Daily Sub News:
2025-09-21@20:41:37 GMT

بھارتی پرزے روسی جنگی ڈرونز میں استعمال ہونے کا انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT

بھارتی پرزے روسی جنگی ڈرونز میں استعمال ہونے کا انکشاف

بھارتی پرزے روسی جنگی ڈرونز میں استعمال ہونے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز

— یوکرینی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ روسی افواج کی جانب سے یوکرین میں استعمال ہونے والے جنگی ڈرونز میں بھارتی ساختہ پرزے پائے گئے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، یوکرینی صدارتی چیف آف اسٹاف اندری یرماک نے یہ دعویٰ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹیلیگرام” پر کیا۔
رپورٹ کے مطابق، یہ ڈرونز نہ صرف فرنٹ لائنز پر بلکہ شہری آبادی پر حملوں کے دوران بھی استعمال کیے گئے، جن کے ملبے سے بھارتی پرزے برآمد ہوئے۔ یوکرینی حکام نے بھارتی ساختہ پرزوں کی موجودگی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے بھارت کی نام نہاد غیر جانبداری پر سوالات اٹھتے ہیں۔

یوکرین کا مؤقف ہے کہ مودی حکومت روس کو فوجی ساز و سامان فراہم کرکے اس جنگ سے سیاسی اور اقتصادی فائدہ اٹھا رہی ہے، جو یوکرین میں تباہی کا باعث بن رہی ہے۔ یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا ہے جب بھارت خود کو روس اور یوکرین کے درمیان تنازع میں غیر جانبدار ظاہر کرتا رہا ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارتی پرزوں کی موجودگی نے نہ صرف مودی سرکار کی دوغلی پالیسی کو بے نقاب کیا ہے بلکہ اس کی جارحانہ خارجہ پالیسی کو بھی عالمی امن کے لیے خطرہ بنا دیا ہے۔

عالمی سطح پر اس معاملے پر سخت ردعمل متوقع ہے، اور بھارت کو اپنی پوزیشن واضح کرنے کے لیے شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرروزویلٹ کی نجکاری کے مالیاتی مشیر کے کام چھوڑنے سے قومی خزانے کو 5 کروڑ ڈالر نقصان کا خدشہ روزویلٹ کی نجکاری کے مالیاتی مشیر کے کام چھوڑنے سے قومی خزانے کو 5 کروڑ ڈالر نقصان کا خدشہ بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ کیوں ناکام ہوا؟ تفصیلات سامنے آگئی یوم آزادی کی آمد،اسلام آباد میں باجوں کی فروخت اوراستعمال پر پابندی عائد روس سے تیل خریدنا بند نہ کیا تو مزید ٹیرف کیلیے تیار رہیں، ٹرمپ کا چین کو انتباہ بھارت نے مزید ٹیرف عائد کرنے کا ٹرمپ کا فیصلہ غیر منصفانہ اوربلا جواز قرار دیدیا امریکا کیساتھ کشیدگی میں اضافہ، مودی 7سال بعد چین کا دورہ کریں گے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

ممکنہ روسی حملے کا خطرہ، برطانوی جنگی طیاروں نے پولینڈ پر پروازیں شروع کردیں

برطانوی جنگی طیاروں نے پولینڈ کی فضاؤں میں پہلی بار نیٹو کی فضائی دفاعی پرواز سرانجام دی ہے۔ یہ مشن ‘ایسٹرن سینٹری’ آپریشن کا حصہ ہے جس کا مقصد اس ماہ روسی ڈرون کی دراندازی کے بعد مغربی اتحاد کے دفاع کو مضبوط بنانا ہے۔

برطانوی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ یہ اقدام پولینڈ کی فضائی حدود میں روسی مداخلت کے فوراً بعد کیا جا رہا ہے۔ برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے کہا کہ یہ واضح پیغام ہے کہ ‘نیٹو کی فضائی حدود کا بھرپور دفاع کیا جائے گا۔’

یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ کا روس پر نئی پابندیوں کا عندیہ، نیٹو ممالک پر روسی تیل کی خریداری بند کرنے کے لیے دباؤ

