چین، آسٹریلیا کی اسلام آباد خود کش حملے کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)چین اور آسٹریلیا نے اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے قریب خود کش حملے کی مذمت کی ہے۔
ترجمان چینی سفارت خانے نے کہا کہ چین کار دھماکے میں جاں بحق افراد کے لیے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے۔چینی سفارتخانے کے اعلامیے میں کہا گیا کہ دھماکہ قابلِ مذمت اور انسانیت دشمن عمل ہے، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
آسٹریلوی ہائی کمشن نے اسلام آباد میں دھماکے پر پاکستان سے یکجہتی اور متاثرین اور اُن کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
آسٹریلوی ہائی کمیشن نے عوام کے تحفظ کے لیے سرگردم اداروں اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسلام ا باد
پڑھیں:
اسلام آباد میں دکانوں اور کاروباری مراکز کے اوقات میں توسیع، نیا شیڈول جاری
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں دکانوں اور کاروباری مراکز کے اوقات کار میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، یہ فیصلہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونے والے کفایت شعاری سے متعلق اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں طے پایا کہ اسلام آباد میں دکانیں اور شاپنگ مالز اب رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے جبکہ شادی ہالز کو رات 10 بجے تک اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔
اسی طرح ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں بھی نرمی کرتے ہوئے انہیں رات 11 بجے تک کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری سروسز کو مقررہ اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ فارمیسیوں، اسپتالوں اور پیٹرول پمپس کو ان پابندیوں سے مکمل استثنیٰ حاصل ہوگا اور وہ معمول کے مطابق اپنی خدمات جاری رکھ سکیں گے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق نئے اوقات کار کا مقصد توانائی کے مؤثر استعمال اور کاروباری سرگرمیوں کے درمیان توازن برقرار رکھنا ہے، جبکہ اس فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق مزید ہدایات جلد جاری کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