پابندی کے باوجود ایک پاکستانی اداکار اب بھی بھارتی سیریز میں جلوہ گر ہیں
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
مودی حکومت نے بھارتی فلموں میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے فواد خان کی فلم کی نمائش بھی رکوادی تھی۔
اس پابندی کے باوجود او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’’نیٹ فلکس انڈیا‘‘ کی حالیہ سیریز 'دی رائلز' میں 'نواب آف دھونڈی' کے کردار کو ایک پاکستانی اداکار نے نبھا رہے ہیں۔
یہ پاکستانی اداکار علی خان ہیں جو اس سے قبل بھی بھارتی ڈاکومینٹریز میں بھی کام کر چکے ہیں اور آرٹ ڈراموں کا حصہ بھی رہے ہیں۔
اداکار علی خان نے کئی بھارتی پروجیکٹس میں اپنی بھرپور مردانہ اور جاندار آواز کا بھی جادو جگایا ہے۔
علی خان اب نیٹ فلیکس پر ایشان کھتر کی سیریز 'دی رائلز' میں نظر آ رہے ہیں۔ جس میں پاکستانی اداکار کو خوب سراہا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ نیٹ فلیکس پر یہ سیریز 9 مئی کو ریلیز ہوئی تھی یعنی پہلگام واقعے کے دو ہفتے بعد جب کہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے پوسٹرز اتارے جا رہے تھے اور یوٹیوب سے گانے حذف کیے جا رہے تھے۔
تاحال بھارت میں کسی پاکستانی اداکار یا اداکارہ کی فلم یا گانے کی نمائش کی اجازت نہیں بلکہ یوٹیوب سے بھی حذف کردیئے گئے۔
تاہم علی خان کی نیٹ فلیکس پر بھارتی سیریز اب بھی دکھائی جا رہی ہے اس طرح علی خان واحد پاکستانی اداکار بن گئے جنھیں بھارت میں دکھایا جا رہا ہے۔
جنگ کے اس ماحول میں بھی علی خان کا کردار نیٹ فلیکس پر مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ ناقدین بھی علی خان کے کام کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
واضح رہے کہ علی خان جنید جمشید مرحوم کے کزن اور جگن کاظم کے دور کے رشتہ دار بھی ہیں وہ بھارت کے علاوہ برطانیہ میں کام کر چکے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستانی اداکار علی خان
پڑھیں:
بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئندہ ماہ دورہ بنگلادیش سیاسی تناؤ کے باعث ملتوی کردیا
بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئندہ ماہ دورہ بنگلادیش سیاسی تناؤ کے باعث ملتوی کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی خدشات اور عدم استحکام کے باعث بنگلادیش کیخلاف سیریز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے سیریز کے حوالے سے تیاریاں بھی روک دیں ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں بورڈ جلد سیریز کے ملتوی ہونے کا اعلان کریں گے۔
واضح رہے کہ اس وقت بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے دورے پر ہے، جہاں پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز جاری ہے، جو اگست کے آغاز میں مکمل ہو گی۔ بنگلہ دیش کا اب منسوخ ہونے والا دورہ مکمل ہونے کے بعد، بھارت کو اکتوبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کرنی ہے۔
Post Views: 3