جہیز اور دُلہن کے تحائف پر پابندی کیلئے قانون کو مؤثر بنانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک : قومی وقار نسواں کمیشن نےجہیز اور دُلہن کے تحائف پر پابندی کیلئے متعلقہ اداروں سے تجاویز طلب کر لیں۔
گزشتہ روز قومی کمیشن برائے وقار نسواں نے خاندانی قوانین کے جاری نظرثانی عمل کے تحت جہیز اور دلہن کے تحائف (پابندی) ایکٹ 1976 پر دوسرا قومی مشاورتی اجلاس منعقد کیا۔
اجلاس کی صدارت چیئرپرسن وقار نسواں کمیشن اُمِ لَیْلیٰ اظہر نے کی جس میں متعلقہ وزارتوں اور اداروں کے کلیدی نمائندگان نے شرکت کی جب کہ شرکا نے قانون کا دفعہ وار جائزہ لیا۔
الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں
یہ اجلاس قانونی اصلاحات کے سلسلے کی اہم کڑی ہے جو قومی اسمبلی کی جینڈر مین اسٹریمِنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کی ہدایات اور وقار نسواں کمیشن ایکٹ 2012 کے تحت کمیشن کے دائرہ اختیار کے مطابق منعقد کیا گیا۔
اجلاس میں جہیز اور دلہن کے تحائف پر پابندی کیلئے قانون کو موثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور اس سلسلے میں قومی وقار نسواں کمیشن نے متعلقہ اداروں سے تجاویز طلب کرلیں۔
خاتون نے بوائے فرینڈ سے تحفے کے طور پر لیے آئی فونز فروخت کرکے اپنا گھر خرید لیا
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وقار نسواں کمیشن کے تحائف
پڑھیں:
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات24ستمبر کو ہوں گے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-08-17
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے 14 اضلاع کی 29 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات 24 ستمبر 2025کو منعقد ہوں گے، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پولنگ اسٹیشنز کے اندر موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کردی ہے، صرف پریزائڈنگ افسران، اسسٹنٹ پریزائڈنگ افسران اور سیکورٹی اہلکاروں کو موبائل فون لے جانے کی اجازت ہو گی۔مزید برآں کہ الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشنز ایکٹ 2017 کی شق نمبر 182 کے تحت پولنگ سے 48 گھنٹے قبل کسی بھی قسم کے عوامی اجتماعات، کارنر میٹنگز اور جلسے جلوسوں پر بھی پابندی ہوگی، یہ پابندی 22 اور 23 ستمبر کی درمیانی شب سے پولنگ کے اختتام تک نافذ العمل رہے گی۔اس سلسلے میں صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن شفاف، غیر جانبداراور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیئے مکمل اور دیر پا اقدامات کر رہا ہے، انہوں نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرننگ افسران، سیکورٹی اہلکاروں اور متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور انتخابی قوانین اور ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