قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کفر کرنے والوں اور راہ خدا سے روکنے والوں اور مرتے دم تک کفر پر جمے رہنے والوں کو تو اللہ ہرگز معاف نہ کرے گا۔ پس تم بودے نہ بنو اور صلح کی درخواست نہ کرو تم ہی غالب رہنے والے ہو اللہ تمہارے ساتھ ہے اور تمہارے اعمال کو وہ ہرگز ضائع نہ کرے گا۔ یہ دنیا کی زندگی تو ایک کھیل اور تماشا ہے اگر تم ایمان رکھو اور تقویٰ کی روش پر چلتے رہو تو اللہ تمہارے اجر تم کو دے گا اور وہ تمہارے مال تم سے نہ مانگے گا۔ اگر کہیں وہ تمہارے مال تم سے مانگ لے اور سب کے سب تم سے طلب کر لے تو تم بخل کرو گے اور وہ تمہارے کھوٹ ابھار لائے گا۔ دیکھو، تم لوگوں کو دعوت دی جا رہی ہے کہ اللہ کی راہ میں مال خرچ کرو اِس پر تم میں سے کچھ لوگ ہیں جو بخل کر رہے ہیں، حالانکہ جو بخل کرتا ہے وہ در حقیقت اپنے آپ ہی سے بخل کر رہا ہے اللہ تو غنی ہے، تم ہی اس کے محتاج ہو اگر تم منہ موڑو گے تو اللہ تمہاری جگہ کسی اور قوم کو لے آئے گا اور وہ تم جیسے نہ ہوں گے۔(سورۃ محمد:34تا38)
سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ سے مروی ہے کہ نبی کریمؐ صبح و شام ان کلمات کو پڑھنا ترک نہیں کرتے تھے: اَللّٰہْمَّ اِنِّی اَساَلْکَ العَافِیَہَ فِی الدّْنیَا وَالآخِرَۃِ، اللّٰہْمَّ اِنِّی اَساَلْکَ العَفوَ وَالعَافِیَہَ فِی دِینِی وَدْنیَایَ وَاَہلِی وَمَالِی، اللّٰہْمَّ استْر عَورَاتِی وَآمِن رَوعَاتِی، اللّٰہْمَّ احفَظنِی مِن بَینِ یَدَیَّ وَمِن خَلفِی وَعَن یَمِینِی وَعَن شِمَالِی وَمِن فَوقِی، وَاَعْوذْ بِعَظَمَتِکَ اَن اْغتَالَ مِن تَحتِی (اے اللہ! میں تجھ سے دنیا وآخرت میں عافیت کا سوال کرتا ہوں‘ اے اللہ! میں اپنی دین ودنیا میں اور اہل و مال میں تجھ سے معافی اور عافیت کا سوال کرتا ہوں‘ اے اللہ! میرے پردے والی چیزوں پر پردہ ڈال اور مجھے گھبراہٹوں سے امن میں رکھ‘ اے اللہ! میرے سامنے‘ میرے پیچھے‘ میرے دائیں‘ میرے بائیں اور میرے اوپر سے میری حفاظت کر‘ اور اس بات سے (بھی) تیری پناہ مانگتا ہوں کہ اپنے نیچے سے ہلاک کیا جائوں)۔ راوی کہتے ہیں کہ نیچے سے ہلاک ہونے سے مراد زمین میں دھنسنا ہے۔ (مسند احمد)
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اے اللہ
پڑھیں:
اہل سنت والجماعت کا یوم صدیقؓ پر عام تعطیل کا مطالبہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251215-5-12
دھابیجی(نمائندہ جسارت)یوم صدیق اکبر کے موقع پر خلیفہ بلا فصل سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ، مدح صحابہ ریلی دھابیجی میں جامع مسجد آل عبداللہ سے بس اسٹاپ تک اہل سنت والجماعت ضلع ٹھٹھہ صدر مولانا محمد داؤد اعوان،قاری محمد فیاض دیشانی،قاری امین فاروقی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی, ریلی شرکاء سے مولانا شیر علی محسود،حافظ عثمان حنفی،قاری عبدالرزاق شر،قاری عبدالناصر جتوئی سمیت ضلعی قیادت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خلیفہ اول خلیفہ بلا فصل سیدنا حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بچپن، لڑکپن، جوانی اور تادم وفات تک بے مثال صدق و وفا ، رفیقِ غار و مزار پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ختم نبوت کے دفاع میں ہر اول دفاعی انداز اختیار کرنے پر اسوہ صدیقی کو رہتے مسلم امہ کے لئے مشعل راہ قرار دیا۔ مقررین نے حکومت سے یوم صدیق اکبر پر ملک بھر میں عام تعطیل کرنے کا مطالبہ کیا۔