پاک بھارت لڑاکا طیاروں کی "ڈاگ فائٹ" حالیہ فضائی تاریخ کی سب سے بڑی اور طویل جھڑپوں میں شامل، سی این این کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
اسلام آباد/نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اور بھارتی فضائیہ کے درمیان حالیہ "ڈاگ فائٹ" جدید فضائی تاریخ کی سب سے بڑی اور طویل فضائی جھڑپوں میں شمار کی جا رہی ہے۔ ایک سینئر پاکستانی سکیورٹی ذرائع نے سی این این کو بتایا کہ مجموعی طور پر 125 لڑاکا طیارے اس جھڑپ میں شامل تھے، جو ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ممالک کے طیارے اپنی اپنی فضائی حدود سے باہر نہیں نکلے، مگر 160 کلومیٹر (100 میل) تک فاصلہ رکھنے والے میزائل ایک دوسرے پر داغے گئے۔
سی این این کے مطابق 2019 میں ہونے والی چھوٹی ڈاگ فائٹ کے نتیجے میں بھارتی پائلٹ کی گرفتاری اور پاکستان میں اسے عوامی طور پر دکھانے کا واقعہ اب بھی دونوں ممالک کی عسکری حکمت عملی پر اثر انداز ہے، اور اس بار دونوں فریقوں نے سرحد پار کرنے سے اجتناب کیا تاکہ کسی بھی قسم کی ہزیمت سے بچا جا سکے۔
بھارتیوں نے احتجاج کرتے ہوئے سعودی عرب کا پرچم پیروں میں روند دیا، کلمہ کی توہین پوری مسلم دنیا میں شدید غصہ
اطلاعات کے مطابق بھارتی فضائیہ کو بعض اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے کئی بار کوشش کرنا پڑی جبکہ پاکستانی فوج نے ممکنہ ہدف بننے والے شہری علاقوں میں لوگوں کو بروقت خبردار کرنے کی بھرپور کوشش کی، تاکہ عام شہریوں کی ہلاکتوں کو کم سے کم رکھا جا سکے۔
خیال رہے کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب چھپ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس پر پاک فضائیہ کے شاہین فوری حرکت میں آئے۔ پاکستان کی طرف سے بھارت کے پانچ لڑاکا طیارے گرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے جن میں ایک رافیل بھی شامل ہے۔ عالمی میڈیا کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ یہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کسی ملک نے 4.
پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے 2 دن بند رہیں گے، نوٹی فیکیشن جاری
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پاکستان ائیر فورس کا منہ توڑ جواب، بھارت کو بدترین فضائی نقصانات کا سامنا
سٹی 42 : بھارت کو پاکستان پر کیے گئے آپریشن سندور کے دوران بدترین فضائی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا، اس نقصان میں مجموعی طور پر بھارت کے 956 ملین امریکی ڈالر تقریباً 267 ارب روپے کے جنگی طیارے تباہ ہو گئے ۔
پاکستان ائیر فورس نے بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے 3 رافیل سمیت 5 بھارتی طیارے اور متعدد ڈرونز مار گرائے۔ رافیل کی فی طیارہ قیمت 288 ملین ڈالر تقریباً 80.6 ارب پاکستانی روپے تھی ۔
پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان
پاکستانی فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور دشمن کے فضائی حملے کو نہ صرف مؤثر انداز میں ناکام بنایا بلکہ دشمن کے قیمتی طیارے بھی تباہ کردیے ۔