2025-09-27@14:56:36 GMT
تلاش کی گنتی: 82050

«ٹرانسفر کیس»:

    ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکرے نے ٹکٹوں کی قیمتوں کو نئی بلندی پر پہنچا دیا ہے۔ 28 ستمبر کو دبئی میں شیڈول اس تاریخی مقابلے کے لیےجنرل ٹکٹ کی قیمت 131 ڈالر (تقریباً 37 ہزار روپے) جبکہ وی آئی پی سوئیٹ کا ٹکٹ 4750 ڈالر (13 لاکھ 41 ہزار روپے) تک پہنچ چکا ہے۔ پریمیئم لاؤنج اور کئی اہم کیٹیگریز کے ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں۔ اسکائی باکس اور رائل باکس کی قیمتیں2 ہزار سے 4 ہزار 500 ڈالر کے درمیان ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ایشیا کپ فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے، جس کے باعث شائقین میں غیر معمولی جوش و...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء) وزارت سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل، حکومت پاکستان کے ذیلی ادارہ ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن(EOBI) میں بدانتظامی اور بے قاعدگیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں جہاں گزشتہ ایک برس سے کوئی مستقل چیئرمین تعینات نہیں، ادارہ میں افرادی قوت کی شدید قلت کے باوجود خالی اسامیوں پر 250 افسران کی بھرتیوں کا خواب تاحال شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔ای او بی آئی کی منظور شدہ افرادی قوت 1476 ہے لیکن گزشتہ 11 برسوں سے نئی بھرتیاں نہ ہونے اور بڑے پیمانے پر افسران اور اسٹاف کی ریٹائرمنٹ کے باعث ادارہ میں سینکڑوں اسامیاں خالی پڑی ہوئی ہیں۔ اس وقت ادارہ میں صرف 38 فیصد عملہ...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news اسلامک نیٹو اقوام متحدہ ڈونلڈ ٹرمپ صادق خان فلسطین میئر لندن نصرف جاوید
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یوم سیاحت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس سال یوم سیاحت "سیاحت اور پائیدار تبدیلی" کے عنوان سے منایا جارہا ہے جو ہمیں اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ سیاحت نہ صرف معاشی ترقی بلکہ سماجی خوشحالی کی ضمانت بھی ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ سندھ کی پہچان موہن جو دڑو، رنی کوٹ قلعہ، گورکھ ہل، ہالیجی، کینجھر و منچھر جھیلیں اور صحرائے تھر جیسے تاریخی و قدرتی مقامات ہیں۔ سندھ کے سمندر، دریا، کارونجھر اور کھیرتھر کے پہاڑی نظارے دھرتی کی خوبصورتی کو اجاگر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت...
    ایشیا کپ فائنل میں بھارت کو کیسے شکست دینی ہے؟ ٹیم نے پلان بنالیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز دبئی(آئی پی ایس )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ایشیا کپ فائنل میں فتح کیلیے پلان بنالیا۔دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ ایشیا کپ فائنل کا پریشر دونوں ٹیموں پر ہے، انشا اللہ کل کا میچ جیتیں گے، ہم کسی بھی ٹیم کو کسی بھی کنڈیشن میں ہراسکتے ہین۔انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت تمام کھلاڑی بہتر سے بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کرے گا، دو میچز میں غلطیاں کیں جس کی وجہ سے بھارت سے شکست ہوئی کل وہ غلطیاں نہیں دہارائیں گے۔ انہوں نے ٹرافی فوٹو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوام متحدہ:۔ (اے پی پی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر جوہری پابندیوں میں نرمی سے متعلق چین اور روس کی قرارداد مسترد کر دی، جس پر پاکستان، روس اور چین نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔سلامتی کونسل کے 15 رکنی اجلاس میں قرارداد کے حق میں صرف 4 ووٹ (الجزائر، چین، پاکستان، روس) جبکہ 9ممالک (ڈنمارک، فرانس، یونان، پاناما، سیرالیون، سلووینیا، صومالیہ، برطانیہ اور امریکا) نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ 2 ممالک (گیانا اور جنوبی کوریا) نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا،قرارداد مسترد ہونے کے بعد ایران پر ختم کی گئی پابندیاں ہفتے کی شام سے دوبارہ نافذ العمل ہو جائیں گی۔یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب ایک ماہ قبل معاہدے پر دستخط...
    بیروت میں تسنیم کے نامہ نگار نے پیش گوئی کی ہے کہ آج کا اجتماع گزشتہ سال جتنا بڑا ہوگا، تقریب میں لبنان اور فلسطینی پرچموں کے ساتھ حزب اللہ کا جھنڈا بھی بلند کیا گیا تھا اور علاقے میں حزب اللہ کے شہید کمانڈروں اور رہنماؤں کی تصاویر بھی نصب کی گئی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کی پہلی برسی کی مناسبت سے تقریب آج بیروت کے جنوبی مضافات میں لبنانی عوام اور خطے کے دیگر ممالک کی شخصیات کی وسیع پیمانے پر موجودگی کے ساتھ شروع ہوئی۔ بیروت میں تسنیم کے نامہ نگار نے پیش گوئی کی ہے کہ آج کا اجتماع گزشتہ سال جتنا...
    گولی کی زبان سمجھنے والوں کو گولی سے سمجھائیں گے: طلال چودھری WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز فیصل آباد(آئی پی ایس )وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان سے بات چیت کا کیا نتیجہ نکلا، گولی کی زبان سمجھنے والوں کو گولی سے سمجھائیں گے۔پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سفارت کاری 75 سال کے عروج پر ہے، پاکستان کو سفارتی سطح پر عظیم کامیابیاں مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بہت بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے، چاہتے ہیں سرمایہ کاری کیلئے محفوظ پاکستان ہو،آج بیرون ممالک میں وزیراعظم کے لیے ریڈ کارپٹ بچھائے جارہے ہیں، ایک وقت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">134ویں سری لنکن امیچور گالف چیمپئن شپ میں پاکستان کے نوجوان گالفر سعد حبیب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔سیمی فائنل میں سعد حبیب نے میزبان ملک کے کھلاڑی ریشان الگاما کو شکست دی۔ سولہویں ہول تک پہنچتے پہنچتے وہ چار اسٹروک کی برتری حاصل کر چکے تھے اور اسی برتری نے انہیں کامیابی دلا دی۔اس میچ میں سعد حبیب نے نہ صرف اعتماد کے ساتھ کھیل پیش کیا بلکہ اپنی صلاحیتوں سے بھی سب کو متاثر کیا۔ ساتویں ہول پر ان کا شاندار ایگل دیکھنے لائق تھا، جبکہ اس کے علاوہ انہوں نے چار برڈیز اسکور کر کے اپنی برتری کو مزید مستحکم بنایا۔ ان کی بہترین حکمت عملی...
    عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) نے حکومت سے بجلی چوری روکنے، نقصانات اور کیپسٹی چارجز میں کمی کیلیے تجاویز طلب کرلیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فند(آئی ایم ایف) نے پاکستان سے صوبائی حکومتوں کے سرپلس بجٹ اہداف میں کمی کی وجوہات اور لائن لاسز سمیت بجلی چوری روکنے کیلئے پلان اورکیپسٹی چارجز میں کمی کیلئے بھی تجاویز مانگ لیں۔ وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فند(آئی ایم ایف) کو گردشی قرض چھ سال کے مقررہ ہدف سے پہلے ہی ختم کرنیکی یقین دہانی کرائی ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے ششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں، آئی ایم ایف مشن کو پاورڈویژن حکام کی جانب سے توانائی شعبے میں اصلاحات پر بریفنگ دی گئی۔ حکومتی...
