لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب پولیس  اور ٹریفک وارڈنز کے بعد موٹروے پولیس بھی بدمعاش بن گئی، جس کو دل چاہا جب چاہا تشدد کیا، ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں موٹروے پولیس اہلکار ایک بچے کے سر پر جوتیاں ما رہاہے اور جب ایک صحافی یہ منظر اپنے کیمرے میں عکسبند کرتاہے تو یہ اہلکار اس کے بھی گلے پڑ جاتاہے ۔

ایک اور ظالم سامنے آ گیا
موٹروے پولیس اہلکار غریب بچے کے سر میں جوتے مار رہا ہے ، تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے
جب صحافی اوپر پہنچا تو اس سے مائیک چھیننے کی کوشش کی گئی pic.

twitter.com/fM5dEGG1dU

— Ahmad Hassan Bobak (@ahmad__bobak) August 7, 2025

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک موٹروے پولیس اہلکار ایک بچے کو سر پر جوتیاں مار رہاہے لیکن جب صحافی کیمرہ لے کر اندر کمرے میں پہنچتا ہے تو اس اہلکار کے رنگ اُڑ جاتے ہیں اور وہ بچے پر تشدد کے الزام سے فوری انکار کرتا ہے جبکہ اس کا ویڈیو ثبوت موجود ہوتاہے ، صحافی بار بار اس سے پوچھتا ہے کہ آپ نے اسے کیوں مارا لیکن وہ اہلکار صحافی کو کمرے سے باہر آنے کا کہتا ہے اور ساتھ ہی اس کے ساتھ بھی ہاتھا پائی کرتا ہے ۔ 

بالی ووڈ اداکارہ ہما سلیم قریشی کے چچا زاد بھائی کو دہلی میں قتل کردیا گیا

یہ ویڈیو ز اس بات کا ثبوت ہیں کہ پنجاب میں پولیس راج ہے ، ان کو کوئی پوچھنے والا ہی نہیں ہے  اور آئے روز اس طرح کی بدمعاشی کی ویڈیوز سامنے آتی رہتی ہیں ۔ موٹروے پولیس کی جانب سے اس واقعے کا تاحال کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ہے۔

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: موٹروے پولیس

پڑھیں:

سندھ پولیس کا ایک اور اہلکار شہید

سندھ کے ضلع کشمور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کشمور میں نامعلوم ملزمان نے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ نے پولیس اہلکار کی شہادت کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کشمور فی الفور جملہ پولیس کاروائی سے آگاہ کریں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس کلنگ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ پولیس حفاظت خود اختیاری کے تحت گشت،ناکہ بندی، پیٹرولنگ اور دیگر امور کو یقینی بنائے۔

متعلقہ مضامین

  • ویکسین مہم سے طالبات کی حالت خراب، وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی
  • کراچی، فائرنگ سے صحافی امتیاز میر زخمی
  • ماہرہ خان بھی ’اچھا جی ایسا ہے کیا‘ میم ٹرینڈ میں شامل، ویڈیو وائرل
  • ایشیا کپ: سری لنکا اور بنگلادیش کے درمیان سنسنی خیز آخری اوور میں کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل
  • سندھ پولیس کا ایک اور اہلکار فائرنگ سے جاں بحق
  • سندھ پولیس کا ایک اور اہلکار شہید
  • سوریا کمار یادیو کو عمان کیخلاف میچ میں روہت شرما کی یاد کیوں آئی، ویڈیو وائرل
  • بھارتی گلوکار زوبین گرگ کی حادثے سے کچھ دیر پہلے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • جلال پور پیروالا: موٹروے ایم 5 کا ایک اور حصہ سیلاب میں بہہ گیا
  • جلال پور پیروالا پر موٹروے ایم 5 کا ایک اور حصہ سیلاب میں بہہ گیا