کراچی: صدر میں پولیس اہلکاروں کا بزرگ شہری پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پر ملوث اہلکار معطل
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
کراچی:
ایس ایس پی ساؤتھ مہظور علی نے صدر کے علاقے میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے بزرگ ریڑھی والے پر تشدد کرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث اہلکاروں کو معطل کر دیا ۔ واقعے کی ویڈیو ایک شہری نے موبائل فون سے بنائی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
اس حوالے سے ترجمان ایس ایس پی ساؤتھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بدھ کو صدر تھانے کی حدود میں ایک واقعہ پیش آیا جہاں کچھ پولیس اہلکاروں کی جانب سے ایک ریڑھ والے پر مبینہ تشدد کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق معائنے کے دوران ریڑھی والے کو راستے سے ریڑھی ہٹانے کے لیے کہا گیا جس پر اس نے بدتمیزی کی اور پولیس اہلکاروں کو نازیبا الفاظ کہے جس پر پولیس اہلکاروں نے جواباً مبینہ طور پر اس شخص پر تشدد کیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی ساوتھ مہظور علی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے واقعے میں ملوث اہلکاروں و پولیس افسر کو فوری طور پر معطل کر کے واقعے کی شفاف انکوائری کا حکم جاری کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ایس ایس پی ساوتھ نے واضح کیا ہے کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں اور ہر قسم کی کارروائی قانون کے دائرے میں رہ کر کی جائے گی ، کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی چاہے وہ عام شہری ہو یا کوئی پولیس اہلکار و افسر، واقعے میں ملوث افراد کے خلاف انکوائری مکمل ہونے کے بعد سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس اہلکاروں ایس ایس پی
پڑھیں:
لوئر دیر میں دہشتگردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، اہلکار شدید زخمی
حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز مکمل الرٹ ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جب کہ سکیورٹی اداروں نے حساس مقامات پر نگرانی مزید سخت کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر دیر میں دہشت گردوں کے پولیس چوکی پر حملے میں اہل کار شدید زخمی ہوگیا جب کہ دہشت گرد کارروائی کے بعد فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق لوئر دیر کے علاقے میدان گل میں قائم پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی جانب سے ہینڈ گرینیڈ اور بھاری ہتھیاروں سے اچانک حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کا ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
واقعے کے فوراً بعد پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی، جس کے باعث دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔ حملے کے بعد پولیس کی مزید نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز مکمل الرٹ ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جب کہ سکیورٹی اداروں نے حساس مقامات پر نگرانی مزید سخت کر دی ہے۔