افغان خارجی دہشت گرد سطورے کا اعترافی بیان سوشل میڈیا پر سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
تصویر، اسکرین گریب بشکریہ سوشل میڈیا ویڈیو
افغان خارجی دہشت گرد سطورے کا اعترافی بیان سوشل میڈیا پر سامنے آگیا۔
افغان خارجی دہشت گرد سطورے ننگرہار کے علاقے خوگیانہ کا رہائشی ہے جس کا کہنا ہے کہ اس نے گورنمنٹ کالج حضرت خان ننگرہار سے انٹرمیڈیٹ مکمل کیا اور غزنی یونیورسٹی سے فقہ میں بیچلرز مکمل کیا۔
افغان خارجی دہشت گرد سطورے نے بتایا کہ کابل کے مدرسے عبداللّٰہ ابن زبیر میں درس و تدریس سے بھی منسلک رہا۔ ننگرہار میں ادویات کی ڈیلیوری کے کام میں ملازمت کی۔
اس نے مزید بتایا کہ ’مجھے کابل میں ٹی ٹی پی کمانڈر قاری محمد سے ملوایا گیا، میں نے قاری محمد کے ہاتھ پر بیعت کی۔‘
سطورے کے مطابق وہ علاج کے لیے پشاور آیا اور علاج کے بعد کمانڈر قاری محمد نے پشاور کے ایک مدرسے میں داخلہ لینے کا حکم دیا، کمانڈر قاری محمد نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کا بھی حکم دیا۔
دہشتگرد کا کہنا ہے کہ کابل سے کمانڈر قاری محمد نے ایک عالم دین کو نشانہ بنانے کا حکم دیا، ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ بنا رہا تھا کہ گرفتار ہوگیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: افغان خارجی دہشت گرد سطورے
پڑھیں:
دولہا کی شادی میں جان سینا اسٹائل انٹری وائرل
بھارت میں شادیوں کا سیزن ایک بار پھر زوروں پر ہے، اس بار روایتی بالی ووڈ گانوں پر انٹری دینے کا رجحان پیچھے رہ گیا ہے، کیونکہ ایک دولہا کی پروفیشنل امریکی ریسلر جان سینا کے اسٹائل کی انٹری نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ممبئی کے ایک دولہا کو شیروانی پہن کر جان سینا کے مشہور اینٹرس میوزک دی ٹائم از ناؤ پر انٹری دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے روایتی انداز کی جھلک بھی نمایاں ہے، جہاں دولہا کے دوست اور گھر والے دونوں جانب کھڑے ہو کر اسے خوش آمدید کہتے ہیں، ڈبلیو ڈبلیو ای کے مداح اس ویڈیو کو دیکھ کر خاصے خوش نظر آتے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Discovery Events (@discoveryevents)
دولہا کے دوستوں اور گھر والوں نے اسے ہائی فائیو دی، حوصلہ بڑھایا اور خوب شور مچایا، جس سے انٹری مزید یادگار بن گئی۔
ویڈیو میں دولہا نے جان سینا کا روایتی سیلوٹ بھی کیا، مشہور You Can’t See Me جیسچر بھی پرفارم کیا اور جوش و جذبے کے ساتھ اسٹیج کی طرف بڑھا۔
ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے تعریفوں کے ڈھیر لگا دیے، صارفین نے اسے سب سے بہترین انٹری قرار دیا۔