اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کا مقصد عوام کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے:مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کا مقصد عوام کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے.
اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام سے کیا ایک اور وعدہ پورا کردیا، اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کا مقصد عوام کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے، اپلائی کرنے والے ہر فرد کو سیاسی وابستگی سے بالا قرضے مل رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ عوام کے گھر بنانے کا ریکارڈ قائم کیا، اپنے ریکارڈ خود ہی توڑیں گے، قائد نواز شریف کا عوامی خدمت کا وژن عملی صورت اختیار کرچکا ہے،ان کا کہنا ہے کہ لوگوں نے جھوٹے نعرے لگائے مگر ہم نے عوام کے لیے گھر بنائے۔
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس کیلئے جسٹس عتیق شاہ کا نام منظور
.
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: عوام کے لیے
پڑھیں:
اپنی چھت، اپنا گھر منصوبہ، پنجاب میں 50 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر مکمل
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر منصوبہ کامیابی کی نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لوگوں نے صرف جھوٹے نعرے لگائے، ہم نے عوام کیلئے حقیقت میں گھر بنا کر دکھائے، یہ منصوبہ ہر شہری کو باعزت زندگی کا حق دینے کا وعدہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اپنی چھت، اپنا گھر منصوبہ کامیابی کی نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محض چند ماہ کی قلیل مدت میں 50 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر مکمل ہو گئی جبکہ مجموعی طور پر 57 ارب 90 کروڑ روپے کے قرضے مستحق افراد کو فراہم کئے گئے ہیں۔ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یہ منصوبہ نہ صرف بے گھر افراد کو چھت فراہم کر رہا ہے بلکہ روزگار، مقامی معیشت کی بہتری اور تعمیراتی صنعت کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ لوگوں نے صرف جھوٹے نعرے لگائے، ہم نے عوام کیلئے حقیقت میں گھر بنا کر دکھائے، یہ منصوبہ ہر شہری کو باعزت زندگی کا حق دینے کا وعدہ ہے۔