خطے میں کشیدہ صورتحال: وزیر داخلہ محسن نقوی آج قطر پہنچیں گے
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی خلیجی ممالک کے دورے کے دوسرے مرحلے میں آج قطر پہنچیں گے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی قطر کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات کریں گے اور پاکستان کے اصولی موقف سے آگاہ کریں گے۔
ملاقاتوں میں پاکستان اور قطر کے درمیان دوطرفہ تعلقات، سکیورٹی تعاون اور خطے میں امن و استحکام کی بات چیت کی جائے گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسقط میں عمانی ہم منصب سید حمود بن فیصل البوسیدی سے ملاقات کی جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوئی، پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کے اصولی مؤقف سے آگاہ کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بلیم گیم سے کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے، جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ محسن نقوی
پڑھیں:
محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات: سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور (آئی این پی )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پرمحسن نقوی کو مبارکباد دی اورکہاکہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی،ملاقات میں پیپلز پارٹی پنجاب کے امور پربھی تفصیلی گفتگوہوئی۔ گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرنے اس موقع پر کہاکہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے،اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی،قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