پنجاب حکومت نے جعلی کاغذات پر غیر قانونی اسلحہ فروخت کرنے والوں کیخلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کردیا، محکمہ داخلہ پنجاب نے جعلی اسلحہ ڈیلرز کی نشاندہی کرتے ہوئے لاہور، اٹک، فیصل آباد، چکوال میں مختلف دکانیں سیل کردیں۔

متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو جعلی اسلحہ ڈیلرز کیخلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے محکمہ داخلہ پنجاب نے غیر قانونی و جعلی اسلحہ ڈیلرز کے نام و ایڈریس بھی جاری کر دیے، بھاٹی گیٹ لاہور میں واقع حاجی زرولی خان اسلحہ ڈیلر کا لائسنس معطل کرتے ہوئے دکان سیل کردی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق پیکو روڈ لاہور پر واقع الاسلام آرمز اینڈ ایمونیشن کو سیل کیا گیا ہے، جس کے نام سے ٹکر ٹاکر بوبی ملک الاسلام جعلی دستاویزات پر غیر قانونی اسلحہ فروخت کر رہا تھا، اصل مالک کی وفات کے بعد سیلز ایجنٹ غیر قانونی طور پر لائسنس استعمال کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

معطل اور سیل کیے گئے اسلحہ ڈیلرز میں میاں خالد اینڈ کمپنی، کچہری بازار فیصل آباد اور کمرشل مارکیٹ تلہ گنگ روڈ پر واقع چکوال آرمری کا لائسنس بھی معطل کرتے ہوئے دکان سیل کردی گئی ہے۔ معطل اور سیل کیے گئے اسلحہ ڈیلرز میں اٹک میں واقع سرحد آرمز اور کچہری بازار، فیصل آباد میں واقع ڈیلر جواد اینڈ کمپنی کے لائسنس معطل کرتے ہوئے دکانیں سیل کردی گئی ہیں۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق ان جعلی ڈیلرز کیساتھ اسلحے کا لین دین غیر قانونی ہوگا اور ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے گی، محکمہ داخلہ نے معطل کیے گئے اسلحہ ڈیلرز کی دکانیں تاحکم ثانی سیل رکھنے کی ہدایت کی ہے، محکمہ داخلہ اس سے قبل 19 جعلی اسلحہ ڈیلرز کے خلاف سخت ایکشن لے چکا ہے۔

سیکریٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کے مطابق بوگس لائسنس پر اسلحے کی فروخت سنگین جرم، تمام ملوث افراد قانون کے شکنجے میں آئیں گے، محکمہ داخلہ پنجاب آرمز رولز 2023 کے تحت صوبہ بھر میں اسلحہ ڈیلرز کے لائسنسز کی دوبارہ تصدیق کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

’اب تک 386 اسلحہ ڈیلرز کو تصدیق کے بعد کمپیوٹرائزڈ آرمز بزنس لائسنس جاری کیے، محکمہ داخلہ نے تمام اسلحہ ڈیلرز کو اپنے لائسنس کی دوبارہ تصدیق کے لیے مساوی موقع فراہم کیے، درخواستوں کی چھان بین کے دوران جعلی کاغذات کی موجودگی اور محکمانہ سماعت میں عدم شرکت پر آرمز لائسنس معطل کیے گئے۔‘

سیکریٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ بوگس اسلحہ لائسنس اور جعلی ڈیلرز کیخلاف عدم برداشت کی پالیسی اپناتے ہوئے قانون کی حکمرانی اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اٹک اسلحہ ڈیلرز پنجاب ٹک ٹاکر چکوال سیکریٹری داخلہ پنجاب فیصل آباد کمپیوٹرائزڈ آرمز بزنس لائسنس لائسنس لاہور محکمہ داخلہ معطل نورالامین مینگل.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اٹک اسلحہ ڈیلرز ٹک ٹاکر چکوال سیکریٹری داخلہ پنجاب فیصل ا باد کمپیوٹرائزڈ آرمز بزنس لائسنس لائسنس لاہور محکمہ داخلہ نورالامین مینگل جعلی اسلحہ ڈیلرز داخلہ پنجاب محکمہ داخلہ لائسنس معطل کرتے ہوئے ڈیلرز کی کیے گئے

پڑھیں:

ریلوے ڈویژن پشاور کا تجاوزات کے خلاف کامیاب آپریشن، اربوں روپے مالیت کی قیمتی ریلوے زمین واگزار کرالی گئی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی خصوصی ہدایت پر ریلوے ڈویژن پشاور نے تجاوزات کے خلاف کامیاب آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں اربوں روپے مالیت کی قیمتی ریلوے زمین واگزار کرالی گئی۔ ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق اس آپریشن کے دوران 55 غیرقانونی پکی دکانیں مسمار کی گئیں جو 1970 سے ریلوے ٹریک کے قریب دونوں اطراف 30 فٹ کے دائرے میں قائم تھیں۔

(جاری ہے)

یہ دکانیں ہشت نگری پھاٹک، دلازاک روڈ اور سٹی سٹیشن پشاور کے نزدیک واقع تھیں۔ برسوں سے زیرِ التواء مقدمہ ریلوے کے حق میں فیصل ہوا جس کے بعد آپریشن عمل میں لایا گیا۔وفاقی وزیر ریلوے نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاور فرمان غنی، لیگل کنسلٹنٹ ہما نورین حسن اور ان کی ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ریلوے زمین پر ناجائز قبضے کسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے، زیرو ٹالرنس پالیسی پوری طاقت سے جاری رہے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پی اے سی اجلاس، اختیارات سے تجاوز پر محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کا افسر معطل
  • ریلوے ڈویژن پشاور کا تجاوزات کے خلاف کامیاب آپریشن، اربوں روپے مالیت کی قیمتی ریلوے زمین واگزار کرالی گئی
  • صوبائی حکومت نے معطل ڈاکٹر کو دوبارہ سندھ گورنمنٹ اسپتال سعود آباد کا ایم ایس تعینات کردیا
  • پنجاب یونیورسٹی میں مظاہرہ، پولیس نے متعدد طلبا گرفتار کرلیے
  • حکومت بلوچستان کے پاس گندم کا ذخیرہ ختم، بحران کا خدشہ
  • بھارتی ماﺅ نواز باغی جنگجوﺅں کا یکطرفہ طور پر مسلح جدوجہد معطل کرنے اور حکام سے بات چیت کا اعلان
  • اسپین نے اسرائیل سے 825 ملین ڈالر کا اسلحہ معاہدہ منسوخ کردیا
  • پنجاب حکومت نے گھریلو طوطوں کے لیے بھی نیا قانون منظور کر لیا
  • سول ڈیفنس پنجاب میں 5 ہزار سے زائد شہری بطور رضاکار رجسٹر، فیصل آباد سب سے آگے
  • بھارت نے ستلج میں پھر پانی چھوٹدیا ، سندھ ، پنجاب کے متعدد دیہات بدستور زیرآب : علی پور سے 11نعشیں برآمد