بتایا جائے کرم آپریشن میں کتنے قاتل پکڑے گئے؟ سید باقر الحسینی
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
انجمن امامیہ بلتستان کے صدر نے کہا کہ تین ماہ کے دوران وہاں کے شیعوں کا قتل عام کیا گیا۔ لیکن حالیہ آپریشن میں کسی ایک بھی قاتل کو نہ پکڑا جانا ان شبہات کو تقویت دیتا ہے کہ ریاستی ادارے ان واقعات میں خود ملوث ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن امامیہ بلتستان کے صدر سید باقر الحسینی نے کہا ہے کہ ہمیں بتایا جائے کہ کرم میں ہونے والے آپریشن کے نتیجے میں اب تک کسی ایک قاتل کو پکڑا گیا ہے؟ بگن میں قتل عام کرنے والے سینکڑوں قاتلوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر موجود ہیں تو پھر پاک فوج کے آپریشن میں کسی ایک قاتل کو پکڑا گیا ہے؟ نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین ماہ کے دوران وہاں کے شیعوں کا قتل عام کیا گیا۔ لیکن حالیہ آپریشن میں کسی ایک بھی قاتل کو نہ پکڑا جانا ان شبہات کو تقویت دیتا ہے کہ ریاستی ادارے ان واقعات میں خود ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سننے میں آ رہا ہے کہ سننے میں آ رہا ہے کہ یہاں کے پہاڑوں کو لیز پر دیا جا رہا ہے، ہم نے کئی بار کہا ہے کہ یہ سارے پہاڑ اور معدنیات ہماری ملکیت ہیں، حکومت اور اداروں کو متنبہ کرتے ہیں کہ اس سلسلے کو بند کیا جائے ورنہ ان سب کو بھگانا ہم اچھی طرح جانتے ہیں۔ لیز پر دینا ہے تو پہلے یہاں کے مقامی لوگوں کو دیا جائے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قاتل کو کسی ایک نے کہا
پڑھیں:
محکمۂ جنگلات بلوچستان کی کارروائی، بھیڑیے کے 5 بچے بازیاب
— فائل فوٹومحکمۂ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان نے بھیڑیے کے 5 بچوں کو بازیاب کروا لیا۔
چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف شریف الدین نے بتایا کہ ژوب کی تحصیل کاکڑ خراسان میں محکمۂ جنگلات کے ساتھ اس کارروائی میں لیویز اور پولیس نے بھی حصّہ لیا۔
بہاولپور میں واقع چولستان کے علاقے منیر والا ٹوبہ میں مقامی افراد نے نایاب نسل کے بھارتی سُرمئی بھیڑیے کو مار دیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ بازیاب کروائے گئے اس بھیڑیے کی نسل ’گرے وولف‘ کہلاتی ہے۔
شریف الدین نے مزید بتایا کہ بھیڑیوں کی بلوچستان میں پائی جانے والی یہ ’گرے وولف‘ نسل معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ گرے وولف کی نسل نایاب ہے، صوبے میں اس کی تعداد کم ہے، بھیڑیے کے بچوں کی دیکھ بھال کے بعد انہیں اپنے ماحول میں چھوڑ دیا جائے گا۔