ایلون مسک تاریخ میں سب سے زیادہ سبسڈی حاصل کرنے والا انسان ہے. صدرٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سابق خصوصی مشیر ایلون مسک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مسک شاید تاریخ میں سب سے زیادہ سبسڈی حاصل کرنے والا انسان ہے اور اگر یہ سبسڈیز نہ ہوں تو اسے اپنا کاروبار بند کرکے واپس جنوبی افریقہ جانا پڑے انہوں نے کہا کہ سبسڈیز نہ دی جائیں تو کوئی راکٹ لانچ ہو گا، سیٹلائٹ نہ ہی الیکٹرک گاڑیاں بنیں گی اور ہمارا ملک اربوں ڈالر بچا سکتا ہے شاید ہمیں محکمہ حکومتی کارکردگی (DOGE) کو کہنا چاہیے کہ اس معاملے کا اچھی طرح جائزہ لے؟ بڑی رقم بچائی جا سکتی ہے.
(جاری ہے)
ٹروتھ سوشل پر پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایلون کو میری صدارتی مہم کی حمایت کرنے سے بہت پہلے یہ معلوم تھا کہ میں الیکٹرک گاڑیوں کے لازمی قانون (ای وی مینڈیٹ) کے سخت خلاف ہوں، یہ قانون مضحکہ خیز ہے اور ہمیشہ سے میری انتخابی مہم کا اہم حصہ رہا ہے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیاں ٹھیک ہیںلیکن ہر کسی کو مجبور نہیں کیا جانا چاہیے کہ وہ ایک ایسی گاڑی خریدے. قبل ازیں ایک اور پوسٹ میں امریکی صدر نے لکھا کہ ریپبلکن وہ ایک عظیم خوبصورت بل اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اور اہم ہے جو سب سے زیادہ ٹیکس کٹوتیاں اور بارڈر سیکیورٹی فراہم کرتا ہے ٹرمپ نے کہا کہ اس بل میں لاکھوں نوکریاں، فوج اور سابق فوجیوں کے لیے اضافہ اور بہت کچھ ہے اس بل کو پاس نہ کرنے کا مطلب ہے 68 فیصد کی زبردست ٹیکس بڑھوتری جو کہ تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ہوگا. یاد رہے کہ امریکی صدر کے سابق دوست اور حکومت میں اہم کردار نبھانے والے ایلون مسک نے قرض کی حد بڑھانے کے حوالے سے قانون پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر یہ بل منظور ہوا تو میں اگلے ہی دن نئی سیاسی جماعت امریکا پارٹی تشکیل دوں گا انہوں نے ریپبلکن پارٹی کو بھی ”پورکی پگ پارٹی“قرار دیا تھا. ایلون مسک صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سب سے بڑے ڈونرتھے جنہوں نے انتخابی مہم کے لیے288ملین ڈالر کے عطیات دیئے تھے اور وہ انتخابی مہم کے دوران نہ صرف خود انتہائی متحرک رہے بلکہ ان کی ملکیت سوشل میڈیا کمپنی ”ایکس“سابقہ ٹوئٹر سے ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں انتہائی موثر مہم چلائی گئی. انتخابات میں کامیابی کے بعد ایلون مسک ٹرمپ کابینہ میں انتہائی طاقتور اور بااثرشخصیت سمجھے جاتے تھے بظاہرمذکورہ بل ہی صدر ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان اختلافات کی بنیاد بنا اور دونوں شخصیات کے درمیان چند روز پر سوشل میڈیا پر شدید لفظی جنگ جاری رہنے کے بعد خاموشی ہوگئی تھی تاہم آج دوبارہ صدر ٹرمپ کی جانب سے ایلون مسک کے بارے میں بیان جاری کیا گیا ہے .
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایلون مسک نے کہا کہ
پڑھیں:
کراچی میں داخل ہونے والا مون سون سسٹم کمزور پڑ گیا، تیز بارشوں کا امکان ختم
کراچی میں داخل ہونے والا مون سون سسٹم کمزور پڑ گیا اور اب مزید تیز بارشوں کا امکان نہیں ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مون سون سسٹم کے تحت شہر میں ایک روز کے دوران 58.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جس کے بعد بارش کا یہ سسٹم کمزور پڑگیا ہے۔
حالیہ سسٹم کے نتیجے میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ختم ہوگیا تاہم آئندہ چندروز کے دوران بونداباندی/ پھوار ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 3 روز کے دوران کم سے کم 6.3 اور زیادہ سے زیادہ 58.2 ملی میٹر بارشوں کا سبب بننے والا مون سون بارشوں کا سلسلہ کمزور پڑ گیا۔
ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق شہر میں اب گرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارشوں کا امکان نہیں ہے،تاہم اگلے چندروز کے دوران مون سون سسٹم کے اثرات کے نتیجے میں مطلع جذوی اور مکمل جذوی رہنے کی توقع ہے، جس کے سبب بونداندی اور پھوار ہونے کا امکان رہے گا جبکہ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 34 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا ایک دوسرا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا، جو 5 جولائی سے کراچی پر بارشوں کی صورت اثرانداز ہوسکتا ہے، تاہم ان بارشوں کی شدت کے متعلق آئندہ 2 سے 3 روز میں صورتحال واضح ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.5 جبکہ ہوامیں نمی کا تناسب 64 فیصد رہا۔