    ورلڈ ٹورازم ڈے 2025 کے موقع پر لاہور میں محکمہ سیاحت، آرکیالوجی اینڈ میوزیمز پنجاب اور اس کے ذیلی اداروں کی جانب سے شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں الحمرا آرٹس کونسل، علامہ اقبال میوزیم (جاوید منزل) اور لاہور میوزیم میں مرکزی و خصوصی تقریبات منعقد ہوئیں۔ ان تقریبات میں سیاحت، ثقافت اور پائیدار ترقی کے حوالے سے نئے اقدامات متعارف کرائے گئے جن میں عوامی شمولیت کو بھی یقینی بنایا گیا۔ مرکزی تقریب لاہور الحمرا آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی، جہاں پنجاب ٹورازم کی نئی ایپ اور ٹی ڈی سی پی کی ویب سائٹ لانچ کی گئی جس کے ذریعے سیاحتی معلومات اور سہولیات محض ایک کلک پر دستیاب ہوں گی۔ "ٹورازم آن وہیلز" منصوبے کا آغاز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور:پی ٹی آئی کا 10 ماہ بعد 9 کروڑ روپے کی لاگت سے جلسہ،پاکستان تحریک انصاف آج پشاور کے رنگ روڈ پر دس ماہ بعد ایک بڑے سیاسی شو کا انعقاد کرنے جا رہی ہے، جسے ”بانی کی رہائی و حقیقی آزادی“ کا عنوان دیا گیا ہے۔ جلسہ گاہ میں انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جہاں 30 فٹ اونچا اور 60 فٹ لمبا مرکزی اسٹیج تیار کر دیا گیا ہے جبکہ کارکنوں کے لیے 5 ہزار کرسیاں نصب کی گئی ہیں۔جلسے سے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، سلمان اکرم راجا، اسد قیصر اور جنید اکبر سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 ستمبر2025ء)پاکستان پر قرضوں بوجھ خطرناک حد تک بڑھ گیا۔ ہر پاکستانی شہری اس وقت 3 لاکھ 18 ہزار 252 روپے کا مقروض ہے۔اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کی ملکی قرضوں کی صورتحال پر تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت ہر پاکستانی شہری 3 لاکھ 18 ہزار 252 روپے کا مقروض ہے، 10 سال پہلے ہر شہری 90 ہزار 47 روپے کا مقروض تھا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں سالانہ اوسطا 13 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا ہے۔ 10 برس کے دوران ہر پاکستانی پر 3 گنا قرضہ بڑھ گیا، پاکستان پر قرضوں کا بوجھ سالانہ اوسطا 13 فیصد کی شرح سے بڑھ رہا ہے، ہر 6 سال میں...
    محسن نقوی کی ڈائریکٹر ایف بی آئی سے ملاقات، انسداد دہشت گردی اور تعاون پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس )واشنگٹن ڈی سی میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات کی، جسے انہوں نے انتہائی شاندار اور نتیجہ خیز قرار دیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماں نے غیر قانونی امیگریشن، انسداد دہشت گردی اور افسران کے تبادلے کے پروگرامز پر تعاون کے موضوعات پر تفصیلی بات چیت کی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایکس پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم پہلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس سے دونوں اداروں کے تعاون میں...
    پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے سینیئر سیاستدان ندیم افضل چن کے حالیہ بیانات پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہاکہ چن صاحب! آپ تو ایک سلجھے ہوئے شخص تھے، لیکن چند دنوں سے نہ جانے کس ذہنی تناؤ کا شکار ہیں یا جان بوجھ کر پنجاب کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرضوں سے متعلق جو بے بنیاد خبر پھیلائی جا رہی ہے، اس کی وضاحت وہ 26 اگست کو میڈیا کے سامنے کر چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جھوٹا بیانیہ پیکا ایکٹ اور پنجاب ہتکِ عزت قانون کے...
    مقبوضہ کشمیر کے علاقے لداخ میں علیحدہ ریاستی حیثیت اور خصوصی حقوق کے حق میں جاری احتجاجی تحریک پر مودی سرکار کے طاقت کے بے دریغ استعمال کے باوجود پورے زور و شور کے ساتھ جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی سرکار کی ایما پر کٹھ پتلی کشمیری انتظامیہ نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ تازہ واقعے میں پولیس کی فائرنگ سے مزید 4 افراد مارے گئے جب کہ احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرنے والے ماحولیاتی رہنما سونم وانگچک کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ رواں ماہ کی ابتدا سے جاری ان احتجاجی مظاہروں میں پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20 سے زائد ہوگئی جب کہ 50 سے زائد زخمی ہیں۔ ایک...
    سیکیورٹی فورسز کے کرک میں کامیاب آپریشن میں ہلاک کیے گئے خوارج کی فوٹیج منظر عام پر آگئی، درشہ خیل، کرک میں بھارتی اسپانسرڈ خوارج دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، کامیاب آپریشن کے نتیجے میں 17 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک کیے گئے۔ آج سے طالبان آگے اور پولیس ان کے پیچھے ہوگی، سینئر افسر بنوں پولیس سینئر پولیس افسر بنوں کا پولیس کنٹرول پر اہلکاروں کے نام انتہائی اہم پیغام سامنے آگیا۔ بنوں کے سینئر پولیس افسر نے کنٹرول پر میسیج دیتے ہوئے اہلکاروں کا حوصلہ بڑھایا۔ فوٹیج میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو غار کی جانب بھاگتے دیکھا جا...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان نیوی وار کالج کے 55ویں اسٹاف کورس کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں پاک فوج کے افسران کے ساتھ ساتھ 15 دوست ممالک کے نیول افسران بھی شامل تھے۔ وفد کی قیادت ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے کی۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ نے وفد کو پنجاب حکومت کے اہم اقدامات، اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ فلسطینی افسران کی شمولیت پر خیر مقدم کرتے ہوئے مریم نواز نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا۔ انہوں نے صحت، تعلیم، زراعت، روزگار، ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر، خواتین کے تحفظ، ماحولیاتی اقدامات اور سمارٹ گورننس سے متعلق جاری منصوبوں پر روشنی ڈالی، جن میں1000 بستروں کا جدید کینسر اسپتال (لاہور)سرگودھا انسٹی ٹیوٹ آف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنیوا:۔ بین الاقوامی طبی تنظیم “ڈاکٹرز ود آﺅٹ بارڈرز” نے اعلان کیا کہ اس نے غزہ شہر میں اپنی تمام سرگرمیاں معطل کر دی ہیں، کیونکہ قابض اسرائیل کی درندگی اور مسلسل بڑھتے ہوئے فوجی حملوں نے طبی سہولیات کو مفلوج کر دیا ہے۔جنیوا سے جاری بیان میں تنظیم کے ایمرجنسی امور کے کوآرڈینیٹر جیکب گرنجیہ نے کہا کہ قابض فوج کی طرف سے ہماری عیادت گاہوں کا محاصرہ اور حملے ہمیں اپنے کام روکنے پر مجبور کر گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ فیصلہ ہے جو ہم کبھی نہیں لینا چاہتے تھے مگر اب ہمارے پاس کوئی راستہ باقی نہیں بچا۔غزہ میں لاکھوں افراد جن میں نوزائیدہ بچے، شدید زخمی مریض اور زندگیاں بچانے کے...
    کوپن ہیگن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 ستمبر ۔2025 ) ڈنمارک کے سب سے بڑے فوجی اڈے کے اوپر رات کے وقت نامعلوم ڈرونز دیکھے گئے، یہ واقعات ان مشاہدات کی تازہ ترین کڑی ہے، جنہیں ڈنمارک کے حکام ہائبرڈ حملہ قرار دے چکے ہیں فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق ان پراسرار ڈرون مشاہدات کے باعث پورے اسکینڈے نیوین ملک میں کئی ہوائی اڈے بند کر دیے گئے ہیں، یہ سلسلہ پیر سے جاری ہے جب پہلی بار ڈرون نظر آئے تھے. ڈیوٹی آفیسر سائمن اسکیلسیئر نے بتایا کہ میں اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ ہمارے پاس گزشتہ شام 8:15پاکستانی وقت رات 11:15کے قریب ایک واقعہ پیش آیا تھا جو کچھ گھنٹوں تک جاری رہا، ایک سے 2...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیا کپ 2025 کا بڑا معرکہ اب قریب ہے اور کل بروز اتوار 28 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔دونوں روایتی حریفوں کے درمیان ہونے والے اس مقابلے کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے اور دنیا بھر میں کرکٹ کے شائقین اس میچ کو دیکھنے کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔ بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے سیاسی بیانات سامنے آنے کے باوجود شائقین کرکٹ کے جوش و خروش میں کوئی کمی نہیں آئی اور اب بھی ہزاروں افراد ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ٹکٹوں کی قیمتوں پر نظر ڈالیں تو عام شائقین سے لے کر وی آئی پی مداحوں تک سب کے لیے مختلف آپشنز رکھے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں حالیہ دنوں کی خوشگوار اور بارشوں سے لبریز فضا کے بعد اب موسم کا مزاج بدلنے لگا ہے۔رواں ماہ مون سون کی جھڑیوں نے شہریوں کو راحت بخشی اور گرمی سے نجات دلائی، مگر اب اکتوبر کی آمد سے قبل ہی درجہ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی سامنے آئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ شہر میں اب دوبارہ گرمی کا زور محسوس کیا جاسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز تک کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے، جس سے شہریوں کو شدید حبس اور گرمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ خاص طور پر دوپہر کے اوقات میں درجہ حرارت...