جمعہ کی شب برطانوی فضائیہ کے 2 ٹائیفون جنگی طیارے مشرقی انگلینڈ کے ایک فوجی اڈے سے اڑان بھر کر پولینڈ کی فضاؤں میں گشت پر مامور ہوئے اور ہفتہ کی صبح بحفاظت واپس برطانیہ پہنچ گئے۔

برطانوی حکومت نے اس مشن کو روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی جانب سے اب تک کی سب سے بڑی خلاف ورزی قرار دیا ہے جو یوکرین پر غیر قانونی جنگ کے آغاز کے بعد سامنے آئی ہے۔

#RAF Royal Air Force – Typhoon Deployment

Airbus KC.2 Voyager 1x:#43C6F4 ZZ331 – ASCOT9910

Eurofighter Typhoon FGR.4 2x:#43C6D5 ZK322 – ASCOT9911X#43CAEF ZK341 – ASCOT9912X

Eastwards deployment of two Typhoon FGR.4's from RAF Coningsby, supported by ASCOT9910 from Brize… pic.twitter.com/YOifMAFyzm

— Armchair Admiral ???????? (@ArmchairAdml) September 19, 2025

چیف آف دی ایئر اسٹاف، ایئر چیف مارشل ہارو سمائتھ نے کہا کہ برطانوی طیاروں نے نیٹو کے مشرقی محاذ پر اتحادیوں کے ساتھ شمولیت اختیار کی۔ ان کے بقول، ‘ہم پھرتیلے، مربوط اور طویل فاصلے پر فضائی طاقت دکھانے کے لیے تیار ہیں۔’

حکومت برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ دفاعی اخراجات کو 2027 تک جی ڈی پی کے 2.6 فیصد تک بڑھایا جائے گا تاکہ یورپ کی سیکیورٹی میں اضافہ ہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ اشارہ دیا جا سکے کہ برطانیہ اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ ٹرمپ نے یورپی ممالک پر بارہا تنقید کی ہے کہ وہ دفاعی اخراجات میں امریکا پر انحصار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت اور روس چین کے گہرے تاریک سائے میں کھو گئے، ٹرمپ

ادھر یورپ میں کشیدگی اس وقت مزید بڑھ گئی جب نیٹو رکن ملک اسٹونیا نے الزام لگایا کہ جمعہ کو روس کے 3 فوجی طیاروں نے اس کی فضائی حدود میں 12 منٹ تک پرواز کی جو کہ ‘غیر معمولی طور پر ڈھٹائی’ پر مبنی خلاف ورزی تھی۔ برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے اس پر بھی روس کی ‘بے پرواہ اور خطرناک سرگرمی’ کی شدید مذمت کی اور بتایا کہ یہ حالیہ دنوں میں تیسری بار نیٹو کی فضائی حدود کی خلاف ورزی ہے۔

روسی وزارت دفاع نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے طیارے صرف غیر جانبدار فضاؤں میں پرواز کر رہے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایئرفورس برطانیہ پولینڈ روسی حملہ

متعلقہ مضامین

  • نریندر مودی کی بھارتیوں سے غیرملکی مصنوعات ترک کرنے کی اپیل
  • باتھ روم میں موبائل فون استعمال کرنےسے بواسیر ہونے کا انکشاف
  • وزارتوں، ڈویژنز کا 265 ارب سے زائد کے فنڈز استعمال نہ کرنے کا انکشاف
  • روسی جنگی طیارے 12 منٹ تک ہماری فضائی حدود میں رہے, اسٹونیا کا الزام
  • ممکنہ روسی حملے کا خطرہ، برطانوی جنگی طیاروں نے پولینڈ پر پروازیں شروع کردیں
  • روس نے یوکرین پر 40میزائل اور 580ڈرون برسا دیے
  • روسی طیاروں نے 12منٹ تک فضائی حدود کی خلاف ورزی کی‘ اسٹونیا کا الزام
  • روس کا یوکرین کے مشرق میں واقع گاﺅں بریزووے پر قبضہ کا دعویٰ
  • روس کے جنگی طیارے ہماری حدود میں 12 منٹ تک رہے: اسٹونیا حکومت کا دعویٰ
  • خوارج کی جانب سے مساجد کو فتنہ انگیزی کےلئے استعمال کرنے کا ہولناک انکشاف