2025-08-08@11:37:03 GMT
تلاش کی گنتی: 11595
«کو سلام پیش»:
فائل فوٹو سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صرف ماضی یاد کرنے نہیں بلکہ بہتر مستقبل کا اعادہ کرتے ہیں۔کراچی میں منعقدہ یوم آزادی کی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے افواجِ پاکستان کی بہادری اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق کے ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومِ آزادی فخر، شکرگزاری اور اتحاد کا پیغام لاتا ہے، خصوصی بچوں کے ساتھ جشن آزادی منانا اعزاز ہے۔وزیر ثقافت و سیاحت سندھ ذوالفقار علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج خصوصی بچے یہاں پر چیف گیسٹ ہیں، وزیراعلیٰ کی قیادت میں تمام محکمے...
لاہور میں پریس کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے اچھا کام کیا تو ٹھیک و گرنہ ہم سے زیادہ حکومتیں گرانے کا کسی کو تجربہ نہیں، اگر کسی کو اعتراض فوج ، بیوروکریسی یا حکومت سے ہے، تو اس کیخلاف بات کرنی چاہئے۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھاکہ موجودہ سسٹم ناجائز اور فارم سینتالیس والا ہے، ہمیں جس سیٹ پر نااہل قرار دیا گیا اب احتجاجا ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے 21 سے 23 نومبر تک ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع مینار پاکستان پر کرنے کا اعلان کردیا۔ منصورہ میں قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا...
اسلام آباد (صغیر چوہدری)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لکشمی پور میدان کے ہیرو میجر طفیل محمد شہید کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ میجر طفیل محمد شہید کے یوم شہادت پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید نے 8 اگست کو اپنے قیمتی خون سے بہادری اور جرات کی تاریخ لکھی اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا کر سبز ہلالی پرچم بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ نشان حیدر کے وارث عظیم سپہ سالار نے دشمن کی صفوں میں گھس کر اسے قتل کر دیا۔ میجر طفیل محمد شہید نے دشمن کی گولیوں کا سامنا کرتے ہوئے بٹالین کی قیادت کی اور بہادری کی لازوال داستان رقم کی۔...
سجاول (نیوز ڈیسک) عظیم صوفی بزرگ شاہ عنایت شہید کے عرس کے موقع پر ضلع سجاول کی انتظامیہ نے 12 اگست بروز منگل کو پورے ضلع میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ ضلع کے ڈپٹی کمشنر زاہد حسین کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق عرس کے موقع پر تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے، سکول، کالج اور مقامی سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ عرس کی تقریبات کا باضابطہ افتتاح صوبائی وزیر زکوٰۃ، عشر، اوقاف و مذہبی امور سید ریاض حسین شاہ شیرازی کریں گے۔ اس موقع پر مختلف روحانی، مذہبی اور ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں زائرین اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ یاد...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کو ان کی 67 ویں یومِ شہادت پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم اپنے شہداءکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ 67 برس قبل میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) نے دشمن کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے مادرِ وطن پر جان قربان کی، پوری قوم میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔ہم اپنے عظیم ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کی سلامتی کے لیے اپنی...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق اس ایوان کا کردار قابلِ ستائش ہے، تاریخ میں یہ لکھا جائے گا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے یکجا ہو کر بہت اچھا پیغام دیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ یہاں سے دشمن کو واضح پیغام گیا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے، اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے پاکستان کا بیانیہ مؤثر انداز میں پیش کیا۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی میڈیا پر پاکستان کی نمائندگی میں اہم کردار ادا کیا، یہ میرا فرض ہے کہ ان کی کوششوں کو تسلیم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مِس انفارمیشںن سے متعلق وزارتِ اطلاعات...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔وزیر اعظم شہبازشریف کا میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کو ان کی یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 67 برس قبل میجر طفیل محمد نے دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے مادرِوطن پر جان قربان کی۔وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔ میجر طفیل محمد شہید نے شجاعت و بہادری کی لازوال داستان رقم کی، شہباز شریف وزیراعظم شہبازشریف نے میجر طفیل محمد شہید نشانِ حیدر کے یوم شہادت پر اُنہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ...
معروف سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی جانب سے مذاق میں شوہر سے علیحدگی سے متعلق بیان اس وقت مہنگا پڑگیا جب انہیں سوشل میڈیا پر شادی کی آفرز کی لائنیں لگ گئیں۔شوہر سے ممکنہ علیحدگی کی بے بنیاد خبروں کے بعد اداکارہ کو شادی کی آفرز موصول ہونے لگیں اور ان کا ان باکس "رشتوں کی فرمائشوں" سے بھرچکا ہے۔عتیقہ اوڈھو نے ایک شو میں ہنستے ہوئے بتایا کہ میں نے مذاق میں کہا تھا کہ میری شادی خطرے میں ہے کیونکہ میں بہت زیادہ ڈرامے دیکھ رہی ہوں… اور شوہر کو مجھ سے شکایت ہے‘انھوں نے مزید کہا کہ یہ بیان وائرل ہوگیا اور لوگوں نے اسے سنجیدہ سمجھا۔ اب میرا ڈی ایم شادی کی آفرز سے بھرا ہوا...
جماعت اسلامی پاکستان نے 21 سے 23 نومبر کو لاہور میں اجتماع عام کا اعلان کر دیا۔منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 21، 22 اور 23 نومبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہو گا اور اس موقع پر بڑی تحریک کا آغاز ہوگا۔امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ اجتماع عام میں دنیا بھر سے اسلامی تحریکوں کے قائدین کو شرکت کی دعوت دیں گے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعت اسلامی نے طویل جدوجہد کرکے بڑی ٹیم تیار کی ہے، اب جماعت ملک کے لیے ایک بہترین اچھی آپشن بن کر سامنے آئے گی تاکہ گلے سڑے نظام...
ویب ڈیسک: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹاسروس تیسرے روز بھی معطل ہے۔ صوبائی حکام کے مطابق موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس سکیورٹی خدشات کی وجہ سے بندکی گئی۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس معطل ہونے سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے اور کاروباری برادری کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔ دوسری جانب صدر چیمبر آف اسمال انڈسٹریز کا کہنا ہے کہ موبائل انٹرنیٹ بند کرنالوگوں کے لیے معاشی مشکلات پیدا کردیتاہے، حکومت عوامی روزگار دونوں کے تحفظ کا حل نکالے۔ لاہور: دل کا دورہ پڑنے پر میاں، بیوی فلائی اوور سے گر کر جاں بحق
اسلام آباد کے کتنے ہوٹلوں کو شراب فروخت کرنیکی اجازت ہے؟ تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی دارالحکومت کے ہوٹلوں میں شراب کی فروخت سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے 5 ہوٹلوں میں شراب فروخت کی قانونی اجازت ہے۔ قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ شراب کی فروخت کے ایل ٹو لائسنس کی فیس 5 لاکھ روپے مقرر ہے جبکہ سالانہ تجدید لائسنس کی فیس ایک لاکھ 50 ہزار مقرر ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے...
ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال سے اہم ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب امریکہ نے بھارت پر روسی تیل کی خریداری کے باعث بھارتی اشیاء پر 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لگایا گیا یہ نیا ٹیرف تین ہفتوں میں نافذ العمل ہوگا۔ اس اقدام کا مقصد روس پر دباؤ بڑھانا ہے تاکہ وہ یوکرین میں جنگ ختم کرے، اور روسی تجارت کرنے والے ممالک کو متاثر کیا جائے۔ روسی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں پیوٹن اور اجیت ڈووال کو ہاتھ ملاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، تاہم ملاقات...