    سٹی42:  پاکستان کی ممتاز سماجی شخصیت منیزہ بصیرانتقال کرگئیں۔ منیزہ بصیر، بزنس مین بصیر احمد کی بیوی، گلوکار زوہین حسن اور گلوکارہ نازیہ حسن کی والدہ تھیں۔ ان کی اپنی ہستی بھی اپنی مثال آپ تھی۔ مسز منیزہ بصیر حسن کے انتقال کی خبر ان کے بیٹے گلوکار زوہیب حسن نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ منیزہ بصیر  خود ایک متحرک سماجی کارکن تھیں۔ ان کی شہرت کی وجہ ان کے دونوں بچوں نازیہ حسن اور  زوہیب حسن کا پاکستان اور انڈیا میں جدید طرز کی گائیکی میں بہت زیادہ مشہور ہو کر سٹار بن جانا تھا۔ وہ دو سٹارز کی ماں ہونے کے باوجود عمر بھر بے حد سادہ سماجی کارکن ہی رہیں۔ بہت بڑے ایٹمی بجلی گھر کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کو رقوم کی ادائیگی کے لیے کرپٹو کرنسی کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔محکمہ انسدادِ دہشتگردی کی رپورٹ کے مطابق چمکنی دھماکے میں ملوث ملزمان کو کرپٹو کرنسی کے ذریعے پیسے منتقل کیے گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ داعش کا ایک بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا تھا جو اس سلسلے میں سرگرم تھا۔رپورٹ کے مطابق غیرملکی خودکش حملہ آور کے سہولت کاروں کو کرپٹو ای والٹ کے ذریعے افغانستان سے کوئٹہ رقم بھیجی گئی، جہاں اسے پاکستانی روپے میں تبدیل کر کے لاہور اور کرک منتقل کیا گیا۔ دہشتگردوں کے سہولت کار اور ہینڈلرز پشاور، کوئٹہ، کرک، ضلع خیبر اور کوہاٹ میں موجود تھے۔یاد رہے کہ 11 مئی کو 22 سالہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: یمن کے قریب ایل پی جی ٹینکر میں پھنسے 24 پاکستانی شہریوں کے حوالے سے دفتر خارجہ نے اطمینان بخش خبر دی ہے کہ تمام عملہ محفوظ ہے اور جہاز یمنی پانیوں سے بحفاظت روانہ ہوچکا ہے۔یہ واقعہ 17 ستمبر کو پیش آیا جب یمن کے ساحل کے قریب ایک ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔ اس جہاز پر مختلف ممالک کے عملے کے ساتھ ساتھ 24 پاکستانی بھی سوار تھے۔ترجمان کے مطابق جیسے ہی واقعے کی اطلاع ملی، پاکستان کے سفارتی مشنز نے فوری طور پر یمنی حکام سے رابطہ قائم کیا تاکہ عملے کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے اور جہاز کو دوبارہ روانہ کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔اس...
    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سینیٹر اعظم سواتی کی جانب سے دائر بریت کی درخواست خارج کرتے ہوئے ان پر حساس اداروں کے خلاف متنازعہ ٹویٹس کیس میں فردِ جرم عائد کر دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی، دورانِ سماعت اعظم سواتی نے صحتِ جرم سے انکار کیا۔ عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔  
    نیو یارک میں سکھ رہنما گروپت ونت سنگھ پانن کو قتل کی کوشش کرنے کی کوشش پر گرفتار بھارتی شہری نکھل گپتا کے مزید ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔ ان انکشافات نے بھارت کی مودی سرکار کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا جو دوسرے ممالک میں را کے ایجنٹوں کے ذریعے قتل جیسے گھناؤنے جرائم کرتے ہیں۔  بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق نکھل گپتا کو جون 2023 میں چیک جمہوریہ سے گرفتار کرکے امریکا کے حوالے کیا گیا تھا جہاں اس پر مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ نکھل گپتا ایک بزنس مین ہے جو کئی ممالک میں فضائی سفر کرتا رہتا ہے اور اسے بھارتی انٹیلیجنس آفیسر آکاش یادیو نے سکھ رہنما کو قتل کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔...
    اسلام کے ظہور سے قبل دنیا خاندان، قبیلے، قوم اور ملت کے تصورات سے آگاہ تھی، خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی تھا۔ قبیلہ خاندان کی توسیعی صورت تھا۔ قوم، نسل، جغرافیے، زبان اور بڑی حد تک نسل کی براعظمی صورت تھی، اس منظرنامے میں اسلام نے اپنا امت کا عظیم الشان اور انقلابی تصور دیا۔ ان تمام تصورات کے مقابلے میں امت ایک بین الاقوامی اور آفاقی حقیقت تھی۔ اسلام کی نظر میں خاندان ایک مقامی سطح کی امت تھا اور امت بین الاقوامی سطح کا خاندان تھی جس میں پوری انسانیت شامل تھی۔ اس خاندان کا اصول وحدت میں کثرت تھا۔ اس میں خاندان، قبیلے، رنگ، جغرافیے، نسل اور زبان کی کوئی تخصیص نہ تھی۔ لیکن امت کی اصل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے لیے قومی ٹیم کے دو سابق کپتانوں کلیم اللہ اور صدام حسین کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو دونوں سینئر کھلاڑیوں کو آزمانے پر تیار ہوگئے ہیں اور انہیں افغانستان کے خلاف میچ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان یہ میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ٹیم منیجمنٹ نے 12 اوور سیز پلیئرز سمیت 37 ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست تیار کی ہے۔ افغانستان کے خلاف میچ کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ آئندہ ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے، جبکہ گول کیپر یوسف بٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحا: قطر کے دارالحکومت میں حماس کے سینئر رہنما غازی حمد نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ غزہ سے حماس کو منظرنامے سے ہٹانے کی کسی بھی کوشش کو نہ کل قبول کیا اور نہ آئندہ کریں گے۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیلی جارحیت نے ہمیں بہت بھاری نقصان پہنچایا ہے، لیکن یہ قربانی ہمارے مقصد کی راہ میں لازمی تھی، کیونکہ فلسطینی عوام کے پاس آزادی کی جدوجہد کے سوا کوئی راستہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر مستقبل میں ایک باقاعدہ فلسطینی ریاست قائم ہوتی ہے تو حماس اپنے ہتھیار قومی فوج کے سپرد کرنے پر تیار ہوگی، لیکن فی الحال...
    یمن کی بندرگاہ پر ایل پی جی ٹینکر اسرائیلی ڈرون حملے کا نشانہ بنا، وزیر داخلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں اس بات کی تصدیق کی کہ ایل پی جی ٹینکر پر 27 عملے کے ارکان سوار تھے جن میں 24 پاکستانی بشمول کیپٹن مختار اکبر، 2 سری لنکن اور 1 نیپالی شہری شامل تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یمن کی بندرگاہ راس العیسی پر ایل پی جی ٹینکر کھڑا تھا جو اسے 17 ستمبر 2025 کو اسرائیلی ڈرون حملے کا نشانہ بنا۔محسن نقوی نے کہا کہ حملے کے بعد ایک ایل پی جی ٹینک...
    فیصل آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا اور غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے والی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق سرگودھا سے ہے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر وہ ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وزیر اعلیٰ کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے تھے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد ان کی موجودگی کی اطلاع پر جنرل بس اسٹینڈ پر چھاپہ مارا گیا اور تینوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ این سی...
    بالی ووڈ اداکار عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ نے میڈیا اور پاپارازی کے مسلسل پیچھا کرنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ایک وائرل ویڈیو میں انہیں کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’’ارے مجھے اکیلا چھوڑ دو نا، میں بس واک پر جا رہی ہوں‘‘۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گوری سپراٹ شہر میں چہل قدمی کےلیے نکلی تھیں اور فوٹوگرافرز نے ان کا پیچھا کرنا شروع کردیا۔ عامر خان کے ساتھ اپنے تعلق کے اعلان کے بعد سے گوری مسلسل میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، حالانکہ عامر خان نے شروع ہی میں واضح کر دیا تھا کہ گوری کو نہ تو شہرت کی خواہش ہے اور نہ ہی...
    ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 ستمبر ۔2025 )سعودی عرب میں کابینہ نے مملکت میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ رہائش پذیر غیرملکیوں کے بچوں کی ملازمت کے حوالے نئے ضوابط جاری کیے گئے ہیں وزیر افرادی قوت و سماجی ترقی کو نکات مرتب کرنے کا اختیار تفویض کردیا گیا ہے. سعودی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی کابینہ نے 22 شعبان 1444 ہجری کے اپنے فیصلہ نمبر585 میں ترمیم کرتے ہوئے وزیر افرادی قوت کو اختیار دیا گیا ہے کہ سعودی عرب میں قانونی طورپر کام کرنے والے غیرملکیوں کے بچوں کی ملازمت کے بارے میں وسیع بنیادوں پر ضوابط مرتب کریں جس میں ان امور کا خیال رکھا جائے کہ وہ پیشے فہرست میں شامل نہ ہوں جو...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 ستمبر ۔2025 )سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ 50 سال کے بعد پاکستان کی اہمیت دنیا کے سامنے اجاگر ہوئی ہے، پاکستان کی بات اس وقت دنیا سن رہی ہے، پاکستان کے لیے یہ بہترین وقت ہے لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران مشاہد حسین نے کہا کہ مغرب نے دوسری جنگ عظیم کے بعد جو نظام بنایا تھا اس کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے، طاقت کا توازن شفٹ ہو رہا ہے، نئے عالمی آرڈر میں کوئی ایک سپر پاور نہیں رہی.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے خط میں امریکا کو کہا تھا اسرائیل فتنہ ہے اس کو نہ بننے دے، دنیا اسرائیل کی مخالفت کر...
    ایشیا کپ فائنل: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارتی کوچ کا 2 اہم کھلاڑیوں کی فٹنس پر خدشات کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز دبئی(آئی پی ایس )ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت ٹیمیں اتوار کے روز تیسری بار مدمقابل ہوں گی لیکن ایشیا کپ کے ٹائٹل کی جنگ کے معرکے سے پہلے بھارتی ٹیم کے بولنگ کوچ نے دو اہم کھلاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بولنگ کوچ مورنے پاکستان اور بھارت کے مابین بڑے اور فیصلہ کن مقابلے سے قبل بھارتی آل راونڈر ہاردک پانڈیا اور بلے باز ابھیشیک شرما کی کی فٹنس پر خدشات ظاہر کیے ہیں۔ یاد رہے کہ بھارتی آل راونڈر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا میں جہاں ایک طرف کئی علاقے خشک سالی اور پانی کی کمی کا شکار ہیں، وہیں کچھ مقامات ایسے بھی ہیں جہاں بارش کا سلسلہ ختم ہی نہیں ہوتا۔بھارت کی شمال مشرقی ریاست میگھالیہ انہی میں سے ایک ہے، جسے کرۂ ارض کا سب سے زیادہ بارش والا (گیلا) خطہ قرار دیا جاتا ہے۔میگھالیہ میں 2 مقامات عالمی ریکارڈز کی بدولت نمایاں ہیں۔ پہلا اور سب سے مشہور موسین رام (Mawsynram) ہے، جو دنیا کا سب سے زیادہ بارش والا گاؤں مانا جاتا ہے۔ یہاں اوسط سالانہ بارش تقریباً 11,800 ملی میٹر تک ریکارڈ کی گئی ہے، جو تقریباً 12 میٹر کے برابر ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر بارش کا پانی جمع کرلیا جائے تو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) وزیرداخلہ محسن نقوی نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمود ایاز کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) ہفتہ کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈاکٹر محمود ایاز کی والدہ کے انتقال پر ان سے اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدہ کی جدائی کا دکھ ناقابل بیان ہے۔ محسن نقوی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے ۔ آمین
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) مالی سال 2024-25 میں پاکستان کی وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ ساتھ افغانستان اور آذربائیجان کے ساتھ دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو بڑھ کر 2.41 ارب ڈالر کی بلند سطح تک پہنچ گئی ہے۔ ویلتھ پاکستان کو موصول دستاویزات کے مطابق گزشتہ مالی سال 2023-24 میں یہ حجم 1.92 ارب ڈالر تھا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے میں معاشی روابط ایک مرتبہ پھر تیزی پکڑ رہے ہیں اور پاکستان کی برآمدات اور درآمدات میں نئی جان پڑ رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025 میں پاکستان کی ان ممالک کو برآمدات بڑھ کر 1.77 ارب ڈالر تک جا پہنچی ہیں جبکہ...
    نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)وزیر اعظم شہبازشریف نے پاکستانی بیف کی ملائیشیا برآمد کے حوالے سے متعلقہ اداروں کوٹھوس لائحہ عمل تشکیل دے کر پیش کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے نیویارک سے ویڈیو لنک کے ذریعے پاکستان اور ملائیشیا کے مابین تجارت کے فروغ کے حوالے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں پاکستان اور ملائیشیا کے مابین تجارتی تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔(جاری ہے) اجلاس میں وزیر اعظم کو ملائشیا میں پاکستانی برآمدی استعداد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیر اعظم نے ملائشیا پاکستان تجارت بالخصوص پاکستانی بیف کی ملائیشیا برآمد کے حوالے سے ٹھوس لائحہ عمل تشکیل دے کر پیش کرنے کی...
    انسداد دہشت گردی کی عدالت کاعمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کو گرفتار کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کی عبوری ضمانتیں خارج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔یہ فیصلہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ سنایا۔26 نومبر کے تھانہ اٹک کے 2 مقدمات میں نعیم حیدر نے عبوری ضمانت کرائی تھی، طلبی کے باوجود آج ملزم نعیم حیدر پنجوتھہ اور ان کے وکیل پیش نہیں ہوئے۔عدم پیروی کے باعث عدالت نے عبوری ضمانتیں خارج کر دیں۔ عدالت نے ملزم نعیم حیدر پنجوتھہ ایڈووکیٹ کو گرفتار کرنے کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کینسر دنیا بھر میں انسانی صحت کے لیے سب سے بڑے چیلنجز میں سے ایک ہے اور ماہرین کے مطابق اس کے خطرے میں جینیات کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ بعض خاندانوں میں یہ مرض موروثی طور پر منتقل ہونے والے جینیاتی تغیرات کی وجہ سے زیادہ عام ہے۔ مثال کے طور پر BRCA1 اور BRCA2 جیسے جین بریسٹ اور اووری کینسر کے امکانات کو کئی گنا بڑھا دیتے ہیں جب کہ لنچ سنڈروم کولون کینسر کے بڑھتے ہوئے خطرے سے جڑا ہوا ہے۔تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ جینیاتی تغیرات کی مختلف اقسام کینسر کے خطرے پر الگ الگ انداز میں اثرانداز ہوتی ہیں۔ گریملن تغیرات وہ تبدیلیاں ہیں جو...
    پشاور: پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے پشاور سنٹرل جیل حملہ کیس میں بری ہونے والے پی ٹی آئی کارکنان کی بریت کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔ اپیل کے مطابق ملزمان عرفان سلیم، عصمت اللہ، محمد جلال، سجاد بنگش، صادق خان اور علامہ اقبال کو 9 ستمبر کو انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے بری کیا تھا۔ پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 24 فروری کو پشاور سنٹرل جیل پر حملہ کیا تھا، عدالت نے ٹرائل کے دوران قابلِ اعتماد شواہد کو نظرانداز کیا، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزمان کی موجودگی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی...
    قومی ریسلر انعام بٹ کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ اب ایک قدم کی دوری پر ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ریسلر انعام بٹ نے گرین شرٹس کا حوصلہ بڑھانے کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشین کپ کے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ انعام بٹ نے کہا کہ ایشیا کپ اب ایک قدم کی دوری پر ہے، بھارت سے فائنل جیتنے کیلئے پوری ٹیم یکجا ہوکر کھیلے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم کی دعائیں گرین شرٹس کے ساتھ ہیں ایشیا کپ پاکستان ہی جیتے گا۔ خیال رہے کہ کل ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پاکستان اور بھارت پہلی مرتبہ فائنل میں...
