لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)صحافی عمران وسیم نے پی ٹی آئی کے اندرونی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ حامد خان کے سپریم کورٹ میں دلائل ہم پر خود کش حملہ تھا، ہم نے خود اپنے ساتھ زیادتی کی ، ہمارے وکیل نے بھی مقدمہ لڑنے کے بجائے ججز کو غصہ دلانے کی کوشش کی اور ناراض کیا ، ہمیں 39 سیٹیں ملنے کی جو امید اور موقع تھا  وہ ہم نے خود اپنے ہاتھوں سے گنوایا ہے۔

صحافی عمران وسیم نے وی لاگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان کے ساتھ جو کمرہ عدالت میں ہوا، انہیں رائٹ لیفٹ کے دلائل دینے کا موقع نہیں دیا گیا، پی ٹی آئی کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ حامد خان کے دلائل سے پہلے ہمیں یقین تھا کہ 39 سیٹوں کی حد تک کیس فیصل صدیقی بنا کر گئے ہیں، لیکن اس روز پی ٹی آئی والے  کہتے ہیں کہ ویڈیو لنک دیکھا کہ حامد خان کے دلائل خود کش حملہ تھا ہم نے اپنے ساتھ خود زیادتی کی ہے ، ہم چاہے میڈیا پر عدلیہ کو  مورد الزام ٹھہراتے رہیں لیکن ہم خود بھی قصور وار ہیں ،ہمارے وکیل نے بھی مقدمہ لڑنے کے بجائے ججز کو غصہ دلانے کی کوشش کی اور ناراض کیا ، ہمیں 39 سیٹیں ملنے کی جو امید اور موقع تھا  وہ ہم نے خود اپنے ہاتھوں سے گنوایا ہے ۔

پی ٹی آئی میں اختلافات، کوٹ لکھیت جیل کے اسیر رہنماؤں کی مذاکرات کی حمایت ، رکاوٹ صرف عمران خان ہیں: انصار عباسی 

عمران وسیم کا کہناتھا کہ 26 ویں ترمیم سے متعلق کہتے ہیں کہ انصاف کی فراہمی نہیں ہو گی لیکن آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 مئی کے چار ملزمان کو بری کیاہے وہ بھی شک و شبہ سے بالاتر شواہد نہ ہونے پر ، ان کا مقصد یہ ہے کہ ہمارے موقف کے مطابق ہمیں ریلیف ملتا رہے  اگر موقف کے مطابق ریلیف ملے تو عدلیہ آزاد ہے ، ورنہ عدلیہ غلام ہے ، جسٹس مندو خیل نے 26 ویں آئینی ترمیم پر تین سوال کیئے تھے ، کہ حامد خان یہ بتائیں کہ 26 ویں ترمیم کیا سپریم کورٹ نے پاس کی ہے ؟ مخصوص نشستوں کی نظر ثانی کی درخواست پہلے آئی تھی یا 26 ویں آئینی ترمیم پہلے پاس ہوئی؟ آپ نے کونسا 26 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت میں ووٹ ڈالا تھا؟ آپ کی جماعت نے تو وٹنگ کے عمل کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔ 

جے یوآئی پختونخوا میں عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنے گی، فضل الرحمن کا عمران خان کیلئے پیغام

پی ٹی آئی کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ ہمیں حامد خان کے دلائل سے پہلے یقین تھا کہ 39 سیٹیوں کی حدتک کیس فیصل صدیقی بنا کر گئے ہیں لیکن جو اس دن حامد خان نے کیا وہ خودکش حملہ تھا یہ اپنے ساتھ ہم نے خود زیادتی کی ہے۔ ہمارے وکیل نے مقدمہ لڑنے کی بجائے ججز کو ہائپر کرنے کی کوشش کی… pic.

twitter.com/pqTNUHvyxe

— Naya Daur Videos (@nayadaurpk_urdu) July 3, 2025

مزید :

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: حامد خان کے دلائل ہم نے خود اپنے کہ حامد خان زیادتی کی اپنے ساتھ پی ٹی ا ئی حملہ تھا

پڑھیں:

ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی

سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔

قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔

انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن