیں:ججز ٹرانسفرز کیس: ججز کا تبادلہ صدر مملکت کا آئینی اختیار ہے، جسٹس محمد علی مظہر
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی ٹرانسفر کو درست قرار دیا تھا۔ یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے سنایا تھا اور سنیارٹی سے متعلق معاملہ صدرِ پاکستان کو بھجوا دیا گیا تھا۔
دائر کردہ اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز ٹرانسفر کیس کے فیصلے کو انٹرا کورٹ اپیل میں کالعدم قرار دیا جائے۔ مزید کہا گیا ہے کہ انٹرا کورٹ اپیل کے فیصلے تک 19 جون کا فیصلہ معطل کیا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ہائیکورٹ انٹرا کورٹ اپیل ججز ٹرانسفر کیس کیس چیلنج.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد ہائیکورٹ انٹرا کورٹ اپیل ججز ٹرانسفر کیس کیس چیلنج انٹرا کورٹ اپیل ٹرانسفر کیس سپریم کورٹ کورٹ میں
پڑھیں:
ریاست مخالف ٹوئٹ کیس: پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور فلک جاوید کے جیل ٹرائل کےلیے دائر درخواست خارج
سیشن کورٹ لاہور میں ریاست مخالف ٹویٹ کرنے کے مقدمے میں عدالت نے صنم جاوید(Sanam javed) اور فلک جاوید(Falak Javed) کا جیل ٹرائل کے لیے دائر درخواست خارج کردی ۔
عدالت نے این سی سی آئی اے کو ہدایت دی کہ جیل ٹرائل کے لیے ہوم ڈیپارٹمنٹ سے رجوع کیا جائے۔
مزیدپڑھیں:سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی نے این سی سی آئی اے کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے مین کیس کی سماعت دس ستمبر تک ملتوی کردی۔
مقدمے میں فلک جاوید کو حاضری کے لیے عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، این سی سی آئی اے نے مقدمے کا چالان جمع کروا رکھا ہے۔