فلائٹ آپریشن بحال، نئی ہدایات جاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
سٹی 42 : لاہور اور کراچی کی پروازوں کے لیے فضائی حدود کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے فلائٹ آپریشن فوری طور پر بحال کردیا گیا ۔
لاہور ائیرپورٹ پر ائیرلائینز انتظامیہ کو نئی ہدایات جاری کردی گئیں، پیشگی اطلاع اور کوآرڈینیشن کی بنا پر پروازوں کے لیے فضائی حدود کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
لاہور ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیرلائینز کو بورڈنگ سےپہلے کنٹرول ٹاور سے مشاورت اور اجازت لینے کی ہدایات جاری کردی گئیں ۔
پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی آئی اے) کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن فوری طور پر بحال کردیا گیا، ملک کے دیگر تمام بڑے ائیرپورٹس بدستور فلائٹ آپریشن کے لئے دستیاب ہیں۔
ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ مسافر حضرات سے درخواست ہے کہ اپنی پروازوں سے متعلق معلومات کے لئے ائرلائن سے رابط میں رہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: فلائٹ آپریشن
پڑھیں:
سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی آپریشن جاری، مزید سامان روانہ
فائل فوٹوقومی آفات سے نمٹنے کے ادارے (این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں اور مزید سامان متاثرہ اضلاع کو بھیج دیا گیا ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق خانیوال کے متاثرین کے لیے پی ڈی ایم اے پنجاب کو ایک ہزار خیمے فراہم کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ سکھر سے 13 ٹرکوں پر 670 خیمے روانہ کیے گئے، این ڈی ایم اے کے اسلام آباد ویئر ہاؤس سے بھی 5 ٹرکوں کے ذریعے 330 خیمے خانیوال روانہ کیے گئے ہیں۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے سندھ میں اربن فلڈنگ سے متعلق الرٹ جاری کردیا ہے۔
متاثرہ علاقوں میں کمبل، خیمے، مچھر دانیاں، واٹر فلٹریشن پلانٹ، رضائیاں، فولڈنگ بیڈز اور 17 کشتیاں بھی فراہم کی گئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے اب تک پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لیے مجموعی طور پر 36 ہزار خیمے فراہم کرچکا ہے۔