پاک بھارت کشیدگی؛ پی ایس ایل میچز دبئی یا دوحا منتقل کرنے پر غور
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے اہم میچز دبئی اور دوحا منتقل کیے جانے کی باز گشت سنائی دینے لگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل میچز کے اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ کچھ دیر میں ہوگی، اجلاس میں ٹورنامنٹ کے میچز جاری رکھنے یا نہ رکھنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے پلے آف سے قبل 4 لیگ میچز باقی ہیں۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی نے پی ایس ایل کو "خطرے" میں ڈال دیا
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے راولپنڈی، ملتان اور لاہور میں شیڈول میچز کو کراچی منتقل کیا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت نے بدترین شکست کے بعد "پی ایس ایل" کو نشانے پر رکھ لیا
راولپنڈی میں اسٹیڈیم کے قریب ڈرون حملے کے بعد کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان آج کے میچ کے ممکنہ ری شیڈول کیا جاسکتا ہے تاہم ابتک باضابطہ فیصلہ نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں: میچ سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ڈرون مار گرایا گیا
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اگر بین الاقوامی منتقلی ناقابل عمل ثابت ہوئی تو بقیہ تمام میچز کو کراچی منتقل کیا جاسکتا ہے۔
ا
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاک بھارت کشیدگی پی ایس ایل
پڑھیں:
سیکیورٹی خدشات، پی ایس ایل شیڈول میں تبدیلی کا امکان، بقیہ میچز اب کہاں ہوں گے؟
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا آج (بروز جمعرات) راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان شیڈول میچ، پنڈال کے قریب بھارتی ڈرون کے گرنے کے بعد ملتوی ہونے کا امکان ہے، جبکہ سیکیورٹی حالات کے پیش نظر ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز کراچی منتقل ہونے کا بھی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: پی سی بی کا پی ایس ایل کے باقی میچز کے حوالے سے اعلان
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے فوری طور پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا ہے جس میں وزارت داخلہ کے اہم حکام بھی شامل ہوں گے، اجلاس میں اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ آیا آج کا کھیل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوپائے گا یا نہیں، اجلاس میں اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے گا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول پی ایس ایل کے بقیہ میچز معمول کے مطابق ہوپائیں گے یا نہیں۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کراچی منتقل کردیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی
یاد رہے کہ جمعرات کے روز راولپنڈی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر ہندوستانی ڈرون کو مار گرائے جانے کے بعد سیکیورٹی خدشات مزید بڑھ گئے ہیں، اس واقعے نے کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کی حفاظت کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
اس معاملے سے واقف حکام نے کہا کہ راولپنڈی کے ارد گرد فضائی حدود کی جزوی بندش کی وجہ سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے جس سے ٹیموں کی نقل و حمل اور شائقین کی حفاظت متاثر ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے ہرادیا
پی سی بی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے ’اس بات کا حقیقی امکان ہے کہ آج کا میچ ملتوی ہوجائے، تمام اسٹیک ہولڈرز کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور ہم وزارت داخلہ کے ساتھ قریبی مشاورت کر رہے ہیں،جبکہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کراچی منتقل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں