چیف جسٹس کی زیرِ صدارت اجلاس، ای کورٹس نظام کیلئے لائحہ عمل تشکیل
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی—فائل فوٹو
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت اجلاس میں ملک بھر میں ای کورٹس نظام کے لیے لائحہ عمل تشکیل دے دیا گیا۔
اجلاس میں جسٹس محمد علی مظہر، ہارون رشید، بیرسٹر علی ظفر سمیت مختلف اداروں کے حکام نے شرکت کی جس میں عدالتی نظام کو زیادہ شفاف اور عوام دوست بنانے کے لیے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔
جسٹس اطہر من اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کو عوامی اعتماد حاصل کرنے پر نشانہ بنایا گیا، بہادر ججز کے خط اور اعتراف سپریم کورٹ کے ضمیر پر بوجھ ہیں
اجلاس میں چیف جسٹس نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کو اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی ہدایت بھی کی۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ عدلیہ کا ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن عوامی مفاد پر مبنی اصلاحی عمل ہے، مقصد شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنانا ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس عمل میں شامل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگست 2026ء تک پاکستان کی تمام عدالتیں سولر انرجی پر منتقل کی جائیں گی، ای لائبریریز، خواتین سہولت مراکز، صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے بھی مکمل ہوں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چیف جسٹس
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی