اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے بیجنگ میں گلوبل ہیلتھ فورم میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے صحت عامہ کی بہتری کیلئے بھر پور نقطہ نظر پیش کیا ۔ قومی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر صحت مصطفی کمال نے اپنے خطاب اور بین الاقوامی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے دوران اس بات پر زوردیا کہ عالمی صحت کی حکمرانی کا محور صرف بیماریوں کے علاج تک محدود نہ رہے بلکہ بیماریوں سے پیشگی بچاؤ اور صحت مند طرزِ زندگی کے فروغ پر مرکوز ہو نا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی وباؤں، موسمی بیماریوں اور صحت کے ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے شفاف پالیسی سازی، سادہ و قابلِ فہم حکمت عملی اور عوامی اعتماد کو بنیادی ستون بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے خاص طور پر ریگولیٹری اداروں میں عوامی مکالمے، کھلے سوال و جواب اور معلومات تک آزادانہ رسائی کو فروغ دینے کی ضرورت پر روشنی ڈالی تاکہ ایک قابلِ اعتماد، جواب دہ اور جدید صحت کا نظام تشکیل دیا جا سکے۔

اپنے بین الاقوامی ہم منصبوں سے ملاقاتوں کے دوران انہوں نے ڈیجیٹل ہیلتھ، ٹیلی میڈیسن اور مصنوعی ذہانت جیسے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر زور دیا تاکہ دیہی اور دور دراز علاقوں تک معیاری اور قابلِ رسائی صحت کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے دنیا بھر کے ممالک پر زور دیا کہ اپنے تجربات اور ڈیٹا کو باہمی اعتماد، شفافیت اور تیزی کے ساتھ شیئر کریں تاکہ کسی بھی وبا یا صحت کے بحران کے خلاف بروقت اور مؤثر ردِعمل ممکن ہو۔

پاکستان کے واضح مؤقف، مؤثر شرکت اور فعال کردار کو عالمی رہنماؤں اور بین الاقوامی اداروں نے سراہا اور اسے عالمی صحت نظام میں ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عبید اور بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے نمائندگان بھی فورم شریک تھے۔وفاقی وزیر سید مصطفیٰ کمال نے فورم کے مختلف سیشنز میں شرکت کی۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وزیر صحت مصطفی کمال کمال نے

پڑھیں:

پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے زرمبادلہ میں اضافے کے لیے سرمایہ کاری ناگزیر، قونصلیٹ ہر ممکن تعاون کرے گا: قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی
  • پاکستانی نژاد سعدیہ زاہدی عالمی ایئرلائنز تنظیم کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • وزیر تجارت سے کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، تجارتی رکاوٹوں اور عالمی سپلائی چین میں خلل سے صنعت کو درپیش مشکلات بارے آگاہ کیا
  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت