ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان نے کہا کہ  ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان نے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی طور پر بارڈر کراسنگ کی کوشش میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں عمید، گل احمد، عبدالرحیم اور برہان خان شامل ہیں۔

گرفتار ملزم عمید نے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کی، ملزم عمید کا تعلق افغانستان سے ہے، ملزم کو غیر قانونی تفتان بارڈر پار کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

ملزم کی نشاندہی پر انسانی اسمگلر گل احمد اور عبدالرحیم کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم برہان خان کے پاسپورٹ پر امیگریشن کی جعلی اسٹمپ لگی ہوئی تھی۔

ملزم برہان خان اس سے قبل ترکی سے ڈیپورٹ بھی ہوچکا ہے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا اغاز کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کو گرفتار

پڑھیں:

ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران ایک کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد

ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔

ترجمان کے مطابق اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران  مختلف 7 کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار  کرکے ایک کروڑ 3 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 177.02 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔

موسیٰ لین لیاری، کراچی میں واقع گودام سے 125 کلو گرام پوٹاشیم پرمینگیٹ برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسی طرح ہزار گنجی کوئٹہ کے قریب گاڑی سے 25 کلو چرس برآمد ہوئی۔

اُدھر راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں اٹک سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے قالین میں جذب شدہ 25 کلو آئس برآمد کرلی گئی۔ پشاور میں واقع کوریئر آفس میں بہاولنگر بھیجے جانے والے پارسل سے 120 گرام چرس برآمد ہوئی جب کہ لہتراڑ روڈ اسلام آباد پر واقع کوریئر آفس میں کراچی بھیجیے جانے والے پارسل سے 500 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔

علاوہ ازیں نیول اینکریج اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 150 گرام کوکین اور 370 گرام آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ داتا دربار، مانسہرہ کے قریب ملزم کے قبضے سے 530 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔

تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تفتان: انسانی اسمگلنگ اور سرحد پار کرنے کی کوششوں کے خلاف کارروائی، 4 ملزمان گرفتار
  • پاک کالونی پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
  • نیو ٹاؤن پولیس کی کارروائی ، پی ٹی سی ایل دفتر میں چوری کی واردات میں ملوث تین سکیورٹی گارڈز گرفتار
  • کوئٹہ اور تفتان بارڈر کے قریب کارروائی، 2 انسانی اسمگلر گرفتار
  • ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران ایک کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد
  • کراچی: فراڈ اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ’کال سینٹرز‘ کی تعداد میں اضافہ
  • میاں بیوی پر مشتمل ڈکیت گروپ، غیرملکیوں کو کیسے لوٹتا تھا؟
  • ایف آئی اے کی بڑی کارروائی؛ غیر قانونی سرحد پار کرتے ہوئے 33 غیر ملکی گرفتار
  • ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاریوں سمیت 9 ملزمان گرفتار