سانگھڑ: گمبٹ ساؤتھ بلاک ٹو سے گیس کی پیداوار میں اضافہ، معیشت کو فائدہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سندھ کے ضلع سانگھڑ میں واقع گمبٹ ساؤتھ بلاک ٹو سے گیس کی پیداوار میں حال ہی میں اضافہ ہوا ہے، جس کی تصدیق پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق اب یہاں سے روزانہ 60 ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل ہو رہی ہے جو پہلے 55 ایم ایم سی ایف ڈی تھی، اس کے علاوہ روزانہ 35 بیرل خام تیل اور ایک میٹرک ٹن ایل پی جی بھی نکالی جا رہی ہے، پی پی ایل اس بلاک میں 65 فیصد حصہ دار ہے۔
پی پی ایل کے مطابق یہ اضافہ موجودہ فیلڈ سے زیادہ سے زیادہ توانائی حاصل کرنے کی کوششوں کا نتیجہ ہے، اس سے توانائی کے شعبے میں استحکام آئے گا اور ملکی معیشت پر بھی مثبت اثر پڑے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
لاہور میں آج زیادہ تر موسم ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
مون سون سسٹم کے تحت آج صبح لاہور میں سب سے زیادہ بارش فرخ آباد میں 40 اور گلشن راوی میں 34 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سگیاں پل پر 34 اور سمن آباد میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ گزشتہ دو سے تین روز کے دوران بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آگئی اور موسم خوش گوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، مون سون کی بارشوں کا یہ سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہے گا۔