پہلگام فالس فلیگ، مودی سرکار نے حقائق چھپانے کیلئے اے آئی کا استعمال کیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
اسلام آباد: غیر ملکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ میں مودی سرکار نے حقائق چھپاتے ہوئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کا استعمال کیا۔
غیر ملکی میڈیا نے انکشاف کیا کہ سوشل میڈیا پر گمراہ کن ویڈیوز اور تصاویر کو مودی حکومت کی پشت پناہی حاصل ہے۔ پہلگام میں منظر عام پر آنے والے جوڑے کی پرانی ویڈیو کو مقتول سیاحوں سے جوڑ کر غلط بیانی کی گئی۔
فرانس 24 نیوز کے مطابقہ مودی سرکار کے زیراثر بھارتی میڈیا جھوٹی ویڈیوز کو سچ بنا کر پیش کر رہا ہے۔ حملے کے بعد سوشل میڈیا پر لیفٹیننٹ نورول کی شناخت کو جھوٹے مواد سے جوڑ دیا گیا۔ جبکہ انٹرنیٹ پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں دکھائے گئے افراد کا حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
غیر ملکی میڈیا نے مزید کہا کہ مودی سرکار کی اے آئی سے بنائی گئی۔ تصاویر سے ہمدردی حاصل کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔ اور جھوٹا مواد بھارتی نیوز چینلز پر بھی نشر کیا گیا۔
فیک نیوز کے خلاف متاثرین نے خود سامنے آ کر حقائق واضح کیے ہیں۔ متاثرہ خاندانوں کے جذبات سے کھیلنے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید مذمت کی۔ ویڈیوز اور تصاویر کے حوالے سے کوئی مستند سورس نہ ملنا ان کے جعلی ہونے کی علامت ہے۔
ماہرین کے مطابق کہ اے آئی تصاویر میں جسمانی ساخت، آنکھوں اور پس منظر میں واضح خامیاں پائی گئی ہیں۔ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فیک ویڈیوز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی سرکار سچ پر پردہ ڈالنے کیلئے اے آئی ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ اور پہلگام حملے کو استعمال کر کے مودی سرکار دونوں ممالک میں کشیدگی کو مزید ہوا دے رہی ہے۔ جعلی اے آئی تصاویر سے مودی سرکار عوام کے جذبات بھڑکا رہی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مودی سرکار سوشل میڈیا اے ا ئی
پڑھیں:
مودی سرکار کی سرپرستی میں ہندوتوا ایجنڈے کے تحت نفرت اور انتشار کی منظم کوششیں
مودی سرکار کی سرپرستی میں ہندوتوا ایجنڈے کے تحت نفرت اور انتشار کی منظم کوششیں جاری ہیں جب کہ مودی حکومت کا ہندو راشٹر منصوبہ اقلیتوں کو سماجی اور سیاسی دھارے سے باہر دھکیلنے کی سوچی سمجھی سازش ہے۔
مودی کے بھارت میں ہندوتوا ایجنڈے کے تحت مذہبی رہنماؤں کے ذریعے اقلیتوں کے خلاف مذموم مہم جاری ہے۔
ہندو انتہا پسند رہنما ہنت راجو داس کا کہنا تھا کہ؛ ہم دہلی سے پیدل مارچ کا آغاز کریں گے تاکہ بھارت کو ہندو راشٹر بنایا جا سکے، مہانت رام چندر گیری نے کہا کہ بھارت میں جہاں کہیں بڑی مسلم آبادی ہے وہاں پاکستان بنانے کی سوچ ہے۔
سوامی رام بھدر اچاریا نے کہا کہ بھارت میں ہندومت خطرے میں ہے مغربی اتر پردیش "منی پاکستان" لگتا ہے، ہم کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔
یہ نفرت انگیز بیانات ثبوت ہیں کہ ہندو انتہا پسندی ریاستی طاقت کے سائے میں پروان چڑھ رہی ہے
بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو دوسرے درجے کا شہری بنانے کا منصوبہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، ہندوتوا نظریہ کے تحت بی جے پی بھارت کو فاشسٹ ہندو ریاست میں بدل رہی ہے۔
ریاستی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے بجائے نفرت انگیز بیانیے کو تقویت دے رہے ہیں، ریاستی دہشت گردی اور منظم امتیاز بھارتی مسلمانوں کو نشانہ بنانے کا واضح ثبوت ہے۔
ہندوتوا بیانات اور پالیسیوں کا مقصد اقلیتوں کو نشانہ بنا کر بھارت کو ایک انتہا پسند ریاست میں بدلنا ہے۔