بھارت اور اسرائیل اور امریکہ کا شیطانی تکون ہے، مسلمان ہی ان کے نشانے پر ہیں، مجاہد چنا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
ایک بیان میں ترجمان جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ اسرائیل اب تک تقریباََ 70 ہزار سے زاید فلسطینی شہید کر چکا ہے، اسرائیل غزہ میں بھوک ہتھیار کے طور پر استعمال کرکے فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے مگر اس کو روکنے والا کوئی نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پانچ اگست کو ملک گیر ”یوم حقوق کشمیر و فلسطین“ کراچی تاء کشمور سندھ بھر میں بھی بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔ صوبائی ترجمان مجاہد چنا کے مطابق 5 اگست کو سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں، اسکولوں اور مقامات پر ریلیاں، جلسے اور تقریبات منعقد کی جائیں گی، جن سے جماعت اسلامی سندھ کے صوبائی ضلعی اور مقامی رہنما دانشور، علماء کرام و اساتذہ خطاب کریں گے، ان ریلیوں و اجتماعات کے ذریعے اہل کشمیر و فلسطین سے بھرپور اظہار یکجہتی اور مقررین اپنے خطابات میں اتحاد امت، بھارت، اسرائیل گٹھ جوڑ کو بے نقاب کریں گے۔ صوبائی ترجمان نے کہا کہ کشمیری عوام طویل عرصی سے بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں، خطے کا پائدار امن بھی کشمیر کی آزادی سے جڑا ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پانچ اگست 2019ء کو بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی دفعہ 370 اور اے 35 کو ختم اور ظلم و جبر کا بازار گرم کرکے جنت نظیر وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے، جس پر اقوام متحدہ اور عالمی ضمیر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے، بھارت اور اسرائیل اور امریکہ کا شیطانی تکون ہے، مسلمان ہی ان کے نشانے پر ہیں، اسرائیل اب تک تقریباََ 70 ہزار سے زاید فلسطینی شہید کر چکا ہے، اسرائیل غزہ میں بھوک ہتھیار کے طور پر استعمال کرکے فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے مگر اس کو روکنے والا کوئی نہیں ہے، 57 مسلم ممالک حکمرانوں نے خواب غفلت سے بیدار ہوکر غزہ و کشمیر کے مسلمانوں کی مدد نہ کی تو پھر تاریخ اور امت انہیں ہرگز معاف نہیں کرے گی۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
عالمی برادری کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرے، حریت کانفرنس
حریت ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کرے اور اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ استصواب رائے پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے حق خودارادیت کے حصول کے لیے کشمیریوں کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی قبضے سے آزادی کا ان کا مطالبہ منصفانہ، جائز اور ناقابل تنسیخ ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ کئی دہائیوں سے جاری بھارتی جبر کے باوجود تحریک آزادی کشمیر جاری ہے کیونکہ یہ کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کا مسئلہ ہے اور اس نے ایک جائز مقصد کے طور پر عالمی سطح پر اپنی ایک پہچان بنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کی واضح طور پر توثیق کی گئی ہے۔ ایڈوکیٹ منہاس نے فالس فلیگ آپریشنز اور پروپیگنڈے کے ذریعے تحریک آزادی کشمیر کو دہشت گردی سے جوڑ کر اسے بدنام کرنے کی بھارت کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ہتھکنڈے ناکام ہو کر رہیں گے۔ حریت ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کرے اور اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ استصواب رائے پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