’اقرار الحسن کے پاس کتنا ٹائم رہ گیا؟‘، شادی سے متعلق اداکار فیصل رحمان کے بیان پر وسیم بادامی کا سوال
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار فیصل رحمان نے اپنی اصل عمر کا راز فاش کردیا۔
فیصل رحمان نے چند ہفتوں قبل بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح سے ملاقات کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد ان کی عمر پر تبصرے شروع ہو گئے تھے۔ اداکار کے عمر سے متعلق انکشاف اور قائداعظم سے ملاقات کے دعوے پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا۔ کسی نے اداکار کو جھوٹا قرار دیا تھا تو کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ سمجھ نہیں آ رہا کہ یہ مذاق کر رہے ہیں یا سچ بول رہے ہیں۔
اب حال ہی میں انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور بتایا کہ جب ان کی ملاقات قائد اعظم سے ہوئی تو ان کی عمر 10 سال تھی۔ جس پر میزبان وسیم بادامی نے ہنستے ہوئے کہا، پھر تو آپ کی عمر کم از کم 88 سال ہو گئی۔ اداکار نے جواباً کہا کہ ان کی عمر 88 برس ہی ہے اور اب سر کے بال بھی سفید ہو رہے ہیں۔
فیصل رحمان نے صحت مند زندگی گزارنے کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ اچھی غذا کھائیں، ورزش کریں اور شادی نہ کریں، تبھی صحت مند اور لمبی زندگی گزاریں گے۔ اداکار نے کہا اگر وہ شادی کر لیتے تو 88 برس کے نہ ہوتے۔
اداکار نے کہا کہ جن کی شادی ہوجاتی ہے، وہ اتنی لمبی عمر تک نہیں پہنچ پاتے، شادی کے بعد انسان کی تنزلی شروع ہوتی ہے۔ جس پر وسیم بادامی نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ پھر ان کے دوست اقرار الحسن کے پاس کتنا ٹائم رہ گیا ہے۔
خیال رہے کہ اقرا الحسن نے پہلی شادی سابق نیوز کاسٹر قرت العین سے 2010 سے قبل کی تھی، جن سے انہیں ایک بیٹا بھی ہے۔ ٹی وی میزبان نے دوسری شادی نیوز کاسٹر فرح سے کی اور ان سے شادی کو بھی ایک دہائی سے زائد عرصہ گزر چکا ہے۔ جبکہ تیسری شادی تقریبا دو سال قبل صحافی عروسہ خان سے کی، انہوں نے بعد میں کی جانے والی اپنی دونوں شادیوں کو کچھ عرصے تک خفیہ بھی رکھا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کی تینوں بیویاں ایک ساتھ نہیں رہتیں، تاہم تینوں کے آپس میں اچھے تعلقات ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اقرارالحسن فیصل رحمان فیصل رحمان عمر قائداعظم وسیم بادامی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اقرارالحسن فیصل رحمان فیصل رحمان عمر فیصل رحمان کی عمر کہا کہ
پڑھیں:
بھارت میں پاکستانی شادی شدہ جوڑے کی مسخ شدہ لاشیں برآمد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جیسلمیر: بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جیسلمیر میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان شادی شدہ جوڑے کی مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق مقامی حکام نے کہا ہےکہ یہ جوڑا غیر قانونی طور پر سرحد پار کر کے بھارت میں داخل ہوا تھا اور شدید گرمی اور پیاس کے باعث ریگستان میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
جوڑے کی شناخت 17 سالہ روی کمار اور 16 سالہ شانتی بائی کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کا تعلق سندھ کے ضلع گھوٹکی سے تھا۔ رپورٹ کے مطابق دونوں کی لاشیں ایک درخت کے نیچے سے ملی ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ جوڑے کی موت بظاہر 8 سے 10 دن پہلے ہوئی، دونوں کے پاس سے پاکستانی شناختی کارڈ اور سم کارڈ برآمد ہوئے۔ پولیس کے مطابق جوڑے کی موت کا حتمی سبب پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد واضح ہوگا۔
ضلع گھوٹکی کے گاؤں غلام حسین لغاری سے تعلق رکھنے والے نوجوان میاں بیوی 12 روز قبل گھر والوں کو بغیر بتائے گھر سے روانہ ہوئے تھے اور کئی روز تک ان کا کچھ پتہ نہیں چل سکا تھا۔
نوجوان روی کمارکے والد دیوان جی نے بتایا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے ان کو پتہ چلا کہ بھارت کے علاقے جیسلمیرمیں دو لاشیں ملی ہیں جس کے بعد انہیں تصدیق ہوئی وہ لاشیں میرے بیٹے روی کمار اوربہو شانتی بائی کی تھیں۔ دونوں میاں بیوی کی آخری رسومات بھارت میں ادا کردی گئی ہیں۔