عوام کو سہولت دینے کے لیے ہر فورم پر لڑیں گے؛ فیصل کریم کنڈی
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کے مسائل کے حل کے لیے پنجاب یا سندھ سے کوئی مسیحا نہیں آئے گا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے ہری پور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی مسائل کے حل کے لیے کوششیں کر رہے ہیں،عوام کو سہولت دینے کے لیے ہر فورم پر لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں قیام امن کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ کے پی پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کی پولیس کے مقابلے میں کم ہیں۔
مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: فیصل کریم کنڈی کے لیے
پڑھیں:
یوٹیلٹی سٹورزیونین کے عہدیداران کی آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات ،مسائل سے آگاہ کیا
(بلال نیازی)یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش کے معاملے پریوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن یونین کے عہدیداران نے آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے جس میں ملازمین کے مسائل سے آگاہ کیاگیا۔
آصفہ بھٹو زرداری نے یوٹیلٹی اسٹوز کی بندش کے معاملے کو اسمبلی میں اٹھانے کی یقین دہانی کرائی جس پر ملازمین نے کہاکہ ہم آصفہ بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی کے مشکور ہیں جنھوں نے ملازمین کی آواز اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں
ملازمین نے اس موقع پرمطالبہ کیاکہ حکومت انکی تنخواہوں اور بقایا جات کی ادائیگی کرے۔