حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔
جمعرات کے روز نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے منعقدہ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کوالالمپور میں منعقدہ آسیان اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، دفتر خارجہ
اپنے خطاب میں نائب وزیراعظم نے ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور قریبی تعلقات کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اسحاق ڈار نے کمیونٹی کی مختلف شعبوں میں خدمات اور محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے اور ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ترک وزیرخارجہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی کمیونٹی ملک کا قیمتی اثاثہ ہے اور ان کی محنت و لگن پاکستان کا مثبت تاثر دنیا بھر میں اجاگر کررہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستانی کمیونٹی کوالالمپور ملائیشیا نائب وزیراعظم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستانی کمیونٹی کوالالمپور ملائیشیا مقیم پاکستانیوں اسحاق ڈار کے لیے
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی استنبول روانگی، فلسطین میں صورتحال پر بین الاقوامی اجلاس میں شرکت
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار استنبول پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حکان فدان کی میزبانی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ اہم اجلاس غزہ کی حالیہ صورتحال پر غور و غوض کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ استنبول پہنچنے پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ کا استقبال وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے پروٹوکول احمد جمیل میروغلو نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے سفارتخانے کے حکام بھی موجود تھے۔