اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 07 اگست 2025ء) غزہ بھر میں خوراک کی شدید قلت برقرار ہے جبکہ طبی کارکنوں نے خبردار کیا ہے کہ روزانہ بڑی تعداد میں زخمیوں کی آمد کے باعث ہسپتالوں پر بوجھ میں اضافہ ہو گیا ہے اور صحت کی خدمات بند ہونے کو ہیں۔

اقوام متحدہ کے اداروں نے گلن بارے سنڈروم (جی بی ایس) نامی بیماری سے دو بچوں سمیت تین اموات کی تصدیق کی ہے۔

یہ مرض لاحق ہونے کی صورت میں عضلات اچانک کمزور پڑ جاتے ہیں اور متاثرہ فرد جسمانی طور پر مفلوج ہو سکتا ہے۔ Tweet URL

غزہ میں جنگ شروع ہونے سے قبل ہر سال اس بیماری کے چند ہی مریض سامنے آتے تھے۔

(جاری ہے)

طبی حکام نے بتایا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد 64 افراد میں اس بیماری کی تشخیص ہو چکی ہے۔ اس مرض میں مبتلا اور شدید زخمی لوگوں کے علاج معالجے کی خصوصی سہولیات پر بوجھ غیرمعمولی طور سے بڑھ گیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق، 'جی بی ایس' کے 30 فیصد مریضوں کو انتہائی نگہداشت درکار ہوتی ہے لیکن غزہ میں ابتدائی سطح پر اس کے علاج کے لیے درکار ادویات بھی موجود نہیں ہیں۔

گلن بارے سنڈروم کیا ہے؟

یہ ایک عصبی بیماری ہے جو اعصابی نظام کو متاثر کر کے عضلات کو مفلوج کر دیتی ہے۔ یہ وبائی مرض نہیں اور عام طور پر جسمانی زخم یا جراثیموں سے پھیلتا ہے جو فرد کے مدافعتی نظام کو متاثر کرتے ہیں۔

اس بیماری کے زیادہ تر مریض چند ہفتوں میں صحت یاب ہو جاتے ہیں۔ تاہم 'ڈبلیو ایچ او' نے واضح کیا ہے کہ بہترین طبی سہولیات کی موجودگی میں بھی پانچ فیصد مریضوں کے موت کا شکار ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔

غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد متعدی بیماریوں کی کئی وبائیں پھیل چکی ہیں جن میں پولیو، ہیضہ، ہیپا ٹائٹس اے اور خارش شامل ہیں۔

ناکافی امداد

اقوام متحدہ کے عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے غزہ میں بڑے پیمانے پر امداد کی فراہمی کے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے نہایت معمولی مقدار میں امداد بھیجنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

ادارے کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنڈی مکین نے کہا ہے کہ فضا سے گرائی جانے والی امداد سے قحط جیسے حالات پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔ غزہ میں پانچ لاکھ افراد فاقوں کا شکار ہیں اور زمینی راستے سے بڑی مقدار میں امداد بھیجنا ہی ان کی مدد کا واحد طریقہ ہے جس پر عملدرآمد کے لیے مزید انتظار کا وقت نہیں رہا۔

امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے طبی شراکت داروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگی کارروائیوں میں اور امداد کی تلاش میں نکلے لوگوں پر حملوں میں روزانہ بڑے پیمانے پر شہریوں کے ہلاک و زخمی ہونے کے اوسطاً آٹھ واقعات پیش آ رہے ہیں۔

طبی سامان کی قلت

گزشتہ مہینے وسطی غزہ کے علاقے دیرالبلح میں 'ڈبلیو ایچ او' کے طبی گودام کی تباہی سے لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کا کام بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

علاقے میں جراثیم کش ادویات کی قلت ہو گئی ہے جس کے باعث گردن توڑ بخار کے مریضوں کی تعداد حالیہ جنگ کے عرصہ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس بیماری کے مشتبہ مریضوں کو محفوظ طور سے سنبھالنے کے لیے نصر میڈیکل کمپلیکس اور الاقصیٰ ہسپتال میں علیحدہ خیمے لگا دیے گئے ہیں۔

'اوچا' کے مطابق، غزہ کے ہسپتالوں میں علاج کے لیے آنے والے مریضوں میں 83 فیصد تعداد بموں اور گرنیڈ کے حملوں میں زخمی ہونے والوں کی ہے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے لیے

پڑھیں:

امریکا میں پہلی بار دل کے مریضوں کے لیے جدید اسٹینٹ کا استعمال

امریکی ریاست اوہائیو میں واقع ریورسائیڈ میتھوڈسٹ اسپتال نے ایک اہم سنگِ میل عبور کیا ہے، جہاں پہلی بار دل کے مریضوں کے لیے جدید اسٹینٹ (Stent) کا کامیاب استعمال کیا گیا ہے۔

یہ اسٹینٹ نئی ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، جسے کم انویسیو (minimally invasive) طریقے سے دل کی شریانوں میں نصب کیا جاتا ہے۔

یہ اسٹینٹ زیادہ لچکدار، دیرپا اور محفوظ ہے، اور خون کی روانی کو بہتر بنانے میں زیادہ مؤثر سمجھا جاتا ہے۔

اس اقدام سے دل کی بیماریوں کے علاج میں نیا دور شروع ہونے کی امید ہے، خاص طور پر ان مریضوں کے لیے جنہیں روایتی اسٹینٹ یا بائی پاس سرجری سے خطرہ ہوتا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ یہ جدید اسٹینٹ تیزی سے بحالی (faster recovery) میں مدد دیتا ہے اور مریض کو طویل مدت کی پیچیدگیوں سے بھی بچاتا ہے۔

اوہائیو امریکہ کی ان ریاستوں میں شمار ہوتی ہے جہاں صحت کے میدان میں جدتیں تیزی سے اپنائی جا رہی ہیں۔ اس کامیابی کو امریکا میں کارڈیالوجی کے شعبے میں ایک انقلابی قدم تصور کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • انڈونیشیا نے غزہ کے زخمیوں کے لیے جزیرہ گالانگ پر طبی سہولت قائم کرنے کا اعلان کر دیا
  • پاکستان کی حالیہ بارشوں کو گلوبل وارمنگ نے تباہ کن بنایا. تحقیق
  • سٹاک مارکیٹ کے ریکارڈ حد عبور کرنے پر وزیراعظم کا اطمینان: اسلام آباد میں شدید بارش، نگرانی کیلئے کمیٹی قائم
  • کراچی، ماڑی پور روڈ پر شدید ٹریفک جام، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
  • دیامر: 20 وادیوں میں سیلاب سے تباہی، ریلیف آپریشن میں سست روی
  • چیئرمین سی ڈی اے کا کیپیٹل ہسپتال کا دورہ، مریضوں کیلئے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت
  • امریکا میں پہلی بار دل کے مریضوں کے لیے جدید اسٹینٹ کا استعمال
  • بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں کلاؤڈ برسٹ سے قصبہ تباہ، 4 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا
  • تمنا بھاٹیا کا تھوک سے کیل مہاسوں کا علاج کرنے کا دعویٰ