ویب ڈیسک: بجلی صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ پروٹیکٹڈ یونٹس کی تعداد بڑھانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ ذرائع وزارت توانائی کے مطابق ارکان اسمبلی نے 201 یونٹس پر 5 ہزار روپے اضافی بل بھجوانے کا معاملہ اٹھا دیا ہے، ارکان اسمبلی نے وزیراعظم شہباز شریف کو صارفین کے ساتھ ہونے والی زیادتی سے آگاہ کیا۔ ذرائع وزارت توانائی کا بتانا ہے کہ 201 کے بجائے 301 یونٹس استعمال کرنے والوں پر اضافی بل بھیجنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی ایک سالہ کارکردگی پر وکلاء کا اظہار تشکر ذرائع وزارت توانائی کے مطابق بجلی کے 301 یونٹس کو نان پروٹیکٹڈ شرح ڈیکلیئر کرنے کی تجویز ہے۔ ذرائع کا...
قوم کے ہیرو میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کو سلام: صدر و وزیر اعظم کے پیغامات WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کے 67 ویں یوم شہادت پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سربراہان نے خراج عقیدت پیش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر طفیل محمد شہید نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، میجر طفیل نے شدید زخمی ہونے کے باوجود دشمن کامقابلہ کیا اور اپنا مشن کامیابی سے مکمل کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بے مثال جرات اور عظیم قربانی کے اعتراف میں میجرطفیل...
تصویر بشکریہ جیو نیوز بنوں کے علاقے تختی خیل میں فرینٹیئر کور کی چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔ڈی پی او سلیم عباس کلاچی کے مطابق زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واقعے کے بعد فرینٹیئر کور اور پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
ایم ڈبلیو ایم کا اربعین مارچ ملتوی کرنے کا اعلان، حکومت سے 7 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) ایم ڈبلیو ایم نے حکومت سے مذاکرات کے بعد اربعین مارچ ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سکیورٹی وجوہات پر مشکل فیصلہ کیا، 7 نکات پر اتفاق کر لیا گیا، عراقی ویزے کی مدت میں 60 روز تک توسیع ہو گی، جن کے عراق کے ویزے جاری ہو چکے، حکومت انہیں رعایتی ٹکٹ دلائے گی، سرحد پر موجود طلبا کو بغیر رکاوٹ ایران میں داخل ہونے دیا جائے گا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کی 67 ویں برسی پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج سے 67 برس قبل شہید نے دشمن کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے مادرِ وطن پر اپنی جان قربان کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پوری قوم شہید کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔ ہم اپنے عظیم ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور پاکستان کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے جو دشمن کا ہر محاذ پر دلیری سے مقابلہ کر رہی...
ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متحدہ عرب امارات میں ممکنہ ملاقات کا اشارہ دیا ہے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب پیوٹن نے ماسکو میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ کئی دوست ممالک صدر ٹرمپ سے ان کی ملاقات کرانے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور وہ اس ملاقات کو ممکن بنانے میں مدد بھی کر رہے ہیں۔ روسی صدر نے کہا کہ اگر ٹرمپ سے ملاقات ہوئی تو وہ باہمی مفادات کی بنیاد پر ہوگی، اور متحدہ عرب امارات اس کے لیے ایک موزوں مقام ہو سکتا ہے۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ...
ویب ڈیسک: آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ بلاجواز قرار دے دیا۔ صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات نے سکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں تمام اسکول اب یکم ستمبر کو کھلیں گے۔ صوبائی حکومت نے یہ فیصلہ پنجاب میں موسمی صورتحال کی وجہ سے کیا ہے، دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے گرمیوں کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کو بلاجواز قرار دے دیا۔ اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے نیتن یاہو کے غزہ پر عسکری قبضے کی تجویز منظور کرلی ایسوسی ایشن نے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا اور...
افتخار میمن : سندھ حکومت نے صوفی بزرگ حضرت شاہ عبد الطیف بھٹائی کے عرس مبارک پر صوبے بھر میں 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیاہے ۔ سندھ حکومت نے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ سیکریٹری کلچر سندھ محمد خان کا کہنا تھا کہ 282 واں تین روزہ بھٹائی عرس مبارک ہفتہ سے شروع ہوگا،عرس کی تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں اور اس سلسلے میں کافی انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں۔ غزہ میں فوجی قبضہ بڑھانے کے سوال پر اسرائیلی سکیورٹی کابینہ کا اجلاس اُن کا کہنا تھا کہ ہفتہ کے روز شروع ہونےوالے بھٹائی عرس کا افتتاح کرنے کے لیئے وزیر ثقافت نے گورنرسندھ کودعوت دیدی ہے۔ ان کا...
لبنان کی کابینہ نے جمعرات کو چند دنوں میں دوسری بار اجلاس منعقد کیا تاکہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے پیچیدہ معاملے پر غور کیا جا سکے، یہ اجلاس ایک دن بعد ہوا جب ایران حمایت یافتہ جماعت نے حکومت کے اس فیصلے کو مسترد کر دیا جس میں 2025 کے آخر تک غیر سرکاری مسلح گروپوں کے اسلحے کے خاتمے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اجلاس میں امریکی تجویز پر بات ہوئی جس میں حزب اللہ کے بتدریج غیر مسلح ہونے، سرحدی علاقوں میں لبنانی فوج کی تعیناتی اور اسرائیلی افواج کے زیر قبضہ 5 سرحدی مقامات سے انخلا شامل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 4 شیعہ وزرا، جن میں 3 براہِ راست حزب اللہ یا اس...
پاکستانی سفیر کی پاک-چین تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی خواہش WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز لان ژو(شِنہوا) چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے اپنے دورہ لان ژو کے دوران کہا ہے کہ میں 17 سال بعد پہلی بار لان ژو آیا ہوں، شہر میں بہت بڑی تبدیلیاں آئی ہیں جو تقریباً ناقابل شناخت ہیں اور یہ تمام تبدیلیاں مثبت ہیں۔ ہاشمی نے کہا کہ گانسو اور پاکستان کے درمیان گہرے ثقافتی تعلقات موجود ہیں اور گانسو کی فنی تعلیم، زراعت و مویشی پالنے، پیٹروکیمیکل، معدنیات اور نئی توانائی کے شعبہ جات میں مہارت پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات سے مطابقت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے دورے کا مقصد ان اہم شعبوں میں...
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں جو ملکی معیشت کے استحکام اور بہتر مالیاتی حکمت عملی کا مظہر ہے۔جمعرات کو ڈیجیٹل نیشنل سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس 15 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.5 ارب ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔بلال اظہر کیانی نے کہا کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کے باعث ملک میکرو اکنامک استحکام کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مہنگائی کی شرح اور پالیسی ریٹ میں کمی آئی ہے جس سے کاروباری اور سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری...
راولپنڈی: تھانہ پیرودھائی علاقہ فوجی کالونی میں جرگہ کے فیصلہ پر غیرت کے نام پر قتل کی جانے والی سدرہ بی بی قتل کیس میں نئی بڑی پیش رفت ہوئی ہے، تفتیشی ٹیم نے قتل کا فتویٰ جاری کرنیوالے جرگہ کے سربراہ عصمت خان سے واردات میں استعمال کی جانے والی کلاشنکوف گھر سے برآمد کر لی۔ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کے سدرہ بی بی دوسری شادی کرکے مظفر آباد آزاد کشمیرگئی، وہ ساتھیوں ہمراہ کلاشنکوف لیکر مظفر آباد دوسرے شوہر عثمان کے گھر داخل ہوا،خواتیں اور افراد کو یرغمال بنا کر کمرہ میں چھپی سدرہ کو نکالا، اسلحہ نوک پر راولپنڈی لایا اور اپنے سامنے قتل کرایا، قتل کا فتویٰ میں نے جرگہ میں...
