پاک بھارت فضائی جھڑپ طویل ترین قرار، حملوں کے بعد پاکستان نے5 طیارے گرائے
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
6 اور 7 مئی کی شب پاکستان اور بھارت کی فضائیہ کی جھڑپ حالیہ تاریخ کی سب سے بڑی اور طویل ترین لڑائی ہے۔
بھارت کے 5 لڑاکا طیاروں کو گرائے جانے کے بارے میں سینئر پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو بتایا کہ ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی لڑائی میں دونوں طرف کے تقریباً 125 طیارے شریک تھے، دونوں ملکوں کے جنگی طیارے اپنی فضائی حدود سے باہر نہیں نکلے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اس لڑائی کے دوران کچھ مواقع پر 160 کلو میٹر کے فاصلے سے بھی ایک دوسرے پر میزائل داغے گئے
اس سے قبل گزشتہ روز بھارتی آفیشلز نے بھی اپنے 3 طیاروں کے گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کی تھی۔
امریکی میڈیا کو انٹرویو میں بھارتی سیکیورٹی آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا تھا کہ 3 طیارے گر کر تباہ ہوئے ہیں لیکن ان کی وجوہات ابھی واضح نہیں۔
معروف امریکی جریدے کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ ایک طیارہ بھارتی پنجاب میں اور ایک مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا، مقبوضہ کشمیر میں تباہ شدہ طیارے کے فیول ٹینک پر تجزیے میں سامنے آیا کہ یہ رافیل یا میراج طیارہ تھا، لیکن طیارے کے تباہ شدہ فیول ٹینک سے یہ معلوم نہيں ہوسکا کہ یہ ٹینک کسی ایسے طیارے کا تھا جو دشمن کی فائرنگ سے نشانہ بنا ہو
امریکی جریدے نے یہ تبصرہ بھی کیا ہے کہ بھارت، پاکستان میں ایئر اسٹرائیک کرکے پہلگام حملوں کے بدلے کا دعویٰ تو کر رہا ہے لیکن ایسے شواہد بھی سامنے آرہے ہيں کہ بھارتی فورسز کو اس آپریشن میں بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے، جہاں کم از کم 2 طیارے تو مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے 7 مئی کی رات پاکستان پر حملہ کیا گیا تھا جس کا پاکستان نے بروقت اور موثر جواب دیا اور رات کی تاریکی میں میزائل حملوں میں شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے۔
پاک فوج کی جوابی کارروائی میں برنالہ، شکر گڑھ اور کوٹلی سیکٹر میں بھارتی ڈرون اور متعدد کواڈ کواپٹر بھی تباہ کردیے گئے، ایل او سی پر بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا جواب دیا گیا۔
بھارتی فوج کا انفنٹری بریگیڈ ہیڈ کوارٹر اور ایک بٹالین ہیڈ کوارٹر سمیت متعدد پوسٹیں تباہ کردی گئیں
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: گر کر تباہ
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تین جنگی طیارے تباہ ہوئے .بھارتی حکام کا اعتراف
دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )بھارتی حکام نے بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تین جنگی طیارے تباہ ہوئے تاہم پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے انڈیا کے پانچ طیارے مار گرائے انڈین جریدے”دی ہندو“ نے ایک سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک نامعلوم طیارہ چھ اور سات مئی کی درمیانی شب پنجاب کے علاقے بھٹنڈہ کے گاﺅں اکلیان کلاں میں گر کر تباہ ہوا.(جاری ہے)
انڈیا نے اب تک اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے انڈیا کے تین ڈرونز بھی مار گرائے سکیورٹی ذرائع کے مطابق جن علاقوں میں انڈین ڈرونز گرائے گئے، ان میں کوٹلی، برنالہ اور شکر گڑھ سیکٹر شامل ہیں. بعدازیں بھارتی جریدے نے طیارے تباہ ہونے کی خبر ویب سائٹ سے ہٹادی اور”ایکس“ پر پوسٹ کیا گیا خبر کا لنک بھی ڈیلیٹ کردیا ”دی ہندو“کی ویب سائٹ کے مرکزی صفحے پر میں بھارتی طیاروں کی تباہی کی خبر دیر تک دکھائی د یتی رہی تاہم کلک کرنے کے بعد تفصیلات سامنے نہیں آتیں اور بعد میں خبر مکمل غائب کردی گئی.