2 لاکھ 19 ہزار روپے مالیت کی سیفٹی پن نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ مچادیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
روم: اطالوی فیشن ہاؤس پراڈا (Prada) نے ایک نئی پروڈکٹ متعارف کراتے ہوئے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا ہے، برانڈ نے 775 امریکی ڈالر (تقریباً 2 لاکھ 19 ہزار پاکستانی روپے) قیمت کی ایک سیفٹی پن مارکیٹ میں پیش کی ہے، جسے کمپنی نے Crochet Safety Pin Brooch کا نام دیا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سیفٹی پن پیتل سے تیار کی گئی ہے اور رنگین قروشیے (crochet) سے لپٹی ہوئی ہے، جس پر پراڈا کا مشہور مثلثی (triangular) لوگو لگا ہے، برانڈ کے مطابق اسے لباس پر بطور فیشن ایکسیسری پہنا جاسکتا ہے۔
صارفین نے اس مہنگی سیفٹی پن پر خوب طنز و مزاح کا سلسلہ شروع کردیا، عام طور پر 200 سے 250 روپے کے درمیان ملنے والے سیفٹی پن کے مقابلے میں پراڈا کی اس شے کی قیمت نے لوگوں کو حیران کردیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ کیا بڑے برانڈز واقعی ہمارا مذاق اڑا رہے ہیں؟ جبکہ ایک اور نے تبصرہ کیا کہ یہ تو ویسی ہی قروشیے کی پن ہے جیسی میری دادی ٹی وی پر ساس بہو کے ڈرامے دیکھتے ہوئے بناتی تھیں، پراڈا کی اس نئی فیشن شے نے جہاں فیشن کے شوقین افراد کی توجہ حاصل کی ہے، وہیں عام صارفین کے لیے یہ ایک نئی مثال بن گئی ہے کہ فیشن کی دنیا میں معمولی چیز بھی کس طرح لاکھوں کی قیمت اختیار کرلیتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سیفٹی پن
پڑھیں:
کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے ’’روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ‘‘ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، روڈ سیفٹی کے فروغ اور عوام دوست پولیسنگ کے وژن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے "روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ" قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
روڈ سیفٹی آفیسرز شہر کی اہم اور مصروف شاہراہوں بشمول شاہراہ فیصل ، ماڑی پور روڈ ، کورنگی روڈ اور شاہراہ لیاقت پر تعینات کیے جائیں گے جہاں وہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے، شہریوں کو متبادل راستوں اور سفری سہولیات سے متعلق معلومات فراہم کرنے اور بروقت مدد کے فرائض انجام دیں گے۔
ترجمان کے مطابق یونٹ کے قیام سے شہریوں کو محفوظ سفری ماحول میں رہنمائی ملے گی ، یہ یونٹ شہریوں اور ٹریفک پولیس کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دوران سفر پیش آنے والی مشکلات کے فوری حل اور مؤثر رہنمائی میں اہم کردار ادا کریگا۔
یونٹ کا مقصد ٹریفک قوانین ، روڈ سیفٹی اقدامات اور ذمہ دارانہ طرز ڈرائیونگ کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر اور اس میں مزید اضافہ کرنا ہے۔