Nawaiwaqt:
2025-09-21@18:59:08 GMT

ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT

ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک میں بارشوں کے ایک اور سپیل کی پیشگوئی کر دی گئی۔پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بلوچستان میں بادل برسنے کی توقع ہے، مظفرآباد اور گرد و نواح میں بارش ہوئی، کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی، بارشوں کے باعث دریائے چناب اور جہلم میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ بڑھ گیا۔سوات اور پنجکوڑہ کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بڑھ گیا، تربیلا، کالا باغ، چشمہ، تونسہ اور گڈو بیراج میں درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر اسپل ویز کھول دیئے گئے، خانپور ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہونے لگے، ہائی لیول سے صرف 11 فٹ کم رہ گیا۔،واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کے متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کو لوگوں کو ریسکیو کرنے اور نکاسی آب کیلئے اقدامات کی ہدایت کر دی، سیلابی صورتحال اور لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے و امدادی کارروائیوں کی نگرانی کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

جلال پور پیر والا کو مزید سیلابی پانی سے بچانے کے لیے اقدامات جاری

پنجاب کے وزیر برائے آب پاشی کاظم پیر زادہ نے کہا ہے کہ اریگیشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں پوری طرح متحرک ہیں، اور جلالپور پیر والا کو بچانے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خود جلالپور شہر اور متعلقہ علاقے کی ہر گھنٹے کے بعد رپورٹ لے رہی ہیں۔

کاظم پیر زادہ نے بتایا کہ اریگیشن ڈیپارٹمنٹ مختلف مقامات پر پانی کی ولاسٹی اور پھیلاؤ کو گیج کے ذریعے مسلسل مانیٹر کررہا ہے۔ ٹیکنیکل کمیٹی نے نوراجہ اور بھٹہ بند کو دوبارہ مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور دونوں اطراف سے کام شروع کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیاں، وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹیم روانہ

انہوں نے مزید کہاکہ لودھراں والی سائیڈ پر اریگیشن ڈیپارٹمنٹ کی مشینری کل رات سے راستہ بنا رہی ہے کیونکہ بند کی ایک سائیڈ پر موجود پانی کی وجہ سے یہ اقدام ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موٹروے والی سائیڈ پر موجود شگاف کو پُر کرنے کے لیے ہیوی مشینری پہنچ چکی ہے اور دونوں اطراف سے کام جاری ہے۔ اریگیشن کی ٹیکنیکل ٹیم ہر گھنٹے بعد پانی کے ذخیرے کی صورتحال مانیٹر کر رہی ہے۔

کاظم پیر زادہ نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جلالپور شہر محفوظ رہے گا، اور انشااللہ اب جلالپور شہر سیلابی پانی سے مزید متاثر نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ موٹروے کی طرف جانے والا پانی بھی بتدریج کم ہو رہا ہے، اور دونوں سائیڈ کے 6 شگاف پُر کرنے کا عمل بہت جلد شروع ہو جائے گا، جس کے بعد انشااللہ صورتحال نارمل ہو جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ سیلاب کی وجہ سے لاکھوں پاکستانی بھائی بے گھر ہوئے اور انہیں نقصان اٹھانا پڑا۔ سیلاب آنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خود جا کر سیلاب متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا، اور نہ صرف انتظامیہ، اریگیشن، ریسکیو بلکہ اپنے اراکین اسمبلی کو بھی ریسکیو آپریشن کے لیے متحرک کیا۔

کاظم پیر زادہ کے مطابق علی پور اور جلالپور پیر والا سے 70 سے 90 فیصد آبادی متاثر ہوئی ہے، اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اس سنگین صورتحال میں مریم اورنگزیب کی سربراہی میں وزارتی ٹیم کو 10 دن کے لیے علی پور بھیجا گیا، جس میں خواجہ سلمان رفیق، رانا سکندر حیات، صہیب بھرت اور کاظم پیر زادہ شامل تھے۔

’ٹیم نے دن رات کام کیا اور مریم اورنگزیب نے جلالپور میں اپنی نگرانی میں ریسکیو آپریشن کرایا۔ وزارتی ٹیم پوری آبادی کے ریسکیو ہونے تک علاقے میں موجود رہی۔‘

