data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جیسلمیر: بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جیسلمیر میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان شادی شدہ جوڑے کی مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق مقامی حکام نے کہا ہےکہ یہ جوڑا غیر قانونی طور پر سرحد پار کر کے بھارت میں داخل ہوا تھا اور شدید گرمی اور پیاس کے باعث ریگستان میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

جوڑے کی شناخت 17 سالہ روی کمار اور 16 سالہ شانتی بائی کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کا تعلق سندھ کے ضلع گھوٹکی سے تھا۔ رپورٹ کے مطابق دونوں کی لاشیں ایک درخت کے نیچے سے ملی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ جوڑے کی موت بظاہر 8 سے 10 دن پہلے ہوئی، دونوں کے پاس سے پاکستانی شناختی کارڈ اور سم کارڈ برآمد ہوئے۔ پولیس کے مطابق جوڑے کی موت کا حتمی سبب پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد واضح ہوگا۔

ضلع گھوٹکی کے گاؤں غلام حسین لغاری سے تعلق رکھنے والے نوجوان میاں بیوی 12 روز قبل گھر والوں کو بغیر بتائے گھر سے روانہ ہوئے تھے اور کئی روز تک ان کا کچھ پتہ نہیں چل سکا تھا۔

نوجوان روی کمارکے والد دیوان جی نے بتایا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے ان کو پتہ چلا کہ بھارت کے علاقے جیسلمیرمیں دو لاشیں ملی ہیں جس کے بعد انہیں تصدیق ہوئی وہ لاشیں میرے بیٹے روی کمار اوربہو شانتی بائی کی تھیں۔ دونوں میاں بیوی کی آخری رسومات بھارت میں ادا کردی گئی ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جوڑے کی

پڑھیں:

بھارت vs پاکستان: اکاؤنٹس بحالی کی اصل وجہ سامنے آگئی

بھارت میں کئی پاکستانی اداکار و اداکاراؤں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بین کیے جانے کے کچھ ہی دیر بعد بحال ہونے پر جہاں کئی سوالات جنم لے رہے تھے وہیں اس کی اصل وجہ بھی سامنے آگئی۔

اپریل کے آخری عشرے میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہوئے حملے کا الزام بھارتی حکومت نے پاکستان پر دھر دیا تھا اور اس کے بعد سے ہی پاکستان مخالف اقدامات کا سلسلہ بھی شروع کردیا تھا۔

ان اقدامات میں ایک فیصلہ پاکستانی فنکاروں کا سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بھارت میں بین کرنا بھی تھا، پہلے پاکستانی یوٹیوب چینلز کو بھارت میں بند کردیا گیا جس میں بڑے انٹرٹینمنٹ چینلز بھی شامل تھے۔

اور پھر جب بھارتی حکومت اسکے بعد بھی سکون سے نہ بیٹھی تو اگلا قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا جس میں پاکستانی فنکاروں تک اپنے شہریوں کی رسائی روکنے کا تھا جس کے لیے اس نے سوشل میڈیا پر پاکستانی فنکاروں کے اکاؤنٹس کو اپنے ملک میں بین کردیا۔

تاہم گزشتہ روز بھارتی سوشل میڈیا صارفین اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے کچھ پاکستانی فنکاروں کی پوسٹس اپنی ٹائم لائن پر ملاحظہ کیں۔

جس کے بعد انکشاف ہوا کہ کچھ فنکاروں کے اکاؤنٹس تک بھارتی صارفین کی رسائی بغیر وی پی این کے بھی ممکن ہورہی ہے یعنی ان اکاؤنٹس پر عائد کردہ پابندی کو غیر اعلانیہ طور پر ہٹا دیا گیا ہے۔

پڑوسی ملک میں جن فنکاروں کے اکاؤنٹس تک صارفین کی رسائی بحال ہوئی ہے ان میں اداکار دانش تیمور، احد رضا میر، ماورا حسین، اور یمنیٰ زیدی نمایاں  تھے لیکن اب انہیں دوبارہ بلاک کردیا گیا ہے۔

اکاؤنٹس بحالی اور دوبارہ پابندی کی اصل وجہ کیا؟

ابھی بھارتی صارفین اسی کشمکش میں مبتلا تھے کہ بھارتی حکومت نے اکاؤنٹس بحالی کی اصل وجہ سے پردہ اٹھادیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں پاکستانی نامور شخصیات کی اکاؤنٹس بحالی اور دوبارہ پابندی کو ’تکنیکی مسئلہ قرار دیا ہے’ جس کی بنا پر یہ تمام اکاؤنٹس عارضی طور پر بحال ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ  اپریل میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہوئے حملے کے بعد اگلے ماہ  8 مئی 2025 کو ایک ایڈوائزری جاری کی گئی تھی جس میں  بھارتی حکومت نے تمام اوور دی ٹاپ (اور ٹی ٹی) پلیٹ فارمز، میڈیا اسٹریمنگ سروسز اور ڈیجیٹل انٹرمیڈیئرز کو ہدایت دی تھی کہ وہ پاکستان سے آنے والی ویب سیریز، فلمیں، گانے، پوڈکاسٹ اور دیگر میڈیا مواد کو بند کر دیں۔

