تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی نے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی کہ آئیے، چارٹر آف کراچی پر بات کریں، ایک اجتماعی لائحہ عمل بنائیں، تمام جماعتیں مل کر کراچی کی بہتری کے لیے کردار ادا کریں کیونکہ یہ شہر ہم سب کا ہے اور اس کی ترقی میں ہی سب کی بھلائی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کیماڑی میں فش فوڈ اسٹریٹ کا افتتاح کردیا، یہ منصوبہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے شہر میں شہریوں کے لیے ایک منفرد تفریحی مقام فراہم کرنے کی کاوش ہے۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، رکن سندھ اسمبلی آصف خان، ایم پی اے لیاقت اسکانی، سٹی کونسل میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، جمن دروان، ٹاؤن چیئرمین ماڑی پور ہمایوں خان، وائس چیئرمین آصف کوثر، حبیب، سٹی کونسل کے اراکین، منتخب نمائندے اور دیگر معززین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ میئر کراچی نے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو مزید خوبصورت اور پرکشش بنانے کے لیے ایسے منصوبے جاری رہیں گے تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں اور شہر کا مثبت تشخص ابھر کر سامنے آئے۔ میئر کراچی نے کہا کہ یہاں کی عوام کا ایک دیرینہ مسئلہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت میں حل ہوا ہے، یہاں کے لوگ کی یہ خواہش تھی کہ جس طرح کراچی شہر میں برنس روڈ پر فوڈ اسٹریٹ ہے اسی طرح کیماڑی میں فوڈ اسٹریٹ بنائی جائے چونکہ یہاں مچھیرے بستے ہیں عام آدمی بستے ہیں، سرکار نے ان کی یہ خواہش پوری نہیں کی لیکن چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں اور ان کے وژن کے مطابق کراچی کے ہر علاقے میں بلا تفریق رنگ و نسل کام کیا جا رہا ہے، کچھ لوگ اعلان کرتے تھے لیکن وفا نہیں ہوتا تھا، یہاں پر لوگوں نے نعرہ لگایا تھا تبدیلی کا مگر تبدیلی نہیں آسکی لیکن پیپلز پارٹی کی قیادت میں کیماڑی کے علاقے میں تبدیلی آ نہیں رہی ہے بلکہ تبدیلی آچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کو ہمیں وسائل کے مسائل میں نہیں پھنسانا، ہمیں دوسروں کی طرح یہ نہیں کرنا کہ اس کام کا اعلان کردیا لیکن کام کچھ بھی نہیں ہوتا تھا، پیپلز پارٹی کی قیادت عوام کے درمیان بیٹھ کر مثالی خدمت کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور کیماڑی کی عوام کو ایک اور اچھی خبر دیتا ہوں کہ یہاں کے نمائندوں نے بڑی جدوجہد کی ہے، بڑی محنت کی ہے، بندرگاہ کا سارا ٹریفک کیماڑی کے روڈ سے ہوتا ہوا جاتا ہے جس سے کیماڑی اور ماڑی پور والوں کو تکلیف ہوتی ہے چونکہ پیپلز پارٹی کا نصب العین اور منشور یہ ہے کہ لوگوں کی خدمت کرنی ہے تو ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس ہیوی ٹریفک کو اب شہر کے درمیان نہیں لے کر جائے گا بلکہ اس ہیوی ٹریفک کو شاہراہ بھٹو کے ذریعے کاٹھور تک لے کر جائے گا، بلاول کی سیاسی جماعت کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کو عظیم الشان طریقے سے پاکستان بھر میں منایا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت میں جشن آزادی کو صوبہ سندھ کے اندر بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے، اسی مناسبت سے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ایک اور آپ کو خوشخبری دوں کہ حب ڈیم سے نئی کینال لائی جارہی ہے جس پر دس مہینے کی قلیل مدت میں 100 ایم جی ڈی کی نئی کینال کے کام کو مکمل کیا ہے اور 14 اگست 2025ء پاکستان کے آزادی کے دن اس 100 ایم جی ڈی کی لائن کا باضابطہ طور پر افتتاح کردیا جائے گا جو کہ کراچی شہر کے لئے اضافی پانی لے کر آئے گی جس سے ضلع غربی اور کیماڑی کی عوام کا دیرینہ مسئلہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں حل ہونے جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی کی قیادت کی قیادت میں میئر کراچی جا رہا ہے رہی ہے کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