    فائل فوٹو  فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سال 2025 کے لیے انسانی اسمگلرز کی نئی ریڈ بک جاری کر دی ہے، جس میں انتہائی مطلوب 143 انسانی اسمگلرز کے نام شامل کیے گئے ہیں۔ایف آئی اے کی طرف سے جاری کی گئی ریڈ بک میں سب سے زیادہ تعداد گوجرانوالہ زون کو مطلوب انسانی اسمگلرز کی ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی یہ 13ویں ریڈ بک ہے جس میں 6 خواتین انسانی اسمگلرز کے نام بھی شامل ہیں، اس سے پہلے ایف آئی اے نے سال 2023 میں 156 انسانی اسمگلرز پر مشتمل ریڈ بک جاری کی تھی۔سال 2025 کی ریڈ بک میں گوجرانوالہ زون 70 انسانی اسمگلرز کے ساتھ سر...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما نعیم پنجوتھا کی عبوری ضمانت خارج کردی گئی۔انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی میں نعیم پنجوتھا کے خلاف 5 اکتوبر 2024ء کے احتجاج کے حوالے سے درج 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔عدالت نے نعیم پنجوتھا کی ضمانت کیس کی عدم پیروی پر خارج کردی گئی، اُن پر 2 مقدمات تھانہ صدر حسن ابدال میں درج ہیں۔مقدمات میں نعیم پنجوتھا پر جلاؤ گھیراؤ اور کار سرکار میں مداخلت کا الزام ہے، وہ مارچ 2025 سے عبوری ضمانت پر تھے۔
    رہنما پیپلز پارٹی ندیم افضل چن—فائل فوٹو رہنما پیپلز پارٹی ندیم افضل چن نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسان کی سارے سال کی محنت سیلاب بہا لے گیا، متاثرینِ سیلاب کو وزیر یا کسی سیکریٹری کے دورے کی ضرورت نہیں۔لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ چینی کی قلت پر تحقیقات کرا لیں کہ ٹرک کیسے غائب ہوتے ہیں؟ پیکا ایکٹ کے تحت چینی کے بحران کا بھی حساب لیں۔ ندیم افضل چن کا متاثرین کی مدد بی آئی ایس پی سے کرنے کا مطالبہپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما ندیم افضل چن نے بھی حکومت سے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام...
    سعودی عرب کی حکومت نے مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کے اہل خانہ، خاص طور پر بچوں کی ملازمت سے متعلق نئے اصول و ضوابط مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ نے اس حوالے سے وزیر افرادی قوت و سماجی ترقی کو مکمل اختیار دے دیا ہے کہ وہ اس معاملے پر واضح نکات اور قواعد و ضوابط طے کریں۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق، یہ فیصلہ کابینہ کے 22 شعبان 1444 ہجری کو جاری کردہ فیصلے نمبر 585 میں ترمیم کے بعد کیا گیا۔ اس ترمیم کے تحت یہ بات یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے کہ غیر ملکیوں کے بچے صرف ان شعبوں میں کام کریں جو سعودی شہریوں کے لیے مخصوص نہیں ہیں۔ کابینہ...
    بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی لیگل ٹیم نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل روکنے کی استدعا کر دی۔9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کی لیگل ٹیم کی جانب سے انسداد دہشت گردی عدالت میں ٹرائل روکنے کی درخواست دائر کی گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو لنک ٹرائل پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کا فیصلہ آنے تک ٹرائل روکا جائے۔بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے انسداد دہشت گردی عدالت سے کیس میں مہلت دینے کی درخواست کردی۔
    لداخ میں ریاستی درجہ اور آئین ہند کی چھٹی شِق کے تحت خصوصی اختیارات کے مطالبات پر شروع ہونے والے مظاہروں کے دوران چار افراد ہلاک اور سو کے قریب عام شہری زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے لداخ کے معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی گرفتاری کو "افسوسناک" قرار دیا ہے۔ پی ڈی پی سمیت کانگریس لیڈران نے بھی وانگچک کی گرفتاری کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی ہے۔ عمر عبداللہ نے چین کی سرحد سے متصل لداخ کی صورتحال کو جموں و کشمیر سے جوڑتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مودی حکومت کل سے ہی وانگچک کے تعاقب میں تھی اور یہ قدم متوقع تھا۔ کارکن سونم وانگچک جنہوں نے...
    لاہور ہائیکورٹ نے نیٹ فلیکس، ایمازون پرائم ویڈیو اور دیگر آن لائن کانٹینٹ ویب سائٹس کو ریگولیٹ کرنے کے معاملے پر اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے اس حوالے سے دائر درخواست خارج کر دی ہے۔ جسٹس راحیل کامران کی جانب سے 20 صفحات پر مشتمل تفصیلی تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست ایک نجی کمپنی کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس کے پاس سینما گھروں میں فلمیں دکھانے کا لائسنس موجود ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ موشن پکچر آرڈیننس 1979 کے تحت انٹرنیٹ پر دکھائی جانے والی فلموں اور مواد کو بھی ریگولیٹ کیا جائے۔ عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ موشن پکچر آرڈیننس دراصل ڈیجیٹل دور سے پہلے کا قانون ہے...
    لانڈھی میں ننھے سعد کے قاتل حسن اور سہیل نے بچے کے اغوا سے لیکر قتل تک کی تفصیلات بتادیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی کے علاقے میں 6 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے کیس کی سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے دونوں ملزمان کا اعترافی بیان ریکارڈ کرلیا۔ ملزم حسن نے بیان دیا کہ میں گوشت کا کام کرتا ہوں اور 18 ستمبر کو باڑے کے پاس موجود تھا، میرے ساتھ ملزم سہیل بھی موجود تھا، بچہ خالہ کے گھر سے باہر آیا تو سہیل نے اسے چیز دلوائی اور باڑے لے آیا۔ ملزم حسن نے پولیس کوبتایا کہ باڑے میں تھوڑی دیر بچے کو جانور دکھائے اور پھر کمرے میں لے...
    کرک کے دورافتادہ سرحدی علاقہ درشہ خیل میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں18 عسکریت پسند ہلاک اور7 دیگر زخمی کرنے کا بڑا دعویٰ کیا گیاہے ،جبکہ سیکیورٹی فورسز کے3 اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کرک نے علاقہ میں عسکریت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن کے پیش نظر عوامی نقل و حرکت پر پابندی عائد کرتے ہوئے کرفیو نافذ کردی ہے۔ کرک پولیس کے ترجمان کے مطابق گزشتہ شام کرک کی تحصیل تخت نصرتی کی حدودمیں پولیس تھانہ شاہ سلیم کے سرحدی علاقہ درشہ خیل میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے ملانذیرگروپ کے مسلح ارکان کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کیا...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن ڈی سی میں ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات کی، جس میں غیر قانونی امیگریشن، انسداد دہشتگردی اور پولیس افسران کے تبادلہ پروگرامز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔محسن نقوی نے کاش پٹیل کے پیشہ ورانہ انداز اور وژن کو سراہا اور کہا کہ یہ تعاون دونوں ممالک کے لیے مفید ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملک بھر میں بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے ایچ پی وی ویکسین لگانے کی 12 روزہ مہم آج اپنے اختتام کو پہنچ گئی۔پروگرام برائے توسیعِ حفاظتی ٹیکہ جات (ای پی آئی) کے اعداد و شمار کے مطابق مہم کے 11 روز مکمل ہونے تک مجموعی ہدف کا صرف 62 فیصد حاصل کیا جا سکا۔اس قومی مہم کے دوران ایک کروڑ 17 لاکھ بچیوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، تاہم 11ویں روز تک صرف 67 لاکھ بچیوں کو ویکسین دی جا سکی، جبکہ تقریباً 40 لاکھ بچیوں کو یہ حفاظتی ٹیکہ نہ لگایا جا سکا۔ذرائع کے مطابق ویکسینیشن نہ ہونے کی وجوہات میں والدین کا انکار، بچیوں کی بیماری یا مقررہ دنوں...
    میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں علی رضا زاکانی کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ڈیفنس کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو بڑھا رہے ہیں اور اسی وجہ سے ہمارے لئے یورپ کی باتیں قبول کرنا ممکن نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق صدارتی امیدوار اور تہران کے میئر "علی رضا زاکانی" نے حال ہی میں میڈیا سے گفتگو كی، جس میں انہوں نے ایران كے میزائل پروگرام اور اس كی رینج سے متعلق امریكہ و یورپ کے خطرناک عزائم پر تبصرہ کیا۔ اس بارے میں انہوں نے کہا کہ یورپ اپنی خواہشات اور آرزووؑں کا اظہار کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسے غیر قانونی مطالبے قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ طے نہیں کہ ہم...
    روسی کمپنی Neiry نے گائیوں میں نیورو-امپلانٹس چپس لگانا شروع کردیا ہے تاکہ دودھ کی پیداوار کو بڑھایا جائے۔  پروجیکٹ ہارن نامی ایک منصوبہ ہے جس کا مقصد گائیوں کے دماغ کے ایسے حصے نشانہ بنانا ہے جو بھوک، تناؤ، تولیدی نظام وغیرہ سے منسلک ہیں۔  امپلانٹس میں ایک تحریک کار شامل ہے جو سر کے پچھلے حصہ سے منسلک ہوتا ہے، اور یہاں سے الیکٹروڈز دماغ کے اندر مخصوص حصوں تک جاتے ہیں جنہیں برقی سگنل کے ذریعے متحرک کیا جائے گا۔  ٹیسٹ کا آغاز روس کے سوردلوفسک خطے میں ہوا ہے اور ابتدائی طور پر تقریباً پانچ گائیوں پر یہ یہ آزمائش کی گئی ہے۔  کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ امپلانٹس کی قیمت کم کرنے کی راہیں تلاش کر رہی ہے، تاکہ یہ تجارتی...
