کوٹ رادھا کشن: 13 سالہ لڑکی کا لرزہ خیز قتل، حنا پرویز بٹ کا نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
کومل اسلم: کوٹ رادھا کشن میں 13 سالہ لڑکی کے لرزہ خیز قتل کا واقعہ پیش آیا، حنا پرویز بٹ نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق بچی کا گلا کاٹ کر قتل کیا گیا، ہسپتال منتقل کرنے کے باوجود جانبر نہ ہو سکی،پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا،بچی کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، لاش پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو منتقل کر دی گئی۔
حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ پولیس نے واقعہ کی نوعیت کو ’’بلائنڈ مرڈر‘‘ قرار دیکر 5ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں، معصوم بچیوں پر مظالم کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو نوعمر لڑکے زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ منصور نگر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔
اس حوالے سے ایس ایچ او اقبال مارکیٹ پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول کی شناخت 35 سالہ عادل کے نام سے کی گئی جسے نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگئے جبکہ پولیس کو جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے 4 خول ملے ہیں۔ فوری طور پر واقعے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔
تاہم، پولیس مقتول کے ورثا سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے اور قتل سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تفتیش کر رہی ہے۔
دوسری جانب لانڈھی فیوچر کالونی عباس مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے نوعمر لڑکا زخمی ہوگیا جسے ایدھی کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچایا۔
ریسکیو حکام کے مطابق مضروب کی شناخت 15 سالہ ارحم علی کے نام سے کی گئی جبکہ فوری طور پر فائرنگ کی وجہ کا تعین کیا جا رہا ہے۔
دریں اثنا چاکیواڑہ کے علاقے بہار کالونی گلی نمبر 3 فائرنگ سے نوعمر لڑکا زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں اس کی شناخت 15 سالہ نواز کے نام سے کی گئی۔
اس حوالے سے چاکیواڑہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