سنگین جرائم میں ملوث ہونے پر آئی جی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے سندھ پولیس کے 50 افسران و اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بدعنوانی، جرائم پیشہ عناصر سے گٹھ جوڑ اور دیگر سنگین شکایات پر آئی جی سندھ نے سندھ پولیس کے 50 افسران واہلکاروں کومعطل کردیا، کراچی میں طاقتور ترین ایس ایچ او سرجانی غلام حسین پیرزادہ کو بھی معطل کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ایس ایچ او وقار قیصر کو بھی معطلی کا پروانہ تھمایا گیا، آئی جی سندھ کی جانب سے باقاعدہ حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔سب سے زیادہ سکھر اور میرپور خاص رینج کے اہلکاروں کےخلاف ایکشن ہوا، معطل پولیس اہلکاروں کو بلیک کمپنی گارڈن روانہ کردیا گیا، معطل ہونے والوں میں کراچی کے 2 ایس ایچ اوز سمیت 7 اہلکار شامل ہیں۔

لاڑکانہ کے ایک ڈی ایس پی اور ایک ایس ایچ اوسمیت 6 اہلکار معطل ہونے والوں میں شامل ہیں، سکھر کے 3 ایس ایچ اوز سمیت 19 اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے۔میرپور خاص رینج کے 1 ڈی ایس پی، 3 ایس ایچ اوز سمیت 18 اہلکار بھی معطل ہونے والوں میں شامل ہیں، بلیک کمپنی بھیجے گئےتمام افسران و اہلکار گارڈن ہیڈکوارٹر رپورٹ کرینگے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اہلکاروں کو ایس ایچ

پڑھیں:

لاہور: بادامی باغ کے علاقے میں 3 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ مال مسروقہ سمیت گرفتار

لاہور کے علاقے بادامی باغ کی جوزف کالونی چوکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں ریکارڈ یافتہ شہباز عرف لونا، یوسف اور احمد شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے اور گلی محلوں، رش والے مقامات پر موقع پا کر بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکلیں چرا کر فرار ہو جاتے تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کو ویران جھاڑیوں میں چھپے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ 4 موٹر سائیکلیں، 3 موبائل فون، نقدی رقم اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ایس پی سٹی بلال احمد نے چوکی انچارج جوزف کالونی اور ان کی ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور انسداد جرائم کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: شہری کو اغواء کرکے رقم لینے پر 4 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد پر مقدمہ
  • آئی جی سندھ کا پولیس میں کالی بھیڑوں کیخلاف ایکشن، 50 اہلکار معطل
  • وزیراعلیٰ کا لاہور میں جرائم میں کمی پر لاہور پولیس کو شاباش
  • لاہور: پولیس اہلکاروں نے تاجر کو اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنایا
  • پولیس اہلکار اسلام آباد ائیرپورٹ کے راستوں پر مسافروں کو لوٹنے لگے
  • لاہور: بادامی باغ کے علاقے میں 3 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ مال مسروقہ سمیت گرفتار
  • دس قیدیوں کا پولیس کی حراست سے فرار، پانچ اہلکار اغوا
  • آئی جی نے پولیس افسران و اہلکاروں کیلئے نئی سوشل میڈیا پالیسی جاری کردی
  • کراچی: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار