اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز قوانین سے متعلق بڑی اصلاحات نافذ کر دی گئیں۔ وزارت خزانہ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس چوری میں مدد کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی ہو گی۔ مال کی نقل و حرکت پر مکمل نگرانی کیلئے کارگو ٹریکنگ سسٹم اور ای بلٹی قوانین لاگو ہوں گے۔ کارگو کی نقل و حرکت پر ڈیجیٹل بل کی غلطی پر جرمانہ ہو گا۔ کیش آن ڈلیوری پر کورئیر اور آن لائن ادائیگی پر ٹیکس کٹوتی کی ذمے داری بنکوں کی ہو گی۔ ملک کے اندر یا باہر ڈیجیٹل فروخت کرنے والوں کو ایف بی آر میں رجسٹرڈ ہونا ہو گا۔ غیر رجسٹرڈ کاروبار کرنے والوں کے اکاؤنٹس‘ کاروبار اور جائیدادیں سیل ہوں گی۔ شفافیت کیلئے سیلز ٹیکس انوائس کا ریئل ٹائم کا اندراج لازمی قرار دیا گیا ہے۔ پولٹری سیکٹر پر چوزوں کی پیدائش پر 10 روپے ایف ای ڈیل لاگو ہو گی۔ پلاٹوں کی منتقلی پر عائد ایف ای ڈی ختم کر دیا گیا۔ ٹیکس چوری کرنے والوں کے خلاف ڈیجیٹل سراغ رسانی لازمی قرار دی گئی ہے۔ جعلی سگریٹ اور مشروبات ڈلیور کرنے والوں کی گاڑیاں اور مال ضبط ہو گا۔ فاٹا اور پاٹا کے صنعتی یونٹس پر سیلز ٹیکس 2025ء سے 2029ء تک بتدریج بڑھے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کرنے والوں کے

پڑھیں:

حوالہ ہنڈی کے خلاف بلوچستان میں بڑی کارروائی؛ کروڑوں کی غیر قانونی کرنسی برآمد

حوالہ ہنڈی کے خلاف بلوچستان میں ایک بڑی کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی غیر قانونی کرنسی برآمد کرلی گئی۔

ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجا کی ہدایت پر ملک بھر میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے تحت ایف آئی اے بلوچستان زون نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اہم کارروائی انجام دی ہے۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل چمن نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم عبدالعہد کو چمن سے گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے 3 لاکھ سعودی ریال اور 2900 امریکی ڈالر برآمد کیے گئے ہیں، جن کی مجموعی مالیت پاکستانی کرنسی میں 2 کروڑ 34 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے غیر قانونی کرنسی کے لین دین سے متعلق اہم شواہد بھی برآمد کیے گئے، جب کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کرنسی کی ملکیت اور ذرائع سے متعلق حکام کو کوئی تسلی بخش جواب فراہم نہ کر سکا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جب کہ حوالہ ہنڈی نیٹ ورکس کے دیگر عناصر تک رسائی کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔

ایف آئی اے نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک بھر میں غیر قانونی کرنسی نیٹ ورکس کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایف بی آر کا سیلز ٹیکس میں بے ضابطگیوں پر ایکشن، 11 ہزار سے زائد کمپنیوں کو نوٹسز جاری
  • کوئٹہ: بلوچستان میں 15 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی
  • غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ
  •  ایف آئی اے کی غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف بڑی کارروائی، کروڑوں کی غیر ملکی کرنسی برآمد
  •  پنجاب  میں آلودگی پھیلانے والوں کیلئے سخت قانون نافذ
  • حوالہ ہنڈی کے خلاف بلوچستان میں بڑی کارروائی؛ کروڑوں کی غیر قانونی کرنسی برآمد
  • ٹرمپ نے درجنوں ممالک کی برآمدات پر نئی ٹیکس شرحیں نافذ کر دیں
  • کوئٹہ میں غیرقانونی افغانوں کے خلاف آج سے کارروائی کا فیصلہ
  • بیرونِ ملک سے ڈیجیٹل آرڈر کی گئی اشیا و خدمات پر ٹیکس معطل