گزشتہ نصف صدی سے مدار میں پھنسے رہنے والے سوویت دور کے خلائی جہاز کا ایک حصہ اس ہفتے زمین پر گرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ناسا اور روس کے خلاباز خلا میں 220 دن گزارنے کے بعد زمین کی طرف واپس روانہ

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ناسا کا کہنا ہے کہ کوسموس 482  کو سنہ 1972 میں زہرہ کے مشن کے حصے کے طور پر لانچ کیا گیا تھا لیکن یہ کبھی بھی زمین کے نچلے مدار سے نہیں بچ سکا اور 4 ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا تھا۔

ناسا نے کہا کہ ان میں سے ایک وزنی ٹکڑے کے 10 مئی کو ہماری فضا میں دوبارہ داخل ہونے کا امکان ہے اور اس کا کم از کم کچھ حصہ جلے بغیر صحیح سالم حالت میں زمین پر گرے گا۔

ابھی یہ کہنا ممکن نہیں کہ خلائی جہاز کا وہ حصہ زمین پر کس جگہ گرے گا لیکن چوں کہ ہمارے سیارے کا 70 فیصد حصہ سمندر سے ڈھکا ہوا ہے لہذا اس سے کوئی خاص نقصان پہنچنے کا امکان نہیں ہے۔

مزید پڑھیے: خلا میں 9 ماہ تک پھنسے رہنے والے خلابازوں کو کتنا معاوضہ ملے گا؟

یورپی خلائی ایجنسی میں خلائی ملبے کی تخفیف کے سینئر تجزیہ کار اسٹیجن لیمنس کا کہنا ہے کہ آپ کے کسی خلائی ملبے سے متاثر ہونے کا امکان آپ کے کسی لاٹری جیتنے کے امکان سے بہت زیادہ کم ہوتا ہے۔

خلائی جہاز کا جو حصہ زمین کی جانب گامزن ہے وہ بہت سخت، سلنڈر نما شے ہے۔ اس کی چوڑائی ایک میٹر اور اس کا وزن تقریباً آدھا ٹن ہے۔

اسے زہرہ کے ماحول کی شدید گرمی اور دباؤ سے بچنے کے لیے بنایا گیا تھا یعنی یہ گرمی کے خلاف ایک مضبوط ڈھال رکھتا ہے اس کی ساخت انتہائی پائیدار ہے۔

کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ گو زمین پر موجود لوگوں کے لیے اس سے خطرہ کم ہے لیکن یہ شمالی اور جنوبی عرض البلد کے درمیان کہیں بھی اترسکتا ہے جہاں کے زیادہ تر حصے آباد ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ ممکنہ طور پر یہ لندن کے شمال سے لے کر جنوبی امریکا کے جنوبی سرے تک کہیں بھی اتر سکتا ہے۔

خلائی ملبے کے بے قابو ہونے کے واقعات پہلے بھی ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایلون مسک کے ’اسٹار شپ‘ کے خلا میں تباہ ہونے کی ویڈیو وائرل

لیمنس نے وضاحت کی کہ زمین کے ماحول میں انسانی ساختہ اشیا کا دوبارہ داخلہ اکثر ہوتا ہے اور بڑے خلائی جہازوں کے لیے ہفتہ وار اور چھوٹے کے کیس میں تو روزانہ ہی ہوتا ہے۔ تاہم اشیا عام طور پر زمین تک پہنچنے سے پہلے زمین کی فضا میں ہی جل جاتی ہیں۔

یہ خلائی جہاز اب بین الاقوامی خلائی ایجنسیوں کے ذریعے قریب سے ٹریک کیا جا رہا ہے۔

لیمنس نے کہا کہ مستقبل میں خلائی جہاز کو اس طرح ڈیزائن کیا جانا چاہیے کہ وہ اپنے آپ کو مدار سے محفوظ طریقے سے باہر لے جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