لبنان کی کابینہ نے ایک اہم اجلاس میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کابینہ اجلاس میں لبنان کی سول قیادت نے فوج سے کہا ہے کہ وہ ایک ایسا منصوبہ تیار کرے جس کے تحت سال کے آخر تک حزب اللہ کو غیر مسلح کردیا جائے۔ کابینہ اجلاس میں اس منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے زور دیا گیا ہے کہ ملک میں اسلحہ اب صرف ریاستی اداروں کے پاس ہی ہونا چاہیے۔ لبنان کے وزیر اطلاعات پال مورکوس نے کہا کہ کابینہ نے امریکی ایلچی ٹام بارک کی جانب سے پیش کردہ تجویز میں شامل عمومی اہداف کو منظور کر لیا۔ ان اہداف میں تمام غیر ریاستی مسلح گروہوں...
اسلام آباد: بلاول بھٹو سے امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سینئر ڈائریکٹر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیالپاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سینئر ڈائریکٹر سمیت دیگر عہدیداروں نے ملاقات کی جہاں علاقائی سلامتی، تجارتی اور سفارتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سینئر ڈائریکٹر رکی گل نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی جہاں سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری، سینیٹر شیری رحمان اور امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر اور دیگر بھی موجود تھے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور...
کراچی: حکومت سندھ نے 9 اگست (بروز ہفتہ) کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے 14 صفر 1447 ہجری بمطابق 9 اگست 2025 کو شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا فیصلہ کیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حضرت عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر صوبائی حکومت کے تمام دفاتر، خود مختار ادارے، نیم خود مختار ادارے، کارپوریشنز اور حکومت سندھ کے زیر انتظام تمام مقامی کونسلز کے دفاتر میں عام تعطیل ہوگی۔ حکومت سندھ نے واضح کیا کہ تمام ضروری خدمات کے حامل اداروں اور دفاتر کی چھٹی نہیں ہوگی، اس کے علاوہ دیگر...
سٹی 42: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی صدارت میں قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا اقتصادی کمیٹی اجلاس میں توانائی، تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر سمیت 28 منصوبے منظور ہوئے ، اجلاس میں وفاقی و صوبائی سطح پر اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی اسحاق ڈار نے کہا پائیدار معاشی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اداروں کو مضبوط اور معیشت کو مستحکم بنائیں گے۔ پاکستانی کرکٹر حیدر علی کو انگلینڈ میں مانچسٹر پولیس نے حراست میں لے لیا Captionنائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی صدارت میں قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں وفاقی و صوبائی وزراء اور سیکرٹریز نے شرکت کی ،اجلاس میں گلگت بلتستان...
وزیراعظم کا نئے مالی سال کے پہلے ہی ماہ برآمدات 2.7 ارب امریکی ڈالرز پہنچنے پر اظہار اطمینان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے ہی مہینے میں پاکستان کی برآمدات 2.7 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچنے پر اظہار اطمینان کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ جولائی 2024 تا جولائی 2025 برآمدات میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند ہے، صرف ایک ماہ میں برآمدات میں 9 فیصد اضافہ انتہائی تسلی بخش ہے، برآمدات پر مبنی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت کی بہترین معاشی پالیسیوں اور ترجیحات کی بدولت معاشی اشاریے درست سمت میں گامزن ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ...

چیئرمین سی ڈی اے سے اسلام آباد کے اراکین پارلیمنٹ کی ملاقات، اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں کے عوام کے مسائل کو حل کرنے پر اتفاق
چیئرمین سی ڈی اے سے اسلام آباد کے اراکین پارلیمنٹ کی ملاقات، اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں کے عوام کے مسائل کو حل کرنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے اسلام آباد کے اراکین پارلیمنٹ پر مشتمل وفد وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری، چیئرمین قومی اسمبلی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ اینڈ نارکوٹکس راجہ خرم شہزاد نواز سمیت رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اسلام آباد کے شہری و دیہی علاقوں کے عوام کو درپیش مسائل اور انکے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات...
سی ڈی اے کا اسلام آباد کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن، ڈی جی بلڈنگ کنٹرول فیصل نعیم، ڈپٹی ڈی جی انفورسمنٹ و ڈائریکٹر ڈی ایم اے ڈاکٹر انعم فاطمہ، ڈائریکٹر آئی سی ٹی رابعہ اورنگزیب اور دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس یو سی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اربعین پر جانے والے زائرین کو زمینی راستے فراہم نہ کئے گئے تو عراق میں مشی سے رہ جانے والے زائرین کے ہمراہ پاکستان میں شہر شہر گاؤں گاؤں مشی شروع کرنے کا اعلان کئے جانے کے ساتھ ساتھ چہلم امام حسین علیہ السلام کے جلوسوں کو احتجاجاً سڑکوں پر روکے جانے پر بھی غور کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت زائرین کو تحفظ اور سفری سہولت فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، حکومت کی جانب سے زائرین امام حسینؑ کے چہلم میں...
کمیٹی میں علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ شبیر میثمی، علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ مقصود علی ڈومکی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ صادق جعفری، علامہ حیات عباس نجفی، رضی حیدر رضوی اور کاظم عباس شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے زائرین اربعین کو درپیش مسائل سے متعلق حکومتی وفد سے ملاقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وحدت ہاؤس کراچی میں مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس کی سربراہی میں اجلاس کے بعد زائرین کے مسئلے پر حکومتی وفد سے ملاقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ اجلاس میں کاروان سالار، ملی جماعتوں کے قائدین بھی موجود تھے۔ کمیٹی حکومتی وفد سے ملاقات کرے گی۔ کمیٹی میں وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال...
بلال اظہر کیانی(فائل فوٹو)۔ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے کے بعد ہمیں 19فیصد ٹیرف ملا، یہ ساؤتھ ایشین ریجن میں سب سے کم ٹیرف ہے۔ اس سے یقیناً ہماری ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا۔وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ ہماری سب سے زیادہ برآمدات امریکا کو کی جاتی ہیں۔ گزشتہ برس ہماری برآمدات 32 ارب ڈالر تھی، ان 32 ارب ڈالر میں سے امریکا کو چھ ارب ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ماضی میں جب سائفر لہرائے جا رہے تھے تو کوئی امریکا سے ایسی ڈیل کی توقع نہیں کر رہا تھا۔انھوں نے کہا کہ اپوزیشن بھی ہمیں داد دے گی کہ تمام تر کوششوں کے باوجود...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں توانائی کے ملکی شعبے کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیر اعظم آفس کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر پاور اویس احمد خان لغاری، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، پاور ریفارمز اور ایس آئی ایف سی کی نیشنل کمیٹیز، فنانس اینڈ پاور کے سیکرٹریز اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔(جاری ہے) اجلاس کے دوران توانائی کی کھپت کے اعدادوشمار، قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار، سبسڈی کے انتظام اور ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن کے نقصانات میں کمی سمیت مالیاتی استحکام اور طویل مدتی استحکام کو متاثر کرنے والے کلیدی مسائل پر...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں ماحول اور عوامی صحت کے تحفظ کے لیے ایک بڑا اورانقلابی قدم اٹھاتے ہوئے دریائے راوی میں گرنے والے 54 کلومیٹر طویل ہڈیارا ڈرین کو زہریلے صنعتی فضلے اور مضر صحت گندگی سے پاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے متعلقہ محکموں اور ضلعی حکام کو اہداف دے دیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے 50 سے زائد صنعتی یونٹس کو ستوکاتلہ ڈرین کے ذریعے ہڈیارا ڈرین میں کچرا پھینکنے سے روکنے کے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ اسی طرح فیصل آباد کی صنعتوں کو شہری آبادی سے ہٹا کر انڈسٹریل اسٹیٹ میں منتقل کرنے اور سیالکوٹ میں چمڑا رنگنے والی فیکٹریوں کو مخصوص صنعتی علاقوں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جوہری صلاحیت کو مکمل طور پر ختم کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک کو اسرائیل کے ساتھ ابراہیمی معاہدے میں شامل ہونے کی تلقین کی ہے۔ امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری پیغام میں کہا کہ ان کے لیے سب سے اہم ہدف یہی ہے کہ تمام عرب اور خلیجی ممالک اسرائیل سے تعلقات کو معمول پر لانے کے عمل کا حصہ بنیں۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی جوہری طاقت کو "مکمل طور پر تباہ" کر دیا گیا ہے تاہم امریکی صدر اس حوالے شواہد پیش نہیں کیے۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اب اگر مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک معاہدات ابراہیمی میں شامل ہو جائیں تو خطے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) پاکستان کے رہنما فرخ کھوکھر نے قائد جے یو آئی حضرت مولانا فضل الرحمٰن سے اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں جے یو آئی کی تنظیمی حکمتِ عملی اور عوامی رابطہ مہم پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر فرخ کھوکھر نے اعلان کیا کہ وہ ستمبر کے مہینے میں پنجاب سمیت پورے پاکستان کے دورے میں تیزی لائیں گے۔ اس مہم کا مقصد ملک بھر کے نوجوانوں کو جے یو آئی میں شامل ہونے کی دعوت دینا اور تنظیمی صفوں کو مزید متحرک کرنا ہوگا۔ فرخ کھوکھر کی قیادت میں ہونے والی یہ مہم جے یو آئی...
وزیراعظم نے کہا کہ خواتین ہماری افرادی قوت کا بہت بڑا حصہ ہیں، خواتین کو ملازمت کے زیادہ سے زیادہ مواقع دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں، فوٹو: پی آئی ڈی وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، یہ ہمارے ملک کا انتہائی اہم اور قیمتی اثاثہ ہیں، نوجوانوں کو معاشی ترقی میں کردار ادا کرنے کے مواقع دینے کےلیے اقدامات کر رہے ہیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں بڑھتی آبادی اور اس کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بڑھتی آبادی اور مسائل سے نمٹنے کےلیے صوبوں کے تعاون سے موثر حکمت عملی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ...
---فائل فوٹو پشاور ہائیکورٹ نے نگران حکومت کے دوران بھرتی ملازمین کی برطرفی کے خلاف دائر درخواستیں خارج کر دیں اور صوبائی حکومت کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔عدالت نے نگران حکومت کے دوران بھرتی ملازمین کی نوکریوں سے برطرفی سے متعلق کیس کا 17 صحفات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔فیصلے میں عدالت نے کہا کہ کے پی حکومت نے نگران دور میں سرکاری ملازمین کی تعیناتیوں کے خلاف قانون پاس کیا، نگران دور میں بھرتی کیے گئے7 ملازمین نے متعلقہ ایکٹ کو چیلنج کیا، درخواست گزاروں کے وکلاء کے مطابق درخواست گزاروں کو قانون کے مطابق بھرتی کیا گیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے ڈیڑھ کروڑ روپے کی کرپشن پر جج کو برطرف کردیا پشاور پشاورہائیکورٹ نے کرپشن کے الزام...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں آبادی کی سالانہ شرح 2.55 فیصد ہے جو تشویشناک حد تک زیادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے لیے مؤثر منصوبہ بندی وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ انہیں ملکی معیشت کا فعال حصہ بنایا جا سکے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا ایک بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، جو ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو...
سیکرٹری کلچر سندھ محمد خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 282 واں تین روزہ عرس مبارک ہفتے سے شروع ہوگا، جس کیلئے کافی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، عرس کا افتتاح کرنے کے لئے وزیر ثقافت نے گورنر سندھ کو دعوت دیدی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے صوفی بزرگ حضرت شاہ عبد الطیف بھٹائی کے عرس پر صوبے بھر میں 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری کلچر سندھ محمد خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 282 واں تین روزہ عرس مبارک ہفتے سے شروع ہوگا، جس کیلئے کافی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عرس کا افتتاح کرنے کے لئے وزیر ثقافت نے گورنر سندھ...
کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے صوفی شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر 9 اگست کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ سندھ کے سیکریٹری ثقافت محمد خان کے مطابق حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 282ویں سالانہ عرس کی تقریبات ہفتے سے شروع ہوں گی جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر ثقافت نے عرس کی افتتاحی تقریب میں گورنر سندھ کو مدعو کیا ہے۔ معاملات کوعرس کے دوران احسن طریقے سے چلانے کے لیے متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس موقع پر حیدرآباد میں اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور اس حوالے سے...
امریکی ری پبلکن سینیٹر لنزی گراہم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے فیصلے کو سراہا ہے اور اسے ایک فیصلہ کن اور بروقت قدم قرار دیا ہے۔ لنزی گراہم نے کہا کہ "اب بھارت کے لیے روس سے سستا تیل خریدنا اتنا آسان نہیں رہا جتنا پہلے تھا۔ بھارت روسی صدر پیوٹن سے تیل خریدنے پر بضد ہے تاکہ یوکرین میں خونریزی جاری رہے۔ لیکن صدر ٹرمپ نے دنیا کو پیغام دے دیا ہے کہ اگر پیوٹن سے تیل خریدا تو امریکی معیشت تک بغیر ٹیرف رسائی نہیں ملے گی۔" انہوں نے کہا کہ جو ممالک اس عمل میں ملوث ہیں، انہیں اب دوسروں کو نہیں بلکہ خود کو ذمہ...

پی ٹی آئی کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں، عمران خان کی رہائی کے لیے 4 سے 5 لاکھ لوگ اسلام آباد چاہیے، شیر افضل مروت
سینیئر سیاستدان و پاکستان تحریک انصاف کے باغی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان کو رہا کرانے کے لیے پی ٹی آئی کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں۔ عمران خان اس وقت رہا ہوں گے جب 4 سے 5 لاکھ لوگ اسلام آباد کی سڑکوں پر ہوں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہاکہ 5 اگست کو اڈیالہ جانے سے کون سی احتجاجی تحریک کامیاب ہونی تھی، اڈیالہ جیل جانے کی باتیں فضول ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’ہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے‘، عمران خان نے ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا انہوں نے کہاکہ اب 14 اگست کو دوبارہ احتجاج کی کال دی گئی ہے، لیکن ایک ہفتے...
حماس غزہ میں ہزاروں ملازمین کو تنخواہیں کیسے فراہم کرتی ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز اسرائیل کے خلاف جنگ کے دوران فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس ایک خفیہ نقد ادائیگی کے نظام کو جاری رکھنے میں کامیاب رہی، جس کے ذریعے 30 ہزار سول سرونٹس کی تنخواہیں ادا کی جا رہی ہیں جن کی کل مالیت 7 ملین ڈالر (5.3 ملین پاؤنڈ) ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی )نے غزہ کے 3 سول سرونٹس سے بات کی جنہوں نے تصدیق کی کہ انہوں نے پچھلے ہفتے کے دوران تقریباً 300 ڈالر کی رقم وصول کی۔ یہ مانا جا رہا ہے کہ یہ ملازمین وہ ہیں جو ہر 10 ہفتوں میں اپنی جنگ سے قبل کی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اگست ۔2025 )حکومت کی جاری ٹیرف اصلاحات پاکستان کی برآمدی مسابقت اور ملکی صنعتوں کی ترقی کی جانب ایک قدم ہے، صنعت کے ذرائع نے ویلتھ پاک کو بتایاکہ یہ اصلاحات نیشنل ٹیرف پالیسی کا حصہ ہیںجو پاکستان کی تجارتی توجہ کو درآمدی متبادل سے برآمدی ترقی کی طرف منتقل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے پالیسی ایک پانچ سالہ منصوبہ مرتب کرتی ہے جس کا مقصد ٹیرف کے ڈھانچے کو آسان بنانا، تحفظ پسندی کو کم کرنا اور صنعتی توسیع کی حوصلہ افزائی کرنا ہے.(جاری ہے) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت نیشنل ٹیرف پالیسی کے نفاذ سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کا حال ہی میں اسلام آباد میں اجلاس...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اگست ۔2025 ) پاکستان ہونے والی حالیہ بارشیں گلوبل وارمنگ کی وجہ سے مہلک ہوئیں اور تباہ کن سیلاب آئے جو سینکڑوں ہلاکتوں کا باعث بنے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق سائنسدانوں کے ایک گروپ ورلڈ ویدر ایٹریبیوشن نے ایک تحقیق میں پاکستان کی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد بتایا ہے کہ 24 جون سے 23 جولائی جنوبی ایشیا میں 10 سے 15 فیصد تک زیادہ بارشیں ہوئیں، جس کی وجہ سے پاکستان کے شہری و دیہی علاقوں میں سیلاب آئے اور عمارتیں گریں.(جاری ہے) پاکستان حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 26 جون کے بعد سے شدید بارشوں کی وجہ سے اب تک کم سے کم 300 ہلاکتیں...
لاہور ہائیکورٹ نے 16سال بعد خاتون سرکاری ملازم کو نوکری سے برطرف کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر بحال کردیا، جسٹس ملک اویس خالد نے قرار دیاکہ محض انکوئری کی بنیاد پر کسی کو نوکری سے برخاست نہیں کیا جاسکتا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک اویس خالد نے تسنیم کوثر کی درخواست پر 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے 16سال بعد خاتون سرکاری ملازم کی نوکری سے برخاست کرنے کے خلاف اپیل منظور کرلی۔جسٹس ملک اویس خالد نے فیصلے میں لکھا کہ آئین کے آرٹیکل 10 اے کے مطابق فیئر ٹرائل کا حق دیئے بغیر کسی کو نوکری سے نہیں نکالا جاسکا، درخواست گزار کو 2009ء میں مس کنڈکٹ کی بنیاد پر لیب اسسٹنٹ کی نوکری سے...

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے صدر اسماعیلی کونسل ، سی ای او سرینا ہوٹلز ، سی ای او آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی ملاقات، سیلاب متاثرین کی مدد کی یقین دہانی
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے اسماعیلی کونسل برائے پاکستان کے صدر نزار میواوالا، سرینا ہوٹلز کے سی ای او عزیز بولانی، اور آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) پاکستان کے حاجی گلبر خان اختر اقبال نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان میں تعلیم، صحت، قدرتی آفات سے بچاؤ، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے، سول سوسائٹی کی شمولیت سمیت مختلف شعبہ جات میں آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے مثبت کردار کو سراہا۔وزیر اعلیٰ نے پرنس رحیم آغا خان کے نام خصوصی مراسلہ تحریر کیا تھا جس میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی شدید تباہی کے تناظر میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے مدد...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست 2025ء ) وفاقی حکومت نے ایک لاکھ ٹن چینی امپورٹ کرنے کا ٹینڈر منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اعلیٰ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ ٹن چینی امپورٹ کرنے کا ٹینڈر منسوخ کیا جا رہا ہے کیوں کہ اس کے ٹینڈر میں چینی کا ریٹ معیار کے مطابق نہیں ملا، جس کی وجہ سے ایک لاکھ ٹن چینی کی امپورٹ کی بولی دینی والی تینوں کمپنیوں سے ڈیل فائنل نہیں ہوسکی، حکومت امپورٹڈ چینی کے حصول میں کوئی خلاف ضابطہ اقدام نہیں کرے گی اور چینی کی درآمد میں قیمت اور سائز پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ذرائع نے کہا ہے کہ ایک...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)ورلڈ بینک نے کہاہے کہ کراچی جیسے بڑے شہر کو 15 ہزار بسوں کی ضرورت ہے، مگر اس وقت شہر میں صرف 400 سرکاری بسیں چل رہی ہیں۔ 139 نئی بسوں کی شمولیت متوقع تھی، جو تاخیر کا شکار ہے۔ ورلڈ بینک کی 2019 کی رپورٹ کے مطابق کراچی کو 15 ہزار بسوں کی ضرورت ہے، لیکن شہر میں جدید سرکاری بسوں کی تعداد صرف 400 ہے۔ ان میں 300 بسیں پیپلز بس سروس، 80 گرین لائن اور 20 اورنج لائن کی ہیں۔کراچی کی آبادی 2 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے، لیکن نئی بسیں اس رفتار سے شامل نہیں ہو رہیں جو شہر کی ضرورت کو پورا کر سکیں۔ رپورٹ...
ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے صوفی بزرگ حضرت شاہ عبد الطیف بھٹائی کے عرس مبارک پر صوبے بھر میں 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری کلچر سندھ محمد خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 282 واں تین روزہ عرس مبارک ہفتے سے شروع ہو گا، جس کیلئے کافی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عرس کا افتتاح کرنے کے لئے وزیر ثقافت نے گورنرسندھ کو دعوت دیدی ہے۔ عرس کے موقع پر تمام محکموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ انہوں نے بتایا...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے باجوں کی خریدوفروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ انتظامیہ نے شہر کے تمام سٹالز سے باجے ضبط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق تمام افسران فوری طور پر فیلڈ میں جائیں اور کارروائی کو یقینی بنائیں۔ ڈی سی نے ہدایت کی ہے کہ باجوں کے خلاف یوم آزادی تک روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی جائے اور پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ جس علاقے سے باجے برآمد ہوئے اس کا ذمہ دار متعلقہ افسر ہوگا۔ Post Views: 1
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے 16سال بعد خاتون سرکاری ملازم کو نوکری سے برطرف کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر بحال کردیا، جسٹس ملک اویس خالد نے قرار دیاکہ محض انکوئری کی بنیاد پر کسی کو نوکری سے برخاست نہیں کیا جاسکتا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک اویس خالد نے تسنیم کوثر کی درخواست پر 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے 16سال بعد خاتون سرکاری ملازم کی نوکری سے برخاست کرنے کے خلاف اپیل منظور کرلی۔جسٹس ملک اویس خالد نے فیصلے میں لکھا کہ آئین کے آرٹیکل 10 اے کے مطابق فیئر ٹرائل کا حق دیئے بغیر کسی کو نوکری سے نہیں نکالا جاسکا، درخواست گزار کو 2009ء میں...
