محبوبہ مفتی کا مقبوضہ کشمیر میں گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرنے پر زور
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
دورہ پہلگام کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج اور پولیس کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی پولیس اسٹیشنوں اور آرمی کیمپوں میں پوچھ گچھ کیلئے طلبی روز کا معمول بند گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مقبوضہ علاقے میں بے گناہ کشمیریوں کی گرفتاریوں اور انہیں ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کرے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے دورہ پہلگام کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج اور پولیس کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی پولیس اسٹیشنوں اور آرمی کیمپوں میں پوچھ گچھ کیلئے طلبی روز کا معمول بند گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 22 اپریل کو پہلگام حملے کے بعد کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ علاقے میں چھاپوں، کشمیریوں کی گرفتاریوں اور پوچھ گچھ کا سلسلہ دراز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی پکڑ دھکڑ اور املاک کو بھی تباہ کیا جا رہا ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ وہ لوگوں کی حالت زار کا جائزہ لینے کیلئے پہلگام آئی ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ انہیں لوگوں میں خوف محسوس ہوا جس کا خاتمہ ہونا چاہیے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محبوبہ مفتی نے کہا کہ
پڑھیں:
مودی سے ملاقات کرنے والے وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر نے خود کو لعنت کا حقدار کیوں قرار دیا
جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جو 30 منٹ تک جاری رہی۔
یہ بھی پڑھیں:پہلگام واقعہ: سوئٹزر لینڈ کے بعد یونان نے بھی پاکستان کی تجویز کی حمایت کردی
کچھ دن پہلے، جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ نے ایک بیان واضح کر دیا تھا کہ وہ پہلگام حملے کو ریاست کا درجہ دینے کے لیے استعمال نہیں کریں گے۔
انہوں نے گزشتہ دنوں اس بات کا اظہار بھی کیا تھا کہ لعنت ہو مجھ پر اگر میں مرکز جاؤں اور اس نازک لمحے میں ریاست کا درجہ حاصل کروں۔
یاد رہے کہ پہلگام فالس فلیگ کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، جب کہ بھارت نے پاکستان سے تمام باؤنڈ میل، درآمدات یا بحری جہازوں کو معطل کر دیا ہے۔ جواباً پاکستان بھی ایسے ہی اقدام اٹھائے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں