27ویں آئینی ترمیم میں 18ویں ترمیم کو کوئی نہیں چھیڑ رہا، وزیراطلاعات عطاتارڑ
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
وزیراطلاعات عطا تارڑ : فائل فوٹو
وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم میں 18ویں ترمیم کو کوئی نہیں چھیڑ رہا، تعلیم اور آبادی پر ملک بھر میں ایک پالیسی درکار ہے، تعلیم اور آبادی سے متعلق تجاویز ہیں جن پر بات ہوتی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ چوہدری شجاعت کی پرانی تجویز تھی کہ تعلیم کو وفاق کے پاس رہنے دیں، پارلیمنٹ میں ایک ایک تجویز پر بات چیت ہوگی ہر معاملہ زیر بحث لایا جائے گا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ آئین میں وقت اور حالات کے مطابق ترمیم ہوتی رہتی ہے، آئینی عدالت کی بات ملک میں سالوں سے چل رہی ہے اور کتنا وقت درکار ہے، میٹنگز میں شامل رہا آج لگا کہ 27ویں ترمیم کی راہ میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں۔
ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ مقامی حکومتوں کے قیام کو آرٹیکل 140 کے تحت آئینی تحفظ دیا جائے،
انہوں نے کہا کہ مجسٹریسی نظام نیا نہیں ملک میں رائج رہا ہے جسے بحال کیا جارہا ہے، کابینہ کا اجلاس روٹین میں ہر ہفتے ہوتا ہے، پیپلزپارٹی کی سی ای سی کے بعد معاملہ کابینہ میں لے جانے کا فیصلہ ہوگا، بلدیاتی نظام سے متعلق ایم کیو ایم کا پرانا مطالبہ ہے، کچھ معاملات پر سالوں اور کچھ پر مہینوں سے بحث جاری ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی 27ویں آئینی ترمیم کو منفی رنگ دے رہی ہے، پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ کا انتہائی غیر سنجیدہ کردار ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی متنازع بات کرکے مشہوری چاہتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پوری دنیا میں کہا جارہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے 8 جہاز گرائے ہیں، افغانستان کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں، امید ہے کہ پاک افغان مذاکرات سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے، ہمارا ایک مطالبہ ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی نہ ہو۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ عطا تارڑ ایم کی
پڑھیں:
18ویں ترمیم صوبوں کے دلوں کے بہت قریب ہے ، سمجھوتہ ناممکن، شازیہ مری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم صوبوں کے دلوں کے بہت قریب ہے ، ہرگز سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات میں 27 ویں ترمیم پر حمایت مانگی ہے۔
شازیہ مری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کافی عرصے سے 27ویں ترمیم کے حوالے سے قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں، حکومت نے باقاعدہ پیپلز پارٹی سے 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے رابطہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ترمیم سے متعلق پیپلز پارٹی کی سی ای سی میں فیصلے کیے جائیں گے، صوبوں کے اختیارات پر پیپلز پارٹی نے اتفاق رائے پیدا کیا، 18ویں ترمیم میں صوبوں کے اختیارات سے پیچھے ہٹنا مناسب بھی نہیں ہوگا اور ممکن بھی نہیں ہوگا۔
شازیہ مری نے کہاکہ پیپلز پارٹی تمام چیزیں اپنے اصولی موقف پر دیکھے گی، حکومت اگر کسی چیز پر متفق ہے اور ہمیں متفق کرنا چاہتی ہے تو اس پر بات ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے ساتھ بیٹھیں گے تو عوامی مسائل پر بات کریں گے، 27ویں آئینی ترمیم کو عوامی اعتبار سے بھی دیکھا جائے گا، 18ویں ترمیم صوبوں کے دلوں کے بہت قریب ہے، اس پر ہرگز سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب میں جن لوگوں نے تکلیف اٹھائی ہمیں ان کی طرف دھیان دینا چاہیے، پیپلز پارٹی کا سادہ سا مطالبہ تھا، ہم نے کبھی لفظوں کی جنگ نہیں چھیڑی، ہماری دہشت گردی، معاشی حالات اور بے روزگاری جیسے مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