مخصوص نشتوں پر بحال ہونے والے 18 اراکان قومی اسمبلی کی لاٹری ؛71 لاکھ روپے ملنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک : مخصوص نشستوں پر بحال ہوئے 18 اراکین قومی اسمبلی کو لاٹری نکلنے کا انتظار ہے، ان کی سال بھر کی تنخواہیں ایک ساتھ ملنے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ تذبذب کا شکار ہے کہ بحال ہوئے ارکان کو پرانی تنخواہیں دینی ہیں یا نہیں؟ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نےفنانس ڈیپارٹمنٹ سے رائے مانگ لی اسپیکر کی منظوری کے بعد رواں اجلاس کے دوران فیصلہ متوقع ہے۔
جنوری 2025ء سے ایم این اے کی تنخواہ 7 لاکھ 30 ہزار ہوچکی ہے، منظوری کی صورت میں ہر ایم این اے کو 71 لاکھ روپے بقایاجات ملنے کا امکان ہے۔ 18ایم این ایز کو ادائیگیوں کیلئے مجموعی طور پر 12کروڑ78لاکھ روپے درکار ہیں۔
7 ماہ کے دوران لاہورکے مختلف علاقوں میں 204 افراد قتل
واضح رہے کہ 13 مئی 2024ء کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر 18 ارکان معطل کیے گئے تھے، 2 جولائی 2025ء کو سپریم کورٹ نے تمام ارکان کو بحال کردیا تھا، بحال ہونے والوں میں 15 خواتین اور 3 اقلیتی ارکان شامل ہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی
پڑھیں:
پارلیمنٹ ہاؤس میں ارکان اسمبلی کے کھانے سے کاکروچ نکل آئے، ویڈیو وائرل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اگست2025ء) پارلیمنٹ ہاؤس میں ارکان اسمبلی کے کھانے سے کاکروچ نکل آئے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایک رکن نے لنچ کے وقت کھانے میں روٹیوں پر رینگتے کاکروچ دیکھ کر ویڈیو بنا لی۔ ارکان نے کاکروچ نکلنے پر اظہار برہمی کیا اور معاملہ اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا۔(جاری ہے)
ایم این ایز نے پارلیمنٹ لابی میں صفائی کی ابتر صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کیٹرنگ کمپنی اجلاس کے دوران ارکان اسمبلی کو کھانا فراہم کرتی ہے، ارکان اسمبلی کے لیے ظہرانے میں بوفے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی نے بھی کنٹریکٹ منسوخ کیے جانے کی تصدیق کر دی،اسمبلی حکام کے مطابق کھانے سے کاکروچ نکلنے کا واقعہ 10 دن پرانا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں ارکان اسمبلی کے کھانے سے کاکروچ نکل آئے، ویڈیو وائرل pic.twitter.com/aBmAn6nNSW
— Faizan Aasim (@FaizanAasim) August 6, 2025