سیف رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، انکی کرینہ سے طلاق ہونیوالی ہے: اینکر پرسن کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
سیف رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، انکی کرینہ سے طلاق ہونیوالی ہے: اینکر پرسن کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز
لاہور:پاکستان کے اینکر پرسن اور میزبان مبشر لقمان نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور اداکارہ کرینہ کپور کے درمیان طلاق ہوجائے گی۔
سوشل میڈیا پر مبشر لقمان کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں سیف علی خان اور کرینہ کپور کی ازدواجی زندگی اور بھارت چھوڑ کر قطر منتقل ہونے کے حوالے سے دعویٰ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں بھارت میں موجود میڈیا کے ’ چوہوں ‘ نے اطلاع دی ہے کہ سیف اور کرینہ کی طلاق ہونے والی ہے کیوں کہ سیف رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تھے اور سیف پر جو حملہ کیا گیا وہ کسی اور نے نہیں کرینہ نے خود کیا تھا‘ ۔
اینکر پرسن کے مطابق ’سیف نے قطر کی شہریت لے لی ہے اور وہ قطر منتقل ہونا چاہتے ہیں لیکن کرینہ ایسا نہیں چاہتی، یہی وجہ ہے کہ دونوں کے درمیان طلاق ہونے جارہی ہے‘۔
یاد رہے کہ چند ماہ قبل سشیل کمار سنگھ نامی بھارتی نجومی کی جانب سے جوڑے کے درمیان علیحدگی کے حوالے سے حیران کن پیشگوئی کی گئی ہے جس نے سیف اور کرینہ کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا تھا ۔
سشیل کمار سنگھ نے اپنے انٹرویو میں سیف اور کرینہ کے تعلقات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’سیف اور کرینہ اگلے ڈیڑھ سال میں الگ ہو جائیں گے کیوں کہ یہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کی کنڈلی میں ہے‘۔
اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کی جوڑی بالی وڈ کی خوشحال جوڑیوں میں سے ایک تسلیم کی جاتی ہے جنہوں نے 2012 میں شادی کی اور اب ان کے دو بیٹے تیمور اور جے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبریٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان ’’سیلیبریٹی کرکٹ مینیا 2025‘‘ کھیل، تفریح اور حب الوطنی کا تاریخی امتزاج رجب بٹ کے قریبی دوستوں کی نازیبا ویڈیوز لیک ہوگئیں ’’متحرک شی زانگ ‘‘گلوبل ڈانس مقابلے کا آن لائن آغاز ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت شوبز خواتین کے لیے سب سے محفوظ جگہ، کاسٹنگ کاوچ کی باتیں بکواس ہیں، سید نور اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کیسے ہوئی؟، کراچی یونیورسٹی لیبارٹری کی رپورٹ پولیس کو موصولCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اینکر پرسن
پڑھیں:
50 کلو وزن کیسے کم کیا؟ ارجن کپور نے راز بتا دیا
بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کس طرح 50 کلو وزن کم کیا۔
ارجن کپور نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے ان کا وزن 140 کلوگرام تک پہنچ چکا تھا اور وہ نوعمری میں وہ ضرورت سے زیادہ موٹاپے کا شکار تھے اور انہیں لگتا تھا کہ صرف چہل قدمی ہی بہترین ورزش ہے۔
اداکار کے مطابق وزن کم کرنے کا سب سے مؤثر طریقہ جسمانی طور پر متحرک رہنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسان اگر کھانے کے فوراً بعد بیٹھا رہے تو پھر وزن بڑھنے کی شکایت کا حق نہیں رکھتا۔
ارجن نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ کھانے کے شوقین رہے ہیں، تاہم وزن کم کرنے کے لیے انہوں نے فاسٹ فوڈ، چینی اور کاربوہائیڈریٹس سے پرہیز کیا جس سے ان کا وزن تیزی سے کم ہوا۔
ارجن کپور نے اپنے وزن میں اضافے کی ایک بڑی وجہ تھائیرائیڈ گلینڈ کی بیماری کو قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس بیماری کا شکار رہ چکے ہیں، جس کا اثر ان کی والدہ اور بہن پر بھی پڑا تھا اور اسی بیماری نے ان کے وزن میں نمایاں اضافہ کیا۔