    اسلام ٹائمز: شہداء کے اہلِ خانہ اس قبرستان میں آتے ہیں، قبروں پر گلدستے رکھنے، خوشبو سے معطر کرنے اور دعائیں پڑھنے کا عمل ان کا مشن ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے سینئر صحافی نادر بلوچ نے یہ منظر اپنی ویڈیو رپورٹ میں پیش کیا، ملاحظہ فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ لبنان سے تقریباً 75 کلومیٹر کے فاصلے پر مشرقی سرحد کے قریب بعلبک کا علاقہ ہے، جہاں شہداء کا قبرستان آباد ہے۔ اس قبرستان میں زیادہ تر ان افراد کی قبور موجود ہیں جنہوں نے دفاع قدس کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ شہداء کے اہلِ خانہ اس قبرستان میں آتے ہیں، قبروں پر گلدستے رکھنے، خوشبو سے معطر کرنے اور دعائیں پڑھنے کا عمل ان کا...
    صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں ایرانی قومی سلامتی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میں بہت کم وقت کے بعد، پھر سے اس اہم ملک لبنان میں موجود ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سربراہ "علی لاریجانی"، حزب الله لبنان کے سابق سیکرٹری جنرل شہید "سید حسن نصر الله" کی شہادت کی پہلی برسی میں شرکت کے لئے بیروت میں موجود ہیں۔ جہاں انہوں نے لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر "نبیہ بیری" سے ملاقات اور بات چیت کی۔ واضح رہے كہ علی لاریجانی، قومی سلامتی کونسل کی سربراہی پر فائز ہونے کے بعد دوسری دفعہ لبنان گئے ہیں۔ جہاں انہوں نے آج بیروت کے رفیق حریری ہوائی اڈے پر پہنچنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا بھر میں ڈیری مصنوعات کو صدیوں سے غذائی اہمیت دی جاتی رہی ہے۔ دودھ اور اس سے بنی اشیاء کو ہمیشہ صحت بخش سمجھا گیا ہے، تاہم آج بھی ان کے بارے میں کئی افواہیں اور غلط فہمیاں گردش کرتی ہیں، جن کی بنیاد پر لوگ کبھی ضرورت سے زیادہ ان کا استعمال کرتے ہیں تو کبھی بلاوجہ ان سے پرہیز۔ غذائیت کے ماہرین کے مطابق ان میں سے کئی تصورات حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔سب سے عام غلط فہمی یہ ہے کہ دودھ ایک لازمی غذا ہے اور مضبوط ہڈیوں کے لیے ناگزیر ہے۔ بلاشبہ ایک کپ کم چکنائی والا دودھ تقریباً 300 ملی گرام کیلشیم فراہم کرتا ہے، جو بالغ افراد کی روزانہ ضرورت کا...
    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 26/27 ستمبر کی درمیانی رات ضلع لکی مروت میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی حمیات یافتہ شدت پسند عناصر (فتنہ الخوارج) کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 17 خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کی جاری کردہ تفصیل میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کی بنیاد قابلِ اعتماد انٹیلی جنس اطلاع تھی اور کارروائی مؤثر انداز میں انجام پائی۔ مارے گئے عناصر سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشتگردانہ حملوں میں ملوث تھے۔ مزید پڑھیں: کشمیر کا مستقبل ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ہلاک...
    ---فائل فوٹو  سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ 50 سال کے بعد پاکستان کی اہمیت دنیا کے سامنے اُجاگر ہوئی ہے، پاکستان کی بات اس وقت دنیا سن رہی ہے، پاکستان کے لیے یہ بہترین وقت ہے۔لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران مشاہد حسین نے کہا کہ مغرب نے دوسری جنگ عظیم کے بعد جو نظام بنایا تھا اس کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے، طاقت کا توازن شفٹ ہو رہا ہے،  نئے عالمی آرڈر میں کوئی ایک سپر پاور نہیں رہی۔انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم نے خط میں امریکا کو کہا تھا اسرائیل فتنہ ہے اس کو نہ بننے دے، دنیا اسرائیل کی مخالفت کر رہی ہے، اسرائیل کے اپنے لوگ کہہ رہے ہیں کہ فلسطین...
    حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) مسلم لیگ ن کے سنیئر نائب صدر و ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے وزیراعظم شہباز شریف کا حالیہ دورہ امریکا اور اقوام متحدہ میں تاریخی خطاب کو پاکستان کی سفارتی کامیابی قرار دیا ہے، اقوام متحدہ میں بھارتی دہشت گردی کو واضح اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے دنیا کے سب سے اہم فورم پر نہ صرف پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں اجاگر کیا بلکہ ہر پاکستانی کی آواز کو عالمی سطح پر مؤثر طریقے سے پیش کیا۔ وزیراعظم خطاب انتہائی کامیاب اور تاریخی اہمیت کا حامل تھا، وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے ملاقات پاکستان کے اعتماد، دفاعی تعاون اور خارجہ پالیسی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ غزہ کے نہتے مسلمانوں ، بشمول خواتین اور معصوم بچوں کے قاتل ’’نیتن ہاہو ‘‘کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب شرمناک اقدام ہے ، اسرائیل نے غزہ میں جس ظلم و بربریت کی تاریخ رقم کی ہے اس کی مثال دنیا میں بہت کم ملتی ہے ، اسرائیل ایک نا جائز ریاست ہے جس کا وجود عالم اسلام کے لئے سنگین خطرہ بن چکا ہے ، دورہ امریکہ کے دوران غزہ کے معاملے جس قوت کے ساتھ آواز اٹھانے کی ضرورت تھی وہ نہیں اٹھائی گئی، پوری دنیا کے مسلمانوں کی نگاہیں مسلم...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عوام دوست پروگرام ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘میں اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا ۔ اب تک مستحق خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے 102ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم جاری کی جا چکی ہے جبکہ 85,500خاندانوں کو قرضہ جات فراہم کیے جا چکے ہیں۔ صوبہ بھر میں 17,957گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔ سیکرٹری ہائوسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان، پی ڈی اپنی چھت اپنا گھر ولید بیگ اور پی ڈی افورڈیبل ہائوسنگ عمران سلطان نے بریفنگ دی۔ اجلاس میں پروگرام کے تحت گھروں کی...
     وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بارے میں نازیبا گفتگو کی ویڈیو وائرل کرنے والے تین ٹک ٹاکرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے متعلق نازیبا گفتگو کی ویڈیو وائرل کرنے والے 3 ٹک ٹاکرز کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان نے کہا کہ سرگودھا کے علاقے چک 37 ایس بی کے رہائشی ٹک ٹاکرز احد عباس، بدر زمان اور قاسم علی نے ٹک ٹاک پر نازیبا گفتگو کی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب پر بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے تھے۔ ملزمان گزشتہ روز جنرل بس سٹینڈ فیصل آباد پر موجود...
    وزیراعظم شہباز شریف جنیوا پہنچ گئے، نواز شریف سے ملاقات،اہم امریکی دورے کی تفصیلات سے آگاہ کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز جنیوا(آئی پی ایس )وزیر اعظم شہباز شریف نے جنیوا میں اپنے بھائی اور مسلم لیگ (ن)کے قائد و سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔وزیراعظم دورہ امریکا مکمل کرکے جنیوا پہنچے تھے۔ انہوں نے جنیوا میں نواز شریف کی عیادت کی۔اس موقع پر شہباز شریف نے سابق وزیراعظم کو امریکا کے اہم دورے اور صدر ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات کے بار ے میں بھی آگاہ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف جنیوا سے لندن کے لیے روانہ ہوگئے، جہاں وہ چند دن قیام کریں گے۔ واضح رہے کہ 7 روز...
    ماضی قصہ پارینہ، اب پاکستان کی مشرق سے مغرب تک عزت ہے : عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز نیوجرسی(آئی پی ایس ) وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات مستحکم ہورہے ہیں۔ نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین اور کشمیر کا مقدمہ لڑا، اب پاکستان اور امریکا کے تعلقات مستحکم ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہاں ایک حکمران تھا جس کے دور میں پاکستان ڈیفالٹ کررہا تھا،اب مہنگائی اورانٹرسٹ ریٹ سمیت تمام میکرو اکنامک اشاریے مثبت ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمران نے تمام ملکوں کے ساتھ تعلقات اپنی اناکی خاطرخراب کیے، اب...
