لاہور؛ مڈوائف کا حاملہ کو سرکاری اسپتال سے گھر لیجا کر آپریشن، خاتون جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
لاہور:رینالہ خورد میں مڈوائف نے لالچ میں آ کر خاتون کو سرکاری اسپتال سے گھر لے جا کر غیر قانونی آپریشن کیا تاہم حالت بگڑنے پر خاتون جاں بحق جبکہ مڈوائف فرار ہوگئی۔
نجی کلینک میں ارم بی بی کی ہلاکت پر علاقے میں افسوس کی لہر ہے۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مڈوائف منزہ کو گرفتار کر کے ملزمہ کے خلاف مقدمہ بجرم 302 درج کر لیا جس پر مزید تفتیش جاری ہے۔
چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ واقعے پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی گئی، غیر قانونی طبی عمل ناقابلِ برداشت ہے۔
حنا پرویز بٹ نے کہا کہ پولیس کو شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کی ہدایت جاری کر دی گئی، متاثرہ خاندان کو مکمل قانونی مدد فراہم کی جائے گی۔
چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ خواتین کے لیے محفوظ پنجاب وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا وژن ہے۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لاہور میں 4 افراد کی شوہر کے سامنے بیوی سے اجتماعی زیادتی
لاہورکے علاقے چوہنگ کے قریب چارافراد نے شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے متاثرہ خاتون کےشوہرکی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ میں اہلیہ کے ہمراہ کھیتوں میں چہل قدمی کیلئے نکلا تھا۔
مقدمہ مدعی کے مطابق 3 افراد جن کی عمریں 18 سے 28 سال ہیں نے اہلیہ سے زیادتی کی، تینوں نے فون کر کے ایک اور شخص کو بھی بلا لیا اور پھر چاروں نے میرے سامنے زیادتی کی۔
مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے اُسے باندھ کر تشدد بھی کیا۔