پی پی اور ن لیگ کی سیاسی کشمکش؛ آزاد کشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی تاخیر کا شکار

مظفرآباد:

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی سیاسی مفادات حاصل کرنے کی دوڑ میں آزاد کشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی تاحال تاخیر کا شکار ہے۔

ذرائع کے مطابق آزاد جموں و کشمیر اسمبلی میں اِن ہاؤس تبدیلی  کے معاملے میں پیپلز پارٹی کی ہائی کمان نے تاحال متبادل قائد ایوان کی نامزدگی نہیں کی  اور متبادل قائد ایوان کے بغیر تحریک عدم اعتماد جمع ہونے میں مسلسل تاخیر ہو رہی ہے۔

پیپلز پارٹی عددی برتری کے دعوے کے باوجود ڈیڑھ ہفتے سے اپنی برتری ثابت کرنے میں لیت و لعل کا شکار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وطن واپسی پر ہی عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر مسلم لیگ ن کے قبل از وقت انتخابات منعقد کرانے کا مطالبہ بھی تاخیر کی وجہ ہے۔ قبل از وقت انتخابات کی صورت میں اِن ہاؤس تبدیلی سے پیپلز پارٹی کوسیاسی فائدہ نہیں پہنچ پائے گا۔

دوسری جانب آزاد حکومت کا 80 فیصدترقیاتی بجٹ ابھی خرچ ہونا باقی ہے اور فوری بھرتیوں  کے لیے 2 ہزار کے لگ بھگ نوکریاں اور صحت کارڈ جیسے کئی اہم اقدامات نئی حکومت کو سیاسی فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔

آزاد کشمیر کی موجودہ اسمبلی کی مدت جولائی میں ختم ہو رہی ہے اور  انتخابات سے 2 ماہ قبل تمام ترقیاتی کام روک کر نوکریوں پر  تقرریاں اور تبادلے  کا اختیار ختم کر دیا جاتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  مسلم  لیگ مارچ میں انتخابات کے مطالبے پر مصر ہے اور انتخابات سے 2 ماہ قبل جنوری ہی میں نئی حکومت اختیارت سے محروم ہو جائے گی۔ 2 ماہ یعنی دسمبر، جنوری میں پیپلز پارٹی مطلوبہ سیاسی اہداف حاصل نہیں کر پائے گی۔  ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کااسمبلی کی مدت پوری کرنے پراصرار ڈیڈ لاک کی مبینہ وجہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی پی اور ن لیگ کی سیاسی کشمکش؛ آزاد کشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی تاخیر کا شکار
  • پی پی اور ن لیگ کی سیاسی کشمکش؛ آزاد کشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی تاخیر کا شکار
  • پیپلز پارٹی نے کراچی کی نوکریوں پر قبضہ کر رکھا ہے: حافظ نعیم
  • پیپلز پارٹی نے کراچی کی نوکریوں پر قبضہ کر رکھا ہے، شہر کو لوٹ مار سے آزاد کرائیں گے: حافظ نعیم
  • پیپلز پارٹی نااہلی اور کرپشن کا امتزاج، احتجاجی مہم کا آغاز کر دیا۔ منعم ظفر خان
  • شاہ محمود قریشی سے پارٹی رہنماوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
  • پیپلزپارٹی نے کراچی کو برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی‘پی ٹی آئی
  • پیپلز پارٹی کی سب سے بہتر سیاسی پوزیشن
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کا اعلان اسلام آباد سے نہیں، کشمیر سے ہوگا، بلاول
  • نئے گیس کنکشنز کی درخواستوں کی بھرمار، سسٹم بیٹھ گیا