خلائی جہاز زمین پر روسی خلائی جہاز کوسموس 482.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: خلائی جہاز زمین پر روسی خلائی جہاز کوسموس 482 خلائی جہاز کے لیے

پڑھیں:

پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو

وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل عرفان سومرو نے کہا ہے کہ تجارتی ڈپلومیسی حکومت پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے اور پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ محض تجارتی حجم بڑھانے کا خواہاں نہیں بلکہ مضبوط اور پائیدار معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے۔

فیڈریشن ہاؤس کراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے زیر اہتمام ڈی ایٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (D-8 CCI) کی پاکستان نیشنل کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دائریکٹر جنرل وزارت خارجہ عرفان سومرو نے کہا کہ ڈی ایٹ کے قیام کو تین دہائیاں گزر چکی ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ اس وژن کو عملی اقدامات میں تبدیل کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈی ایٹ ممالک کی مشترکہ معیشت تقریباً 5 ہزار ارب ڈالر پر مشتمل ہے اور ایک ارب سے زائد آبادی مشرق بعید سے افریقہ تک پھیلی ہوئی ہے، جو باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زراعت، معدنیات، سیاحت اور نوجوان افرادی قوت ڈی ایٹ ممالک کے اہم اثاثے ہیں، تاہم مختلف مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر مؤثر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث رکن ممالک اپنی حقیقی معاشی صلاحیت سے بھرپور فائدہ نہیں اٹھا پا رہے۔

ڈی جی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان کی ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ سالانہ تجارت تقریباً 11 ارب ڈالر ہے، جس میں 8 ارب ڈالر درآمدات جبکہ 2.8 ارب ڈالر برآمدات شامل ہیں، اس عدم توازن کو کم کرنے اور برآمدات میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔

عرفان سومرو نے کہا کہ پاکستان کی بندرگاہیں اور نوجوان آبادی ملکی معیشت کے لیے قیمتی اثاثہ ہیں، کاروباری برادری پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی سفارت خانوں کے ساتھ روابط بڑھائے تاکہ نئی منڈیوں تک رسائی اور سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بین الاقوامی معاہدے اور سازگار پالیسی فریم ورک فراہم کر سکتی ہے، تاہم تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا نجی شعبے کی ذمہ داری ہے، اس سلسلے میں ایف پی سی سی آئی کا کردار انتہائی اہم ہے۔

ڈائریکٹر جنرل وزارت خارجہ نے خواتین اور نوجوان کاروباری افراد پر زور دیا کہ وہ علاقائی تجارت اور اقتصادی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کریں، پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے قاہرہ میں منعقدہ چوتھی ڈی ایٹ ٹریڈ منسٹر کونسل کے فیصلوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے استنبول میں ترکیہ کی تنظیم TOBB کی سرپرستی میں ڈی ایٹ چیمبرز کے مستقل سیکرٹریٹ کے قیام کو اہم پیش رفت قرار دیا۔

ڈی ایٹ سیکریٹری جنرل سہیل محمود نے اپنے خصوصی پیغام میں رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ حلال معیشت، مالیاتی انضمام اور علاقائی تجارت کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ ڈی ایٹ ممالک کے درمیان اندرونی تجارت میں نمایاں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور فیڈریشن پریفرینشل ٹریڈ ایگریمنٹ (پی ٹی اے) کو ناگزیر سمجھتی ہے۔

اجلاس میں انڈونیشیا، ترکیہ، ایران، مصر، ملائیشیا، نائجیریا، آذربائیجان اور بنگلہ دیش کے قونصل جنرلز، سینئر سفارت کاروں، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور امان پراچہ، آصف سخی، سابق صدر زبیر طفیل، سابق نائب صدور خالد تواب، حنیف گوہر، شبیر منشا، ناہید مسعود، نازلی عابد، ماہین خان اور دیگر کاروباری رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • چین کا ایک اور کامیاب خلائی مشن، 5 سیٹلائٹس مقررہ مدار میں داخل
  • لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی