وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کی یونیورسل ہیلتھ کئیر پر بیجنگ میں منعقدہ گول میز مباحثہ میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے یونیورسل ہیلتھ کئیر پر بیجنگ میں منعقدہ گول میز مباحثہ میں شرکت کی۔یہاں جاری بیان کے مطابق اس گول میز مباحثے میں دنیا بھر کے وزرائے صحت نے شرکت کی۔
(جاری ہے)
اس موقع پر صحت کی سہولیات اور پائیدار اصلاحات پر گفتگو کرتے ہوئے سید مصطفیٰ کمال نےصحت کے مسائل کے بنیادی اسباب پر توجہ دینے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ صحت کے مسائل پر قابو پا کر مستقبل محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔ مصطفی کمال نے کہا کہ تجربات کے تبادلے سے صحت کے نظام میں حقیقی تبدیلی ممکن ہے،پاکستان صحت کی سہولیات تک مساوی رسائی کے عالمی وژن کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
سیاست سہیل آفریدی کا حق، اپنے صوبے کے معاملات دیکھنا بھی ان کی ذمہ داری: عطا تارڑ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو تعاون کی پیشکش کی۔ سیاست کرنا آپ کا حق ہے۔ لیکن خیبر پی کے کے معاملات کو دیکھنا بھی آپ کی ذمہ داری ہے۔ صرف بیانات دینے سے بات نہیں بنتی ہے۔ سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے۔ سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنے کیلئے بات چیت ہونی چاہیئے۔ مشرف زیدی کی وزیر اعظم کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا تعیناتی ہماری ٹیم میں بہترین اضافہ ہے۔ پاکستان کا بیانیہ مزید بلندیوں تک پہنچے گا۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مشترکہ نگرانی اور توثیق کے نظام کے قیام کے بعد اب یہ ذمہ داری کابل پر عائد ہوگی کہ وہ ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے، جو افغان سرزمین کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان پر حملے کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات نے استنبول میں زیرِ بحث نگرانی کے نظام سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گزشتہ دنوں کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جائے گا اور مشترکہ نظام کے طریقہ کار پر بات چیت ہوگی۔