AICWA کی نریندر مودی سے ہنگامی اپیل:

اور پھر اس ایڈوائزری پر فوری عمل درآمد بھی ہوا لیکن بدھ کے روز جب متعدد پاکستانی اکاؤنٹس بھارت میں نظر آنے لگے، تو 2 جولائی کو  آل انڈین سینی ورکرز ایسوسی ایشن (AICWA) نے وزیرِاعظم نریندر مودی سے ہنگامی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کردیا۔

انہوں نے اپنی پریس ریلیز میں لکھا کہ تمام پاکستانی شہریوں، فنکاروں، سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور تفریحی اداروں کی سوشل میڈیا موجودگی اور میڈیا چینلز پر بھارت میں مکمل اور مستقل پابندی عائد کی جائے۔

PRESS RELEASE

Date: 2nd July 2025

From: All Indian Cine Workers Association (AICWA)

Subject: Urgent Appeal to Honourable Prime Minister Shri Narendra Modi Ji Regarding the Reappearance of Pakistani Artists’ Social Media & Channels in India – AICWA Demands Immediate and… pic.twitter.com/YQf0d6wZRz

— All Indian Cine Workers Association (@AICWAOfficial) July 2, 2025

آل انڈین سینی ورکرز ایسوسی ایشن کا اپنی درخواست میں بھارتی فوجیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ،’یہ ہمارے شہید فوجیوں کی قربانیوں کی توہین ہے اور ہر اس بھارتی کے لیے جذباتی چوٹ ہے جس نے پاکستان کی جانب سے کیے گئے دہشتگرد حملوں میں اپنے پیارے کھوئے۔’

صرف یہی نہی بلکہ تنظیم نے 26/11 ممبئی حملوں، پلوامہ، اُری اور پہلگام جیسے دہشت گرد واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کو سرحد پار دہشت گردی کا ذمہ دار قرار دیا اور اسے ’دہشت گرد ملک’ بھی کہہ ڈالا۔

پابندی سے پہلے کیا ہوا تھا؟

یاد رہے کہ 22  اپریل کو کشمیر کے علاقے پہلگام میں ایک خوفناک دہشتگرد حملے میں 25 افراد جان کی بازی ہار گئے  جن میں 24 بھارتی سیاح، ایک نیپالی شہری، اور ایک مقامی شخص شامل تھا۔

تاہم بھارتی حکومت نے اس حملے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹہہرایا اور یہ دعویٰ کیا کہ اس حملے کی ذمہ داری ’دی ریزسٹنس فرنٹ’ نے قبول کی، جو کہ کالعدم پاکستان میں مقیم لشکرِ طیبہ (LeT) کا ایک  گروپ ہے۔

اس حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات میں کمی کی، اور کئی پابندیوں کا اعلان کیا، جن میں 1960 کے سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھی شامل تھی۔

جوابی کارروائی میں بھارت نے ’آپریشن سندور’ شروع کیا جسکے جواب میں پاکستان نے بھی ‘بُنیان مرصوص’ کا آغاز کرتے ہوئے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔

Post Views: 8

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سے لاپتا ہونے والے ہندو میاں بیوی کی لاشیں بھارتی ریگستان سے برآمد
  • بھارت vs پاکستان: اکاؤنٹس بحالی کی اصل وجہ سامنے آگئی
  • پاکستانی کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ
  • جاویدمیانداد کے چھکے سے عامر خان کی شادی کیسے خراب ہوئی؟ بھارتی سپر اسٹار کا انکشاف
  • میانداد کے چھکے سے عامر خان کی شادی کیسے خراب ہوئی؟ بھارتی سپر اسٹار کا انکشاف
  • امریکا سے آنے والی خاتون نے پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی، اسلامی نام بھی رکھ لیا
  • امریکی خاتون پاکستانی نوجوان کی دُلہن بننے اپر دیر پہنچ گئی، شادی کی تیاریاں
  • بھارت میں کروڑوں کے جہیز کے باوجود سسرالیوں کے مظالم کی شکار بہو نے خودکشی کرلی
  • جاوید میانداد کے چھکے نے میری شادی برباد کردی، عامر خان کا انکشاف