اسرائیل کے مرکزی ہوائی اڈے کے علاقے میں حملے پر اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے یمن کے حوثیوں اور ان کے ایرانی حمایتیوں کے خلاف جوابی کارروائی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے بین گوریون ایئرپورٹ پر حوثیوں کا میزائل حملہ، 6 زخمی

عرب نیوز کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ حملہ یمن سے کیا گیا تھا۔ ایک ویڈیو میں نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ماضی میں بھی ایران کے حمایت یافتہ گروپ کے خلاف کارروائی کی ہے اور آئندہ بھی کارروائی کرے گا۔

پولیس کی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ افسران زمین میں ایک گہرے گڑھے کے کنارے کھڑے ہیں جس کے پیچھے کنٹرول ٹاور نظر آتا ہے۔ ہوائی اڈے کے بنیادی ڈھانچے کو کسی نقصان پہنچنے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

مزید پڑھیے: اسرائیل نے امدادی سامان غزہ پہنچانے والا بحری جہاز بمباری سے تباہ کردیا

اے ایف پی کے ایک فوٹوگرافر نے بتایا کہ میزائل ایئرپورٹ کے سب سے بڑے ٹرمینل 3 کی پارکنگ لاٹ کے قریب گرا تھا۔

‘حملہ ہوا تو ایران جوابی وار کرے گا

دریں اثنا میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی اس دھمکی کے بعد ایران نے بھی اپنا رد عمل دے دیا۔

ایران کے وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ نے کہا ہے کہ امریکا یا اسرائیل نے اس پر حملہ کیا تو ایران جوابی حملہ کرے گا۔

اپنے بیان میں عزیز ناصر زادہ نے کہا کہ امریکا یا اسرائیل نے پہل کی تو ان کے مفادات، فورسز اور بیسز کو جب اور جہاں ضرورت ہوگی نشانہ بنایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسرائیل اسرائیل کی دھمکی نیتن یاہو.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسرائیل اسرائیل کی دھمکی نیتن یاہو اسرائیل نے

پڑھیں:

امریکی صدر کی ایران سے تیل خریدنے والے تمام ملکوں کو پابندیاں لگانے کی دھمکی

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 02 مئی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے تیل خریدنے والے تمام ملکوں کو پابندیاں لگانے کی دھمکی دی ہے ٹرمپ کی طرف سے یہ دھمکی ایسے موقع پر دی گئی ہے جب امریکہ اور ایران دونوں کے درمیان ایرانی جوہری پروگرام کے سلسلے میں ہونے والے مذاکرات کے ملتوی ہونے کی اطلاعات آئی ہیں.

(جاری ہے)

فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹرمپ نے”ٹروتھ“پر پیغام میں کہاکہ ایران سے خریدا جانے والا تمام تیل اور پیٹروکیمیکلز کو اب فوری طور پر روک دینا چاہیے انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ کوئی ملک یا فرد جو بھی یہ ایرانی مصنوعات خریدے گا وہ امریکہ کے ساتھ کاروبار نہیں کر سکے گا امریکی صدر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب اومان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس ہفتے کے اختتام تک متوقع مذاکرات ملتوی کر دیے گئے ہیں.

اومان کی طرف سے یہ پیغام اومانی وزیر خارجہ بدر البسیدی نے ”ایکس“ پر جاری کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا ملتوی ہونا لاجسٹکس سے متعلق وجوہات کی وجہ سے ہوا ہے عبوری طور پر یہ 3 مئی کو ہونا طے پائے تھے تاہم اب نئی تاریخ کا اعلان باہمی اتفاق رائے سے بعد میں کیا جائے گا. وزیر خارجہ بدر البسیدی جو امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کا کردار نبھا رہے ہیں انہوں نے مذاکرات کے ہو چکے تین ادوار کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں جاری کی ہے ایرنی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے الگ سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ مذاکرات کا التوا اومانی وزیر خارجہ کی درخواست پر کیا گیا ہے جبکہ ایران آج بھی اپنی اس کمٹمنٹ پر قائم ہے کہ ایک جائز اور پائیدار معاہدہ ہونا چاہیے.

علاوہ ازیں امریکی ٹیم کے رکن نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکہ نے کبھی بھی ایران کے ساتھ مذاکرات کے ہونے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ توقع کرتا ہے کہ روم میں چوتھے مذاکراتی دور کا امکان قریب ہے ان کے مطابق یہ مذاکرات بند دروازے کی بات چیت ہیں یہ جلد روم میں ہوں گے اس سے قبل ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے دو دور اومان کی میزبانی میں ہو چکے ہیں.

دوسری جانب امریکا نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے نئے دور سے قبل ایرانی پیٹرولیم اور پیٹرو کیمیکلز کی غیر قانونی تجارت میں ملوث ہونے کے الزام میں اداروں پر پابندیاں عائد کردی ہیں برطانوی نشریاتی ادار ے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور ایران میں قائم 7 اداروں پر پابندیاں عائد کر رہا ہے، جن پر ایرانی پیٹرولیم اور پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی تجارت کا الزام ہے، پابندی میں 2 بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے.

امریکی سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو نے ایک علیحدہ بیان میں کہا کہ اس کارروائی میں ایرانی پیٹرو کیمیکل کے 4فروخت کنندگان اور ایک خریدار کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کی مالیت کروڑوں ڈالر ہے یہ اقدام ٹرمپ کی جانب سے ایران پر زیادہ سے زیادہ دباﺅ ڈالنے کی مہم بحال کرنے کے بعد تہران کو نشانہ بنانے کا تازہ ترین اقدام ہے، جس میں اس کی تیل کی برآمدات کو صفر تک لے جانے اور تہران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے میں مدد شامل ہے. رپورٹ کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ میں ایران کے مشن نے فوری طور پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا تاہم ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ مذاکرات کے دوران تازہ امریکی پابندیوں سے غلط پیغام گیا ہے.

متعلقہ مضامین

  • امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو جوابی وار کریں گے، ایران
  • امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو جوابی وار کرینگے، ایرانی وزیر دفاع کا انتباہ
  • حماس نے ہمارے 2 اسرائیلی فوجی مار دیے، نیتن یاہو حواس باختہ
  • اسرائیل کے بین گوریون ایئرپورٹ پر حوثیوں کا میزائل حملہ، 6 زخمی
  • اسرائیل میں نیتن یاہو کیخلاف بڑا مظاہرہ، جنگ بندی اور یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ زور پکڑ گیا
  • اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف برا مظاہرہ، جنگ بندی اور یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ زور پکڑ گیا
  • اسرائیلی تاریخ کی سب سے بڑی آگ لگانے کے الزام میں 18 افراد کو گرفتار کرلیا گیا
  • اگلے امریکی ایرانی جوہری مذاکرات ملتوی، ٹرمپ کی نئی دھمکی
  • امریکی صدر کی ایران سے تیل خریدنے والے تمام ملکوں کو پابندیاں لگانے کی دھمکی