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت بیشتر اضلاع میں بدھ کی شام اچانک موبائل انٹرنیٹ سروس (تھری جی اور فور جی) بند کردی گئی، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بہتر انٹرنیٹ سروس: کیا ’2 افریقہ کیبل‘ شارک سے محفوظ رہے گی؟ انٹرنیٹ سروسز کی معطلی سے نہ صرف روزمرہ رابطے متاثر ہوئے ہیں بلکہ تعلیمی سرگرمیاں، آن لائن کاروبار، فری لانسنگ اور بینکنگ سروسز بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اگست کا مہینہ صوبے میں سیکیورٹی کے اعتبار سے ہمیشہ حساس سمجھا جاتا ہے، کیونکہ ماضی میں کالعدم مسلح تنظیمیں 11 اگست، 14...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) صدرمملکت زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور عمان کے درمیان برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور اقدار پر مبنی ہیں،باہمی اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔آئی ٹی، تعمیرات، صحت، فوڈ سکیورٹی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدرمملکت آصف علی زرداری نے عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخاروصی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا، ملاقات میں دونوں ممالک کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کے اعادہ کے ساتھ ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان اور عمان...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) قومی احتساب بیورو (نیب) میں ایڈم سمتھ انٹرنیشنل اور برطانوی ہائی کمشن کے تعاون سے اینٹی منی لانڈرنگ ، درپیش چیلنجز اور ان کے حل کے موضوع پر ایک اعلیٰ سطحی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیرِ قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ بطورمہمانِ خصوصی شرکت کی۔ وفاقی وزیر قانون نے یہ کہا کہ ایسے حساس نوعیت کے معاملات میں سب سے بہتر حکمتِ عملی ایک چھت کے نیچے اکٹھے ہونا، مسائل کو زیرِ تجویز لانا اور ان کا متفقہ طور پر حل تلاش کرنا ایک بہترین راستہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ منی لانڈرنگ کسی بھی ملک اور اس کی معیشت کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج...
بیرسٹر گوہر کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،موجودہ سیاسی حالات میںبیانیے کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق عدالتی فورمز پر دباؤ بڑھانے اور عوامی حمایت کیلئے عدلیہ کی توجہ آئینی اور قانونی امور پر مبذول کرائی جا سکے،ذرائع پی ٹی آئی نے اپنے اراکین اسمبلی و سینیٹ کی نااہلی کے خلاف اور آئندہ کی حکمت عملی کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کے اہم اجلاس میں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ممکنہ احتجاج، پارٹی قیادت کی نااہلیوں اور یوم آزادی 14 اگست کے موقع پر ملک گیر احتجاج کے امکانات پر تفصیلی مشاورت...
اپنے بیان میں وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ سندھ حکومت پُرامن مارچ کے راہ میں رکاوٹ نہ بنے، کراچی سے بلوچستان بارڈر تک زائرین مارچ کی سکیورٹی کی ذمہ داری سندھ حکومت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کا کہنا ہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں اربعین حسینیؑ مارچ کا کراچی سے آغاز ہوگیا ہے، ہمارا مارچ پُرامن ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ اپنے بیان میں علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ اربعین حسینیؑ مارچ میں خواتین، مرد و بزرگ زائرین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے، مارچ میں بڑی تعداد میں زائرین کی بسیں اور رہنماوں کی گاڑیاں شامل...
اپنے بیان میں وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ سندھ حکومت پُرامن مارچ کے راہ میں رکاوٹ نہ بنے، کراچی سے بلوچستان بارڈر تک زائرین مارچ کی سکیورٹی کی ذمہ داری سندھ حکومت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کا کہنا ہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں اربعین حسینیؑ مارچ کا کراچی سے آغاز ہوگیا ہے، ہمارا مارچ پُرامن ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ اپنے بیان میں علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ اربعین حسینیؑ مارچ میں خواتین، مرد و بزرگ زائرین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے، مارچ میں بڑی تعداد میں زائرین کی بسیں اور رہنماوں کی گاڑیاں شامل...
اسلام ٹائمز: سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پُرہجوم نیوز کانفرنس میں زائرین اربعین حسینیؑ پر زمینی سفر کی پابندی کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور اعلان کیا کہ کراچی تا ریمدان بارڈر ہر صورت اربعین حسینیؑ مارچ کیا جائے گا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کراچی سے ریمدان اربعین حسینیؑ مارچ سے قبل امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی کراچی میں پُرہجوم نیوز کانفرنس کی، جس میں انہوں نے زائرین اربعین حسینیؑ پر زمینی سفر کی پابندی کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور اعلان کیا کہ کراچی تا ریمدان بارڈر ہر صورت اربعین حسینیؑ مارچ کیا جائے گا۔ نیوز کانفرنس میں علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ حکومت نے صوفی بزرگ حضرت شاہ عبد الطیف بھٹائی کے عرس مبارک پر صوبے بھر میں 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیاہے ۔سیکریٹری کلچر سندھ محمد خان نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 282 واں تین روزہ بھٹائی عرس مبارک ہفتہ سے شروع ہوگا،عرس کی تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں اور اس سلسلے میں کافی انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں۔ سیکریٹری کلچر سندھ نے کہا کہ ہفتہ کے روز شروع ہونےوالے بھٹائی عرس کا افتتاح کرنے کے لیئے وزیر ثقافت نے گورنرسندھ کودعوت دیدی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھٹائی عرس پہ تمام محکمہ پہ ہائی الرٹ ہیں جبکہ تین روزہ عرس پہ اسلحہ کی نمائش پر...
سٹی 42 : عید الضحیٰ کے موقع پر دارالحکومت اسلام آباد کو صاف ستھرا رکھنے والوں کے لیے بڑے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اسلام آباد نے عملہ صفائی اور افسران کے لئے اعزازیہ کا اعلان کر دیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عید کے دنوں میں ڈیوٹی کرنے والے افسران و ملازمین کے لئے 3 کروڑ 83 لاکھ 49 ہزار اعزازی جاری کیا گیا ۔ اعزازیہ تمام سٹاف کو آدھی بنیادی تنخواہ کے برابر دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ قبل ازیں پنجاب حکومت کی طرف سے عید الاضحیٰ پر مثالی...
پنجاب حکومت کے "اپنی چھت اپنا گھر" منصوبے کے تحت 6 ماہ کے دوران 50 ہزار شہریوں کو قرض کی فراہمی کردی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کی ہاؤسنگ اسکیم ’اپنی چھت اپنا گھر‘ کے تحت وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے چھ ماہ میں"اپنی چھت اپنا گھر"کا وعدہ پورا کردیا۔ "اپنی چھت اپنا گھر " پچاس ہزار سے شہریوں کو قرض فراہم کی گیا ہے۔ اس حوالے سے ایکسپو سینٹر میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیں۔ تقریب میں "اپنی چھت اپنا گھر " کی تقریب میں پنجاب بھر سے لون لینے والے ہزاروں خاندان شریک ہوئے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی تقریب میں"اپنی چھت اپنا گھر"پراجیکٹ سے...
نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ حکومت ہمیں سیکورٹی فراہم کرے، اگر ریاست یا متعلقہ ادارے زائرین کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہیں تو ہم ہر تعمیری بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم ہر صورت ریمدان جائیں گے، حکومت ہمیں سیکورٹی فراہم کرے، اگر ریاست یا متعلقہ ادارے زائرین کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہیں تو ہم ہر تعمیری بات چیت کیلئے تیار ہیں، بلوچستان خرابی حالات کی اصل ذمہ دار حکومت ہے، عراق میں داعش کی موجودگی کے باوجود عراقی حکومت نے زائرین کو سہولیات و سکیورٹی فراہم کی، ہم حکومت گرانے...
ڈونلڈ ٹرمپ آرمینیا و آذربائیجان کا دیرینہ مسئلہ حل کرانے کے خواہشمند، فریقین کو وائٹ ہاوس بلالیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک اور دیرینہ مسئلہ حل کرانے کے خواہشمند ہیں اور اس سلسلے میں فریقین کے درمیان واشنگٹن میں ملاقات طے ہوگئی ہے۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی میزبانی میں آرمینیا و آذربائیجان کے رہنماوں کی ملاقات طے ہوگئی ہے۔ آرمینیا حکومت کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم نیکول پشینیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے وائٹ ہاوس میں ملاقات کریں گے۔ حکومت کے مطابق یہ سہ فریقی ملاقات خطے میں امن، خوشحالی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ہوگی۔آرمینیا...
