کراچی:

پاکستان کو ورلڈ ماسٹرز اور ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی جو کھیلوں کی دنیا کا ایک بڑا اعزاز ہے۔

 ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان مینز اینڈ ویمینز ایونٹ کی میزبانی کرے گا اور ورلڈ ماسٹرز ایونٹ کو " گرینڈ پرکس" کا نام دیا گیا ہے۔

ویٹ لفٹنگ کا عالمی میلہ اگلے سال فروری میں اسلام آباد میں سجے گا، میگا ایونٹ میں ساتوں براعظم سے  500 سے زائد ویٹ لفٹرز شرکت کریں گے۔

پاکستان ماسٹرز ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے صدر ارشد خان نے بتایا کہ دونوں میگا ایونٹ کی میزبانی پاکستان کے لیے بڑا اعزاز ہے، میزبانی ملنا ماسٹرز مقابلوں میں پاکستان کی کامیابیوں کا ثمر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے قطر میں ہونے والی ایشین ماسٹرز چیمپئن شپ میں 10 میڈلز حاصل کیے تھے۔

ارشد خان نے کہا کہ آپریشن " بنیان المرصوص " کی کامیابی کو پوری دنیا میں سراہا گیا، پاک فوج کے ناقابل تسخیر دفاع کے باعث دنیا کا اعتماد پاکستان پر بڑھا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی میزبانی ویٹ لفٹنگ

پڑھیں:

مظفر آباد میں 2 روزہ ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد

مظفرآباد:مظفر آباد میں 2 روزہ بنیان المرصوص ایچ ای سی انٹرا یونیورسٹی ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی۔

ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد حکومت آزاد کشمیر، پاک فوج اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے باہمی اشتراک سے کیا گیا جس میں ملک بھر سے 18 یونیورسٹیز کی خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

فائنل میچ میں کنیئرڈ یونیورسٹی لاہور نے پنجاب یونیورسٹی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی، اختتامی تقریب میں خواتین کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا اور یونیورسٹی بینرز کے ساتھ پاکستان اور آزاد کشمیر کے جھنڈے لہرائے، بہترین کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں کو میڈلز جبکہ فاتح اور رنراپ ٹیموں کو ٹرافیاں دی گئیں۔

ٹورنامنٹ میں شریک ملک بھر کی یونیورسٹیز کی طالبات کا کہنا تھا کہ مظفرآباد میں پاکستانی یونیورسٹیز کی طالبات کو جمع کرنا علامت ہے کہ کشمیری ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں، ہم نے بنیان المرصوص میں بھی دکھا دیا کہ کشمیر اور پاکستان ایک ہیں۔

طالبات نے کہا کہ ٹیموں کو محفوظ ماحول دیا گیا جس سے لڑکیوں کو اس فیلڈ میں مزید آگے آنے کا حوصلہ ملا ہے، کھیلوں کے ایسے مقابلے اور بھی ہونے چاہیں تاکہ لڑکیاں آگے آ سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • صرف 22 سال کی عمر میں 3نوجوانوں کو دنیا کے کم عمر ترین ارب پتی بننے کا اعزاز حاصل
  • مصر کے عظیم الشان عجائب خانے نے دنیا کیلئے اپنے دروازے کھول دیے
  • مظفر آباد میں 2 روزہ ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد
  • مظفر آباد میں 2 روزہ ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد
  • مالدیپ نئی نسل کیلئے تمباکو نوشی پر مکمل پابندی لگانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا
  • چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر
  • محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے
  • محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے
  • پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل ہونے کو تیار
  • ایشین یوتھ گیمز سے واپسی پر پاکستان ریسلنگ ٹیم کا شاندار استقبال