    کرک: سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا کے علاقے درشہ خیل میں خفیہ آپریشن کے دوران 17 خوارج ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کرک کے تھانہ شاہ سلیم کے علاقے درشہ خیل میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا یہ علاقہ لکی مروت اور کرک کی باؤنڈری پر واقع ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ معلومات پر 22 خوارجین پر مشتمل گروہ کو درشہ خیل میں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت گھیرے میں لیا گیا اور انتہائی مہارت سے گھیرا تنگ کرتے ہوئے انہیں نشانہ بنایا گیا جس کے باعث 17 خوارج ہلاک ہوئے اور سات سے دس خوارج کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کرک میں یہ آپریشن فتنہ الخوارج...
    ویب ڈیسک : وزیر اعظم شہباز شریف نے جنیوا میں اپنے بھائی اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی اور اُن کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم دورہ امریکا مکمل کرنے کے بعد جنیوا کے لیے روانہ ہوئے۔ جنیوا میں شہباز شریف نے اپنے بھائی نواز شریف کی عیادت کی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے سابق وزیراعظم کو امریکا کے اہم دورے اور صدر ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات کے بار ے میں بھی آگاہ کیا۔  مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار سابق وزیراعظم نواز شریف کی خیریت دریافت کرنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف جنیوا سے لندن کے لیے روانہ ہوگئے، جہاں وہ چند دن قیام کریں گے۔ واضح...
    اسلام آباد: ایف آئی اے نے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی 13 ویں ریڈ بک جاری کردی۔ ایف آئی اے کو مختلف مقدمات میں 143 انسانی اسمگلرز مطلوب ہیں جن میں 7 خواتین اسمگلر بھی شامل ہیں، ریڈ بک میں شامل انتہائی مطلوب خواتین  انسانی سمگلرز میں اسلام آباد زون کو 4، لاہور زون کو 2 اور گوجرانولہ زون کو ایک انسانی اسمگلر مطلوب ہے۔ انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کے خلاف ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکلز میں متعدد مقدمات درج ہیں۔ ایف آئی اے لاہور زون کو 14، گجرانوالہ زون کو 70، فیصل آباد زون کو 13، ملتان زون کو 3 انسانی اسمگلرز مطلوب ہیں۔ اسلام آباد زون کو 25، کراچی زون کو 10، بلوچستان اور کے پی زون کو 1، 1...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 ستمبر ۔2025 )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کےلئے ریلیف اور بحالی کی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں لوگوں کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، متاثرہ علاقوں میں ہونے والے نقصانات کا ہنگامی بنیادوں پر تخمینہ مکمل کیا جائے اور ایک ہفتے میں جامع رپورٹ پیش کی جائے.(جاری ہے) وزیر اعظم ہاﺅس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کے فوری بعد ملک میں حالیہ سیلابی صورتحال اوربحالی کے جاری اقدامات پر زوم پر جائزہ اجلاس طلب کیا اور سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف اور بحالی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت...
    اسلام آباد: وزیرِاعظم نے ملائیشیاء کو پاکستانی بیف برآمد کرنے کے لیے ٹھوس لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیویارک سے ویڈیو لنک کے ذریعے پاکستان اور ملائیشیاء کے مابین تجارت کے فروغ کے حوالے اجلاس کی صدارت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیاء کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو دہائیوں پر محیط ہیں، ملائیشیاء نے پاکستان کا ہر مصیبت میں ساتھ دیا جس کو پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاک ملائیشیاء تجارت کے حوالے سے بے پناہ استعداد موجود ہے جس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت دی کہ پاکستانی بیف کی ملائیشیاء میں برآمد کیلئے متعلقہ ادارے قابل عمل و ٹھوس منصوبہ بندی...
    کرک: درشہ خیل میں سکیورٹی فورسز کی اہم کارروائی میں 17 خوارج ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز کرک : خیبر پختونخوا کے علاقے درشہ خیل میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کی اہم کارروائی میں 17 خوارج ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق درشہ خیل میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، یہ علاقہ لکی مروت اور کرک کی سرحد پر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 22 خارجی دہشتگردوں پر مشتمل گروہ کو انتہائی مہارت سے گھیرا تنگ کر کے نشانہ بنایا گیا، آپریشن میں 17 خوارج مارے گئے جبکہ 7 سے 10 کے شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن فتنہ الخوارج کے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 ستمبر ۔2025 )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں زیر سماعت جی ایچ کیو حملہ کیس حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا، آئندہ سماعت پر مقدمے کے آخری 3 گواہان کو طلب کرلیا گیا ہے ہفتے کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کے دوران استغاثہ کے 3 گواہان کی شہادت قلمبند کرلی.(جاری ہے) عدالت نے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی ٹرائل روکنے سے متعلق دائر درخواست خارج کر دی اے ٹی سی کے جج نے 8 گواہان کو دوبارہ طلب کرنے سے متعلق درخواست پر پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کر دیا سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج...
    ایشیا کپ کے فائنل سے قبل بھارت کے باؤلنگ کوچ مورنے مورکل نے آل راؤنڈر ہارڈک پانڈیا اور اوپنر ابھیشیک شرما کی فٹنس سے متعلق خدشات کو دور کر دیا ہے۔ اتوار کو دبئی میں پاکستان کے خلاف فیصلہ کن معرکے سے پہلے دونوں کھلاڑیوں کی دستیابی پر سوالات اٹھے تھے۔ جمعے کو سری لنکا کے خلاف میچ میں ہارڈک پانڈیا نے پہلا اوور کراتے ہوئے مینڈس کو پہلی ہی گیند پر صفر پر آؤٹ کیا تاہم اوور کے بعد انجری کی وجہ سے میدان سے باہر چلے گئے اور دوبارہ واپس نہ آئے۔ میچ کے بعد مورکل نے وضاحت کی کہ ہارڈک کو صرف معمولی چوٹ آئی تھی اور ان کی حالت کا جائزہ رات اور اگلی صبح لیا...
    توانائی کے شعبے میں تعاون چین اور روس کے عملی تعاون کی ایک مثال ہے، چینی نائب وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے بیجنگ میں روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک کے ساتھ مشترکہ طور پر چین۔روس توانائی تعاون کمیٹی کے بائیسویں اجلاس کی صدارت کی۔ہفتہ کے روز ڈنگ شوئے شیانگ نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں تعاون چین اور روس کے مساوی، باہمی فائدہ مند اور عملی تعاون کی ایک مثال ہے۔ حالیہ سالوں میں، صدر شی جن پھنگ اور صدر پیوتن نے متعدد ملاقاتوں اور مذاکرات کے ذریعے گہرے اسٹریٹجک روابط کو فروغ دیا ہے ، جس سے چین۔روس جامع توانائی شراکت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پنجاب سے نوکری کا جھانسہ دے کر کراچی لائی جانے والی دو لڑکیوں کو مبینہ طور پر فروخت کیے جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ تھانے کے ہیڈ محرر ظہیر کا کہنا ہے کہ پولیس نے لڑکیوں کے والدین اور پنجاب پولیس سے رابطہ کر لیا ہے، پولیس نے دونوں کو حفاظتی تحویل میں لے کر شیلٹر ہوم منتقل کر دیا ہےایئرپورٹ تھانے کے ہیڈ محرر ظہیر نے بتایا کہ والدین اور پنجاب پولیس کے کراچی پہنچنے کے بعد قانونی تقاضے مکمل کر کے انہیں اہلخانہ کے حوالے کیا جائے گا، دونوں لڑکیاں بھاگتے ہوئے ایس ایس یو اہلکاروں کے پاس پہنچی تھیں اور انہوں نے بتایا کہ ایک...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 ستمبر2025ء ) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاور سیکٹر کے گردشی قرضے میں کوئی نیا اضافہ نہ کرنے کی شرط رکھ دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد اور پاکستانی حکام کے درمیان پاور سیکٹر کے گردشی قرضے اور معاشی اصلاحات پر اہم مذاکرات ہوئے، جہاں وفد کو بریفنگ دی گئی کہ حکومت نے پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کرنے کے لیے 3 سے 6 سالہ منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت بتدریج بہتری لائی جائے گی، اجلاس میں آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ رواں مالی سال کے دوران پاور سیکٹر کے گردشی قرضے میں کسی قسم کا نیا اضافہ نہ ہونے دیا...
    اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نےنے ایران پر جوہری پابندیوں میں نرمی سے متعلق چین اور روس کی قرارداد مسترد کر دی،جس پر پاکستان نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔سلامتی کونسل کے 15 رکنی اجلاس میں قرارداد کے حق میں صرف 4 ووٹ (الجزائر، چین، پاکستان، روس) جبکہ 9 ممالک (ڈنمارک، فرانس، یونان، پاناما، سیرا لیون، سلووینیا، صومالیہ، برطانیہ اور امریکا) نے مخالفت میں ووٹ دیا، جبکہ 2 ممالک (گیانا اور جنوبی کوریا) نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا،قرارداد مسترد ہونے کے بعد ایران پر ختم کی گئی پابندیاں ہفتے کی شام سے دوبارہ نافذ العمل ہو جائیں گی۔یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب ایک ماہ...
     پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل کل دبئی میں کھیلا جائے گا۔ تاہم فائنل سے قبل اس بار دونوں کپتان ٹرافی کے ساتھ روایتی فوٹو شوٹ نہیں کر رہے۔ منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ آج کچھ نہیں ہو رہا تاہم اتوار کو فائنل سے قبل حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ کے دو میچوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم سے مصافحہ کرنے سے گریز کیا تھا اور اب فائنل میں بھی ایسی ہی صورتحال دیکھنے کو مل رہی ہے، اب دونوں کپتانوں کے ٹرافی کے ساتھ ہونے کے امکانات کم ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا آج رات پاکستانی وقت کے مطابق...
    — فائل فوٹو سکھر میں تشدد سے زخمی ہونے والی اونٹنی کے جبڑے کی سرجری کراچی میں کردی گئی۔ڈائریکٹر سی ڈی آر ایس بینجی پروجیکٹ فار اینیمل ویلفیئر کا کہنا ہے کہ اونٹنی کی انفیکشن سے متاثرہ ٹانگ بھی کاٹ دی گئی۔سارہ جہانگیر نے بتایا کہ اونٹنی کی پچھلی ٹانگ کچلی ہوئی تھی اور زخم کی وجہ سے انفیکشن ہو رہا تھا۔   سکھر اونٹنی تشدد معاملہ: ایک ملزم گرفتار، متاثرہ اونٹنی علاج کیلئے کراچی روانہسکھر کی تحصیل صالح پٹ میں با اثر وڈیرے کے مبینہ بد ترین تشدد کا نشانہ بننے والی اونٹنی کو طبی امداد کے بعد مکمل علاج کے لیے کراچی روانہ کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر سی ڈی آر ایس بینجی پروجیکٹ نے کہا کہ آپریشن کے دوران پوری...
    — فائل فوٹو اقوام متحدہ کے اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کے وفد میں ڈاکٹر شمع جونیجو کی موجودگی پر پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کے بعد وزارت خارجہ نے بھی وضاحت جاری کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دفتر خارجہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے۔دفتر خارجہ نے اس معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے حالیہ اجلاس میں وزیر دفاع کے پیچھے ایک مخصوص فرد کے بیٹھنے سے متعلق سوالات نوٹ کیے ہیں۔ دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے لیے جس پاکستانی وفد کی سند پر نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے دستخط...
    انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ٹرائل روکنے سے متعلق دائر درخواست خارج کردی۔ عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی۔ آج عدالت نے 8 گواہان کو دوبارہ طلب کرنے سے متعلق دائر درخواست پر پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کردیے جبکہ سماعت کے دوران استغاثہ کے 3 گواہان کی بیانات ریکارڈ کرلیے گئے ہیں۔ گواہوں میں ڈی ایس پی اکبر عباس، انسپکٹر عصمت کمال اور انسپکٹر تہذیب الحسن شامل ہیں۔ واضح رہے کہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کی لیگل ٹیم کی جانب سے انسداد دہشت گردی...
     ویب ڈیسک :  وزیر دفاع خواجہ آصف نے سلامتی کونسل میں تقریر کے دوران اپنے پیچھے بیٹھی خاتون کے حوالے سے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ خاتون کون ہیں اور ان کے پیچھے کیسے بیٹھیں، یہ وزارت خارجہ کی ذمہ داری ہے اس لیے مناسب ہے کہ اس معاملے کا جواب وہی دیں۔   سوشل میڈیا پر وزیر دفاع خواجہ آصف کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تقریر کے دوران کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کے پیچھے ایک خاتون کو بھی بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں متعلقہ خاتون کی پاکستانی وفد کے ساتھ موجودگی...
    برصغیر میں پاپ موسیقی کی عظیم گلوکارہ مرحوم نازیہ حسن اور گلوکار زوہیب حسن کی والدہ منزا حسن انتقال کر گئیں۔ مسز بصیر حسن کے انتقال کی خبر ان کے بیٹے زوہیب حسن نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر زوہیب حسن نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو والدہ کے انتقال سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنی والدہ کے ہمراہ تصاویر پر مشتمل ویڈیو کلپ شیئر کی اور لکھا کہ میری ماں، میری محبت اور میری رہنما انتقال کر گئیں۔ انہوں نے والدہ کی تدفین سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ واضح رہے کہ زوہیب حسن کی والدہ منزا حسن کافی عرصے سے علیل...
     بیجنگ میں سی پیک کی 14 ویں مشترکہ رابطہ کمیتی (جے سی سی) اختتام پذیر ہوگئی۔مشترکہ ویژن کی از سرنو توثیق کی گئی، سی پیک فیز ٹو ترقی، جدت، روزگار اور علاقائی روابط کی پانچ راہداریوں پر مشتمل ہوگا، سی پیک کو صنعت کاری، ٹیکنالوجی، پائیداری اور مشترکہ خوشحالی کا مرکز بنانے پر اتفاق ہوا۔اجلاس کا جاری اعلامیہ کے مطابق ایم ایل ون ریلوے اور قراقرم ہائی وے کی ری الائنمنٹ پر فوری عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا گیا، گوادر، خصوصی اقتصادی زونز، جدید زراعت اور سمندری ترقی کو ترجیح دینے پر اتفاق ہوا۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے اختتامی خطاب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک صرف ترقیاتی منصوبہ نہیں پاک چین آہنی دوستی کی علامت ہے،...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے ایک ہفتے میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی، کہا ہے کہ ریلیف و بحالی کی کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔ وزیراعظم کی زیرصدارت سیلابی صورتحال اور متاثرین کی بحالی کے اقدامات پر اہم اجلاس ہوا، جس میں چاروں صوبوں،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریز نے شرکت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف ویڈیو لنک پر شریک ہوئے۔ اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے متاثرہ علاقوں کی صورتحال اور بحالی کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی، بتایا کہ تقریباً ساڑھے تین لاکھ متاثرہ افراد امدادی کیمپس سے واپس گھروں کو جا چکے ہیں جبکہ سندھ کے چند کیمپس میں اب بھی لوگ مقیم ہیں۔  مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی...
    صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر بروز پیر شام پانچ بجے ہو گا۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ارٹیکل 54 کی شق ایک کے تحت بلایا گیا ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک-سعودی دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیلی حملہ نہیں، خواجہ آصف پاک-سعودی دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیلی حملہ نہیں، خواجہ آصف متنازع ٹویٹ کیس میں اعظم سواتی پر فرد جرم عائد، ملزم...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) سیشن عدالت لاہورنے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی ۔سماعت جج کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج نے 29 ستمبر تک ملتوی کردی۔(جاری ہے) عدالت کے روبرو فلک جاوید کے وکیل میاں علی اشفاق نے عدالت سے جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ۔ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کو فیک ویڈیوز کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ۔جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے ملزمہ فلک جاوید کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے کیا ہے ۔
    نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف پابندیوں پر اہم اجلاس ہوا جہاں چین اور روس کی مشترکہ قرارداد منظور نہ ہوسکی۔یہ قرارداد 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت ایران کو دی گئی رعایتوں میں توسیع کے لیے پیش کی گئی تھی، تاہم اراکین کی اکثریت نے اسے مسترد کردیا۔رپورٹس کے مطابق قرارداد کی ناکامی کے بعد ایران پر عائد تمام معطل شدہ پابندیاں دوبارہ نافذالعمل ہوگئی ہیں۔ سلامتی کونسل کے 15 رکنی اجلاس میں 9 اراکین نے مخالفت، 4 نے حمایت جبکہ 2 اجلاس میں شریک ہی نہ ہوئے۔روس کے نائب مستقل مندوب دیمتری پولیانسکی نے اجلاس کے دوران سخت مقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو ایران...