data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی ناکہ بندی سے 66بچے شہید ہو چکے ہیں، ہر روز 112بچے ہسپتالوں میں لائے جا رہے ہیں عالمی ادارہ صحت اور دیگر نام نہا د ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔امریکی صدر اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ فسطائیت میں ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔ ان کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلایا جائے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسرائیل کی جانب سے غزہ کی ناکہ بندی اور اس کے نتیجے میں معصوم بچوں کی شہادت پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا، اسرائیل اور ان کے دیگر اتحادیوں نے پوری دنیا کا امن تہس نہس کر کے رکھ دیا ہے۔تمام کفار مسلمانوں کے خلاف متحد ہو چکے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلم حکمران خواب خرگوش سے بیدار ہوں۔ اگر اب بھی دشمنوں کے خلاف یکجہتی کا مظاہر ہ نہ کیا گیا تو حالات مزید سنگین ہو جائیں گے۔انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز حکومت غزہ جنگ رکوانے کے لئے با ضابطہ طور پر امریکا سے رابطہ کرے۔ غزہ میں شہادتوں کی تعداد 60ہزار سے تجاو ز کر چکی ہے جبکہ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد سرکاری اعداد و شمار سے دس گنا زیادہ ہو سکتی ہے۔ اہل غزہ پر اہل کربلا والے حالات پیدا کر دیے گئے ہیں۔ مسلم ممالک کے حکمرانوں کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ کلمہ حق کہنے والوں کے ساتھ ہیں یا اپنے اپنے مفادات کے لئے یزید کے ساتھی۔محمدجاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ مسلم دشمن قوتیں اپنی ساری شیطانی قوت کے ساتھ سامنے آچکی ہیں۔ اگر مسلمانوں کے درمیان انتشار اور اختلافات قائم رہا تو حالات بد سے بدتر ہو جائیں گے۔ایران پر حملہ کرکے امریکا اور اسرائیل نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔دشمنوں کا نشانہ ایران نے بلکہ پاکستان ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ایرانی آرمی چیف نے اسرائیل کے خلاف جنگ میں تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا

TEHRAN:

ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے اسرائیل کی صہیونی جارحیت کے خلاف تعاون پر پاکستان کا بھرپور شکریہ ادا کیا اور پاکستانی حکومت اور قوم کے جذبے کو سراہا۔

ایرانی سرکاری خبرایجنسی تسنیم کی رپورٹ کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور ایران پر اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف ظلم اور دہشت گردی کے کے دوران پاکستانی حکومت اور قوم کی جانب سے جرات مندانہ مؤقف اپنانے اور تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس موقع پر ایرانی کمانڈر نے ایران کے خلاف صہیونی جارحیت پر امریکی تعاون کی مذمت کی اور کہا کہ ایران کے جوبی میزائل اور ڈرون حملوں کے خلاف صہیونی حکومت کو بچانے کے لیے امریکا نے بھی اپنی تمام صلاحیتیں جھونک دی تھیں۔

میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا کہ امریکا کے ساتھ ساتھ کئی مغربی ممالک نے بھی زبانی اور عملی طور پر ہمارے دشمن اسرائیل کی مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے جنگ کے شروع میں بھاری نقصان اور سرفہرست کمانڈرز کی شہادت کے باوجود دشمن کے منصوبوں کو خاک میں ملادیا اور جنگ بندی کے مطالبے پر مجبور کردیا۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے 13 جون کو ایران پر حملے کیے تھے اور ان حملوں میں مسلح افواج کے سربراہ، پاسدران انقلاب کے چیف سمیت تمام مرکزی جنرلز کو شہید کردیا تھا اور متعدد جوہری تنصیبات پر بمباری کی تھی۔

ایران نے بعد ازاں جوابی حملے میں اسرائیل کے اہم مراکز کو نشانہ بنایا تھا اور 12 روزہ جاری رہنے والی جنگ کے دوران اسرائیل کی مدد کے لیے امریکا بھی میدان میں کود پڑا تھا، امریکا نے 22 جون کو ایران کی اہم جوہری تنصیبات نطنز، فردو اور اصفہان کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

امریکی حملے کے جواب میں ایران نے قطر اور عراق میں قائم امریکی اڈوں پر حملے کیے تھے اور اس کے بعد امریکا نے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا اور 24 جون کو ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا نفاذ کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • چین جون 2025
  • ایلون مسک کی ’پاگل پن والے اخراجات کا بل‘ منظور کرنے پر ’امریکا پارٹی‘ بنانے کی دھمکی
  • کراچی کو تباہ کرنے والے آج مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں، سعدیہ جاوید
  • دہشت گردی میں براہ راست بھارت ملوث ہے،جاوید قصوری
  • فاتح ایران کا دفاع
  • ایران اسرائیل جنگ بندی
  • ایرانی آرمی چیف نے اسرائیل کے خلاف جنگ میں تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا
  • امریکا‘ اسرائیل غزہ اور ایران سے مزاحمت پر سٹپٹا گئے‘ لیاقت بلوچ
  • امت مسلمہ ایسا جسم جس میں صرف ایران کو درد تھا