انہوں نے کہاکہ علی پور میں حالات بہت خراب تھے، مگر انخلا آپریشن کی ضرورت نہیں تھی، ریلیف آپریشن درکار تھا۔ وہاں لوگوں کو خوراک اور امدادی سامان کی فوری ضرورت تھی۔ وزارتی ٹیم نے سلطان پور، شہبازپور اور دیگر مقامات پر 15،15 گھنٹے امدادی سامان کی ترسیل کی نگرانی کی اور ٹیم لیڈر کے ہمراہ سیلاب زدگان کے ساتھ وقت گزارا۔

کاظم پیر زادہ نے مزید کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے دریاؤں میں پانی کم ہو رہا ہے، تاہم لودھراں اور جلالپور کے ساتھ ہوتا ہوا حفاظتی بند موٹروے تک آتا ہے، جس میں شگاف پڑنے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ زمیندارہ بند ٹوٹنے سے موٹروے کی بائیں سائیڈ تک پانی پہنچنا شروع ہوگیا۔

انہوں نے کہاکہ صورتحال کا علم ہوتے ہی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے خصوصی ویڈیو لنک میٹنگ کے ذریعے این ایچ اے، سوئی گیس سمیت تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ اریگیشن ڈیپارٹمنٹ سے موٹروے کے نیچے سے گزرنے والے پانی کی ولاسٹی اور پھیلاؤ کے بارے میں رپورٹ طلب کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ سینیئر وزیر مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی موجودگی میں اجلاس میں ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا، جس میں این ایچ اے، سوئی گیس، ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ، پولیس ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر ادارے شامل ہیں۔ یہ کمیٹی روزانہ میٹنگ کرکے پانی کی صورتحال مانیٹر کر رہی ہے۔

کاظم پیر زادہ نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کو مطمئن ہونا چاہیے کہ پنجاب کے تمام وسائل کا رخ سیلاب زدگان کی طرف ہے۔ سیلاب زدگان کے ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا عزم غیر متزلزل ہے، اور ان کی موجودگی میں سیلاب متاثرین کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ انشااللہ سیلاب زدگان بہت جلد اپنے علاقوں میں واپس جائیں گے اور انہیں محفوظ مقامات پر آباد کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف بہت جلد بحالی پروگرام کا اعلان کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: سیلابی ریلے پنجاب کے بعد سندھ میں داخل، گڈو بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، کئی دیہات ڈوب گئے

کاظم پیر زادہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر اڑنے والی افواہوں پر کان نہ دھریں۔ بہاولپور کے سیلاب زدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار نہ دینے کی افواہیں درست نہیں ہیں، بلکہ بہاولپور بھی آفت زدہ علاقوں میں شمار ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کسی بھی سیلاب زدہ علاقے اور فرد کو نظر انداز نہیں کریں گی۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے منصوبوں کی رفتار کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پنجاب ذمہ دار اور محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اقدامات جاری پنجاب میں سیلاب جلال پور پیر والا سیلابی پانی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • جلال پور پیر والا کو مزید سیلابی پانی سے بچانے کے لیے اقدامات جاری
  • پنجاب میں سیلابی صورتحال ختم، سڑکوں کی بحالی پر کام جاری
  • ٹھٹھہ: دریائے سندھ میں سیلابی صورت حال، ڈپٹی کمشنر کا متاثرہ علاقوں کادورہ
  • چناب اور ستلج سے اوچ شریف، احمد پور شرقیہ میں تباہی، ایم 5 کا دوسرا حصہ بھی متاثر
  • علی پور میں ،راشن لے جاتے ہوئے 4 افراد سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق  
  • ملتان، سکھر موٹروے کا مشرقی ٹریک سیلابی پانی سے ٹوٹ گیا
  • سیلابی صورتحال ، کوٹری بیراج ہیڈ ورکس پر کنٹرول روم قائم
  • سیلابی صورتحال کے باوجود مہنگائی میں کمی ہوگئی
  • مون سون کا سلسلہ ختم، آئندہ ہفتے بارش کا کوئی امکان نہیں،تمام دریاﺅ ں میں صورتحال نارمل ہو گئی ہے. پی ڈی ایم اے
  • اے سی سی کا سالانہ اجلاس ہنگامہ خیز ثابت ہونے کا امکان