ایف آئی اے کی غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف بڑی کارروائی، کروڑوں کی غیر ملکی کرنسی برآمد
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ایف آئی اے بلوچستان زون نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے چمن سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث اہم ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل چمن نے کارروائی کے دوران ملزم عبدالعہد کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے بھاری مقدار میں غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے ایف آئی اے نوجوانوں کی پروفائلنگ کیوں کر رہی ہے؟
برآمد شدہ کرنسی کی تفصیلات3 لاکھ سعودی ریال
2,900 امریکی ڈالر
ترجمان کے مطابق، برآمد ہونے والی غیر ملکی کرنسی کی مجموعی مالیت پاکستانی روپوں میں 2 کروڑ 34 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔
شواہد اور تفتیشکارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد بھی حاصل کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عبدالعہد برآمد شدہ کرنسی کی بابت کوئی تسلی بخش وضاحت فراہم نہ کر سکا۔
ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جس میں اس بات کی چھان بین کی جا رہی ہے کہ آیا ملزم کسی بڑے حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کا حصہ ہے یا کرنسی اسمگلنگ میں ملوث دیگر افراد سے روابط رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے ڈائریکٹر ایف آئی اے کی تذلیل کرنے کی نیت نہیں تھی، اداکارہ نادیہ حسین
ایف آئی اے کی جانب سے حوالہ ہنڈی، منی لانڈرنگ، اور غیر قانونی کرنسی لین دین کے خلاف جاری یہ مہم ملک کی معیشت کو غیر قانونی ذرائع سے نقصان پہنچانے والوں کے خلاف ایک مؤثر اقدام قرار دی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایف آئی اے چمن حوالہ غیر قانونی کرنسی ایکسچینج ہنڈی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے حوالہ غیر قانونی کرنسی ایکسچینج ہنڈی غیر قانونی کرنسی ایکسچینج ایف آئی اے کے خلاف
پڑھیں:
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی کارروائی ،سی ڈی اے میں جعلی پاور آف اٹارنی کے ذریعے ڈی 13فور میں 5پلاٹوں کی ملکیت تبدیل کرانے پر ملزم خرم امین اور سی ڈی اے افسران کیخلاف مقدمہ درج ، تفصیلات سب نیوز پر
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی کارروائی ،سی ڈی اے میں جعلی پاور آف اٹارنی کے ذریعے ڈی 13فور میں 5پلاٹوں کی ملکیت تبدیل کرانے پر ملزم خرم امین اور سی ڈی اے افسران کیخلاف مقدمہ درج ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی کارروائی ،سی ڈی اے میں جعلی پاور آف اٹارنی کے ذریعے ڈی 13فور میں پلاٹ کی ملکیت تبدیل کرانے پر ملزم خرم امین اور سی ڈی اے افسران کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق رحیم یار خان کے رہائشی ملزم خرم امین نے سی ڈی اے افسران کی ملی بھگت سے جعلی پاور آف اٹارنی جمع کروا کر ڈی 13فور میں 5پلاٹس کی ملکیت تبدیل کرائی ، ملزم کی جانب سے جعلی پاور آف اٹارنی اور دستاویزات کو سی ڈی اے افسران کی جانب سے چھپا کر ملکیت کا پراسس جاری رکھا گیا جو مجرمانہ عمل میں آتا ہے ،جس پر ملزم خرم امین سمیت سی ڈی اے کے تین افسران کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنئی مانیٹری پالیسی جاری، شرح سود 11 فیصد کی سطح پر برقرار نئی مانیٹری پالیسی جاری، شرح سود 11 فیصد کی سطح پر برقرار آڈیٹر جنرل کا یو ٹرن، 3.75 کھرب کی بیضابطگیوں کی رپورٹ سے دستبردار نواز شریف لندن روانہ، طبی معائنہ کرائینگے، اہم ملاقاتیں بھی شیڈول ایمان مزاری نے چیف جسٹس کیخلاف ہراسمنٹ کمیٹی میں شکایت جمع کروادی سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی کے اچانک انتقال کی وجہ سامنے آگئی پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 31 دہشتگرد ہلاکCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم