سی ڈی اے بورڈ ممبران اور ملازمین کو پلاٹ الاٹمنٹ کرنے کا معاملہ ،اجلاس کے اہم نکات سب نیوز نے حاصل کرلئے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)سی ڈی اے بورڈ ممبران اور ملازمین کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا معاملہ ، اعلیٰ سطح اجلاس میں اہم فیصلے ، عملدرآمد کیلئے متعدد کمیٹیاں قائم کر دی گئیں ، پلاٹوں کیلئے اہل ملازمین کا ڈیٹا جلد مرتب کرنے کی ہدایت ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں سی ڈی اے بورڈ ممبران اور ملازمین کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے متعدد اہم فیصلے کئے گے ۔ اجلاس میں ممبر ایڈمن ، ممبر فنانس ، ممبر اسٹیٹ ، ممبر پلاننگ ، جنرل سیکرٹری مزدور یونین چوہدری یسین سمیت دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے معاملات طے کرنے کیلئے ڈی جی پلاننگ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی جائے گی جس مین ڈائریکٹر لا ء ، ڈائریکٹر ای ایم ون اینڈ ٹو اور مزدور یونین کے نمائندے شامل ہوں گے ، کمیٹی 15یوم میں اپنی سفارشات جمع کروائے گی ۔

اجلاس میں 1100ملازمین کے اپ گریڈیشن کے کیسز کے حوالے سے معاملات طے کرنے کیلئے قائم کمیٹی کو بھی جلد سے جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ۔45ڈیلی ویجز ملازمین کی ریگولرائزیشن کے حوالے سے ممبر ایڈمن کو ہدایت کی گئی کہ وہ تفصیلات بورڈ کے سامنے پیش کریں ۔ اجلاس میں سی ڈی اے ملازمین کو علی پور فراش میں فلیٹس کی الاٹمنٹ کا معاملہ موخر کر دیا گیا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپبلک اکائونٹس کمیٹی نے پی اے آر سی میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس ایف آئی اے کو بھجوا دیا پبلک اکائونٹس کمیٹی نے پی اے آر سی میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس ایف آئی اے کو بھجوا دیا چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ، جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے زیر تربیت افسران کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ سپر ٹیکس کیس: پیسے پورے ملک سے اکٹھے ہورہے ہیں تو اس پر تمام صوبوں کا حق ہے، سپریم کورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ توہین عدالت کیس ، ڈائریکٹر ڈی ایم اے ڈاکٹر انعم فاطمہ ذاتی حیثیت میں طلب پہلگام فالس فلیگ: بھارت نے بغیر کسی جنگ کے پاکستان سے شکست تسلیم کر لی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سی ڈی اے بورڈ ممبران اور ملازمین کو کا معاملہ سب نیوز

پڑھیں:

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں شرح سود کا تعین کیا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک کی پالیسی کمیٹی نے شرح سود 12 فیصد مقرر کر رکھا ہے، ایک سال میں شرح سود 10 فیصد کم ہوا ہے۔

مالیاتی اداروں نے شرح سود میں کمی کا عندیہ دیا ہے، ماہرین کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس دسمبر 2025 تک شرح سود میں مزید 200 بیسز پوائنٹس کمی کی گنجائش موجود ہے۔

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا

مالیاتی اداروں کی جانب سے بڑے سروے کے دوران 69 فیصد شرکا نے شرح سود میں کم از کم 50 بیسز پوائنٹس کمی کا اشارہ دیا ہے۔

30 فیصد شرکا نے کہا کہ شرح سود میں 100 بیسز پوائنٹس کمی ہوگی، ایک فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ شرح سود میں 150 بیسز پوائنٹس گھٹ جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سی ڈی اے افسران اور ملازمین کو پلاٹس کی الاٹمنٹ کی سکروٹنی کیلئے کمیٹی تشکیل ، 8رکنی کمیٹی7دن میں سینیارٹی اور سکروٹنی کر کے اپنی رپورٹ پیش کریگی،دستاویز سب نیو ز پر
  • پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس، خلاف ضابطہ بھرتیوں کا معاملہ ایف آئی اے کے سپرد
  • پبلک اکائونٹس کمیٹی نے پی اے آر سی میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس ایف آئی اے کو بھجوا دیا
  • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس، مسئلہ کشمیر کو مرکزی حیثیت حاصل
  • ٹیکس افسران کو لامحدود اختیارات دینے کا معاملہ ، صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چوہدری نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
  • وزیر اطلاعات، ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ، شرکاء کی گفتگو کے اہم نکات سامنے آگئے
  • وادی کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے مرکزی ممبران کا اجلاس منعقد
  • اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
  • پی ایم اے اسلام آبادکا ہنگامی اجلاس، اسپتالوں کی نجکاری کا منصوبہ مسترد