سٹی 42 : سندھ حکومت نے صوفی بزرگ حضرت شاہ عبد الطیف بھٹائی کے عرس پر صوبے بھر میں 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ۔ سیکریٹری کلچر سندھ محمد خان کلور نے اس حوالے سے بتایا کہ 282 واں تین روزہ بھٹائی عرس مبارک ہفتہ سے شروع ہوگا، بھٹائی عرس کی تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں،کافی انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ کے روز شروع ہونےوالے بھٹائی عرس کا افتتاح کرنے کے لیئے وزیر ثقافت نے گورنرسندھ کودعوت دیدی ہے۔ ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ بھٹائی عرس پہ تمام محکمہ پہ ہائی الرٹ...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے انکشاف کیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کرپشن کیس میں ایک ارب 12 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ اور غیرقانونی طور پر ہنڈی حوالہ کے ذریعے رقوم کی منتقلی کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ اپنی خصوصی گفتگو میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم جب کارروائی کے لیے پہنچی تو ریکارڈ جلانے کی کوشش کی گئی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ کچھ نہ کچھ چھپانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے اور نیب کی بحریہ ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی، مالی ریکارڈ اور ڈیجیٹل شواہد برآمد عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاؤن میں قائم ایک اسپتال کو اصل مقصد سے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) لاہورہائیکورٹ نے عام مزدور کی کم از کم تنخواہ 37000 روپے مقرر کرنے کے حکومتی اعلان پر نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے جواب طلب کر لیا۔جسٹس خالد اسحاق نے منوں انڈسٹریز سمیت دیگر درخواستوں پر سماعت کی۔(جاری ہے) سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت جلد نوٹیفکیشن جاری کرے گی اور سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی، جس پر عدالت نے سماعت چند روز کے لیے ملتوی کر دی۔درخواست گذاروں کا موقف تھا کہ حکومت پنجاب نے بجٹ میں مزدور کی کم از کم تنخواہ 37000 روپے مقرر کرنے کا اعلان کیا مگر اس...
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)نریندر مودی 31 اگست کو چین کا دورہ کریں گے، ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی 31 اگست کو چین میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ تاہم بھارتی دفتر خارجہ کی جانب سے تاحال اس دورے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اس سے پہلے 2019میں چین کادورہ کیا تھا۔ مودی کے اس دورے کا مقصد خطے میں سیکیورٹی، معیشت، اور علاقائی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں رکن ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے، جس میں دہشتگردی کے...
وزیراعظم کی جناح میڈیکل کمپلیکس میں اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کو عالمی معیار کے مطابق رکھنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر میں اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کے عالمی معیار کو ملحوظ خاطر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جناح میڈیکل کمپلیکس آزاد کشمیر و گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کے مریضوں کیلئے عالمی معیار کا ہسپتال ہوگا۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر پر پیشرفت کاجائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کے مختلف بلاکس کو صوبوں سے منسوب کیا جائے، جناح میڈیکل کمپلیکس...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک اور دیرینہ تنازع حل کرانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں، اس سلسلے میں آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان ایک اہم ملاقات واشنگٹن میں طے پا گئی ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سہ فریقی ملاقات وائٹ ہاؤس میں ہوگی جس کی میزبانی صدر ٹرمپ کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو غزہ پر مکمل قبضہ کی کھلی چھوٹ دیدی آرمینیا کی حکومت نے اس ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیراعظم نیکول پشینیان، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ باضابطہ ملاقات کریں گے۔ آرمینیائی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ بات چیت خطے میں امن، استحکام اور اقتصادی اشتراک کو فروغ دینے کے لیے کی جا...

ہمارے جو لوگ نااہل ہوئے ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کیا جائیگا، عمران خان کا 14اگست کو احتجاج کا اعلان
ہمارے جو لوگ نااہل ہوئے ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کیا جائیگا، عمران خان کا 14اگست کو احتجاج کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے جو لوگ نااہل ہوئے ہیں ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کیا جائے ناجائز طریقے سے لوگوں کو نااہل کیا گیا۔یہ بات اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد عمران خان کی بہنوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔علیمہ خان نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے ایک بہن عظمی خان کی بانی اور بشری بی بی سے ملاقات ہوئی، ہم تینوں بہنیں اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھیں، بانی نے بچوں...
حکومت نے کل عوام کا سمندر دیکھا، عمران خان کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز) مشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا۔ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ تمام ترفسطائیت کے باوجود پی ٹی آئی نے کامیاب اور پرامن احتجاج ریارڈ کرایا،کل عوام کا سمندر سڑکوں پر دیکھ کرجعلی حکومت کے کانپیں ٹانگ گئیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گرفتاریوں کے باوجود عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے، لاہوریوں نے شریف خاندان کو ان کا اصل چہرہ دکھا دیا، شریف خاندان کا سیاسی مستقبل صرف فارم...
بحریہ ٹاؤن نے اپنی جائیدادوں کی نیلامی رکوانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل میں نیلامی کا عمل روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف فاروق ایچ نائیک کے توسط سے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔ بحریہ ٹاؤن نے اپیل میں استدعا کی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل منظور کی جائے اور اپیل پر فیصلے تک بحریہ ٹاؤن کی 7 اگست کی جائیدادوں کی نیلامی کا عمل روکا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کی جائیداد کی نیلامی روکنے کی درخواستیں...

جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر میں اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کے عالمی معیار کو ملحوظ خاطر رکھا جائے: وزیرِ اعظم
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر پر پیش رفت کے حوالے جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا. اجلاس میں وزیرِ اعظم کو اسپتال کے کنسیپٹ ڈیزائین، بورڈ کی تشکیل، اراضی اور اسپتال سے متصل مجوزہ کمرشل سینٹر کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کیا گیا. اجلاس کو بتایا گیا کہ کنسیپٹ ڈیزائن، اراضی کی منتقلی اور بورڈ کی تعیناتیاں حتمی مراحل میں ہیں. اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ تعمیر کے بہترین معیار کو یقینی بنانے کیلئے جیو ٹیک اسٹڈی اور اسپتال کے اسلام آباد اور گرد و نواح کے رہائشیوں پر اثرات کی افادیت میں اضافے کیلئے سوشل امپیکٹ اسٹڈیز جاری ہیں. اجلاس کو مختلف اقدامات کی معینہ مدت...
ویب ڈیسک : اسلام آباد میں مختلف شعبہ جات میں کیش لیس نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا، جس کے تحت شہری اب آن لائن اور ڈیجیٹل طریقے سے ادائیگیاں کر سکیں گے۔ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیرمین محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں سی ڈی اے کے مختلف شعبہ جات میں کیش لیس نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت دی کہ ادارے میں شفافیت اور سہولت کو فروغ دینے کے لیے تمام سروسز کی ادائیگی کیو آر کوڈ کے ذریعے ممکن بنائی جائے، کہا کہ پراپرٹی ٹیکس، واٹر چارجز، زمین کی منتقلی، پارکنگ فیس اور دیگر سروسز کی فیسیں اب شہری آن لائن اور ڈیجیٹل طریقے...
اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ زائرین امام حسینؑ کو روکنا بدنیتی اور مذہبی آزادی پر قدغن کے مترادف ہے، ہم واضح کرتے ہیں کہ یہ ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ زائرین امام حسینؑ کو مکمل سیکورٹی فراہم کرے، نہ کہ ان کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کرے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی کے رہنما علامہ مبشر حسن نے ایک سخت بیان میں کہا ہے کہ سندھ پولیس زائرین کی بسوں کو انچولی آنے سے روک رہی ہے، جو قابلِ مذمت اور آئینی و قانونی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سندھ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے، ورنہ احتجاج کا...
سڈنی(انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا نے توانائی کے شعبے میں ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے “وراتہ سپر بیٹری” کا باضابطہ طور پر افتتاح کر دیا ہے، جو اب آؤٹ پٹ کے لحاظ سے دنیا کی سب سے طاقتور بیٹری بن چکی ہے۔ یہ جدید سپر بیٹری Akaysha Energy کے زیرِ انتظام نیو ساؤتھ ویلز میں نصب کی گئی ہے۔ یہ اس وقت 350 میگاواٹ بجلی فراہم کر رہی ہے، جبکہ مستقبل میں اس کی صلاحیت کو 850 میگاواٹ تک بڑھانے اور ایک گھنٹے کے لیے 10 لاکھ گھروں کو بجلی فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ وراتہ سپر بیٹری کو خاص طور پر آسٹریلوی گرڈ کو مستحکم کرنے کے لیے سسٹم انٹیگریٹی پروٹیکشن اسکیم (SIPS) کی سپورٹ کے...

زیارت امام حسینؑ عبادت ہے، ہمارا احتجاج سیاسی نہیں، ریمدان بارڈر کیلئے ضرور روانہ ہوں گے، علامہ راجہ ناصر عباس
پنے ویڈیو پیغام میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ حکومت اگر سنجیدہ ہوتی تو زائرین کو زمینی سفر کے متبادل ذرائع کی پیشکش کرتی لیکن انہوں نے اس سنگین مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دی، زائرین اور سالاروں کو اربوں روپئے داؤ پر لگادیئے گئے، ہمارا یہ مارچ فقط عشق امام حسینؑ کا مظہر ہے جس کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ کراچی سے ریمدان بارڈر زائرین اربعین حسینی مارچ کی قیادت کیلئے کراچی پہنچنے پر چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ زیارت امام حسین علیہ السلام عین عبادت ہے، ہمارا احتجاج سیاسی نہیں، زائرین امام حسین علیہ السلام کے ہمراہ ریمدان بارڈر کیلئے...
برطانوی حکومت کی جانب سے “Chevening South Asia Journalism Fellowship (SAJP) 2025” کے لیے درخواستوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ ایک مکمل فنڈڈ فیلوشپ ہے جو لندن کی معروف University of Westminster میں منعقد کی جاتی ہے۔ اس پروگرام کا مقصد جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے مڈ کیریئر صحافیوں کو عالمی معیار کی صحافتی تربیت اور عملی تجربہ فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے ممالک میں مثبت تبدیلی لا سکیں۔ کن ممالک کے صحافی اہل ہیں؟ یہ فیلوشپ خصوصی طور پر جنوبی ایشیائی ممالک کے لیے مختص ہے، جن میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا اور مالدیپ شامل ہیں۔ ان ممالک کے شہری جو صحافت میں سرگرم اور تجربہ کار ہیں، اس موقع سے فائدہ...
حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والی گڑیا ’لیبوبو ڈول‘ انٹرنیٹ پر نیا جنون بن چکی ہے۔ دنیا بھر میں مقبول ہونے والی یہ گڑیا اپنی عجیب و غریب شکل اور نوکدار دانتوں کے باعث لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ اس کی خوفناک صورت کے باوجود کئی شوبز شخصیات اسے فیشن کا حصہ بنا رہی ہیں لیکن کچھ لوگوں نے دعویٰ کیا کہ یہ گڑیا منفی توانائی کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔ اداکارہ و کامیڈین بھارتی سنگھ نے بھی اپنے وی لاگ میں ایسا ہی دعویٰ کیا اور کہا کہ ان کے بیٹے کا رویہ لیبوبو ڈول کے آنے کے بعد سے بدل گیا ہے۔ اپنی ویڈیو میں، جب انہوں نے دیکھا کہ ان کا...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اگست 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ تینوں اپوزیشن لیڈرز کو سنے بغیر نااہل کیا گیا جو آئین و قانون کی صریح خلاف ورزی ہے، پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، 14 اگست کو ملک گیر مظاہروں پر بھی مشاورت جاری ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں سنا ہی نہیں گیا، الیکشن کمیشن کو ہمیں سننا چاہیے تھا، ہم اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں گے، پارٹی ان نااہل قرار دیے گئے رہنماؤں کی جگہ کسی اور کو نامزد نہیں کرے گی، یہ پہلا الیکشن کمیشن ہے جو خود سٹے...
معروف ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے اس حالیہ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے، جس میں 7 اگست کو متوقع جائیدادوں کی نیلامی کے عمل کو رکوانے کی استدعا کی گئی ہے۔ سینیئروکیل فاروق ایچ نائیک کے توسط سے دائر کی گئی اس اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ قانونی طور پر درست نہیں اور اس سے بحریہ ٹاؤن کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ: نیب ملک ریاض کی جائیدادیں 7 اگست کو نیلام کرے گا اپیل میں عدالتِ عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے...
اقوام متحدہ : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے فلسطین.اسرائیل تنازع پر کھلا اجلاس منعقد کیا، جس میں غزہ پٹی میں حماس کے زیرحراست 50 سے زائد یرغمال افراد کی سلامتی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نائب نمائندے گینگ شوانگ نے زور دے کر کہا کہ “تمام زندہ بچ جانے والے یرغمالیوں کو جلد از جلد رہا کیا جائے”، نیز انہوں نے فلسطین اور اسرائیل سے فوری اور پائیدار جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے “دو ریاستی حل” کو ازسرنو فعال بنانے کی اپیل کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ چین خلوص دل سے چاہتا ہے کہ تمام زندہ یرغمالیوں کے ساتھ انسانی سلوک کیا جائے، انہیں جلد رہائی ملے اور وہ اپنے خاندانوں...
فوٹو بشکریہ رائٹرز لاہور میں 5 اگست کو بلااجازت احتجاج کرنے پر 10 مقدمات درج کر لیے گئے۔مقدمات میں بغاوت، کار سرکار میں مداخلت اور چوری کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔مقدمات ماڈل ٹاؤن، لیاقت آباد، کوٹ لکھپت، چوہنگ، نواب ٹاؤن اور ملت پارک کے تھانوں میں درج کیے گئے ہیں۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے احتجاج کے دوران پولیس اہلکاروں پر حملے کیے، مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑیں۔ یہ بھی پڑھیے کل احتجاج میں لوگ کیوں نہیں پہنچے، پارٹی میں اس پر بات کروں گا: سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی کا کل کا احتجاج کامیاب ہوا یا ناکام؟ چیئرمین نے بتادیا پولیس...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئندہ سیاسی حکمت عملی کے تحت سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی قیادت کے مطابق، مظاہرین آج دوپہر 3 بجے تک پارلیمنٹ ہاؤس سے سپریم کورٹ کی جانب مارچ کریں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 اگست ۔2025 )قوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی ناقابل تصور تکالیف ختم کرانے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں، جو عام شہریوں کے خلاف ہے، ختم ہونی چاہیے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے یہ بات مشرق وسطی سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہی. انہوں نے کہا کہ ہمیں زمینی صورت حال کی سنگینی کا بھی ادراک ہونا چاہیے اور یہ صرف ہم یا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اراکین ہی نہیں جو یہ منظر دیکھ رہے ہیں یا تشویش میں مبتلا ہیں ، بلکہ پوری دنیا بے یقینی کے عالم میں یہ سب دیکھ...